پاکستان نے انڈیا سے 1971 کی شکست کا بدلہ لے لیا: وزیراعظم شہباز شریف


پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے روایتی جنگ میں اپنی برتری ثابت کر دی ہے اور اب انڈیا حملہ کرنے سے پہلے سو مرتبہ سوچے گا۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں گولہ باری کے نتیجے میں جان سے جانے والے شہریوں کے ورثا میں امدادی رقوم کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’انڈیا سے 1971 کی شکست کا بدلہ لے لیا ہے۔اب ان شاء اﷲ قیامت تک نیوکلیئر ہتھیاروں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔‘انہوں نے کہا کہ ’افواج پاکستان کے شہدا اور عوام نے اپنے خون سے نئی تاریخ رقم کر دی۔ اب وقت آ گیا ہے کہ قوم اتحاد و اتفاق سے معاشی طاقت بننے کا سفر بھی طے کرے۔‘انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ افسوس ناک تھا جس کی آڑ میں انڈیا نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔ پاکستان نے دنیا کو باور کرایا کہ بھارت کے الزامات بے بنیاد، جھوٹ پر مبنی اور سازش کا حصہ ہیں جو خطے کے امن کو تباہ و برباد کر سکتے ہیں۔‘’دنیا کے بے شمار ممالک پوری طرح یکسو تھے کہ پاکستان حق پر ہے اور اس نے جو عالمی تحقیقاتی کمیشن کی پیشکش کی ہے یہ اس کے ہاتھ صاف ہونے کا ثبوت ہے۔ انڈیا کو گھمنڈ تھا کہ پوری دنیا کی طاقتیں اس کے ساتھ کھڑی ہو جائیں گی لیکن انڈیا کے دوست ممالک نیوٹرل ہو گئے اور جو نیوٹرل تھے انہوں نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا اور ہمارے موقف کو جائز قرار دیا۔‘وزیراعظم شہباز شریف نے کہا میں آج سرینگر کے عوام کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ پاکستان کو کبھی پیچھے نہیں پائیں گے (فوٹو: پی ایم او)انہوں نے مزید بتایا کہ ’10 مئی کی صبح میری سپہ سالار سے بات ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ انڈیا نے نورخان ایئربیس اور دیگر جگہوں پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ سپہ سالار کی آواز میں بلا کا اعتماد، جوش اور ولولہ تھا اور انہوں نے مجھے کہا کہ انڈیا کو ایسا تھپڑ رسید کیا جائے جو قیامت تک اسے یاد رہے۔‘’اس کے نتیجے میں پٹھان کوٹ سے لے کر ان کا کوئی بھی ایئربیس ہمارے شاہینوں کی پہنچ اور میزائلوں کی زد سے باہر نہیں تھا۔ صبح 9 بجے سپہ سالار کا دوبارہ فون آیا کہ انہیں پیغام دیا گیا ہے کہ انڈیا سیزفائر یعنی گھٹنے ٹیکنے کے لیے تیار ہے۔‘وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا جو آج بھی اپنے حق کے لیے چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔’میں آج مظفرآباد سے سرینگر کے عوام کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ پاکستان کو کبھی پیچھے نہیں پائیں گے اور وہ دن آئے گا جب کشمیریوں کو ان کا حق ملے گا اور کشمیر پاکستان بنے گا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کے پی سینٹرآف ایکسیلینس میں قومی یکجہتی کے فروغ اور اے پی ایس خضدار بس حملے کی مذمت کیلئے سیمینار اور یکجہتی واک

وزیر اعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدرسے ملاقات

خیبر پختونخوا سینٹرآف ایکسیلینس میں قومی یکجہتی کے فروغ اور اے پی ایس خضدار بس حملے کی مذمت کے لیے سیمینار اور یکجہتی واک کا انعقاد

عید کب ہوگی، فیصلہ ہوگیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا فوجی ہیڈکوارٹر تہران کا دورہ، دوطرفہ دفاعی تعلقات پر گفتگو

پاکستان میں ذُوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 7 جون بروز سنیچر ہو گی

احتجاجی کال پر عوام نہیں نکلیں گے، پی ٹی آئی انتشارکا شکارہے: عرفان صدیقی

ریسکیو 1122 ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری

پنجاب کے مختلف اضلاع میں زلزلہ،لوگوں میں شدید خوف و ہراس

پولی گراف ٹیسٹ کیا ہے اور عمران خان اِس سے انکار کیوں کر رہے ہیں؟

پنجاب پولیس افسران کے دفاتر سے کروڑوں روپے مالیت کے اسلحے غائب ہونے کا انکشاف

پنجاب پولیس افسران کے دفاتر سے کروڑروپے مالیت کے اسلحے غائب ہونے کا انکشاف

مظفر آباد میں بادل پھٹ پڑا، کئی مکانات اور مسجد تباہ ہونے کی اطلاع

نیپرا، کراچی کیلئے بڑے سولرمنصوبےکی منظوری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی