زارا نور عباس اور اسد صدیقی الگ ہو رہے ہیں؟ دونوں کی سوشل میڈیا پوسٹ نے کئی سوال اٹھا دیئے!


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی پسندیدہ جوڑی زارا نور عباس اور اسد صدیقی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے، لیکن اس بار وجہ کوئی خوشی یا پروجیکٹ نہیں بلکہ وہ سوشل میڈیا اسٹوریز ہیں جنہوں نے ان کے رشتے کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ زارا نور عباس نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک چاند کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: "کیا میں ہار مان لوں یا ایک اور بار کوشش کروں؟" — اس جملے نے مداحوں کو چونکا دیا۔ اور جب کچھ ہی دیر بعد اسد صدیقی نے بھی اپنی اسٹوری پر ایک معنی خیز اقتباس پوسٹ کیا: "کتنی بھی مشکل ہو، ہر تکلیف کی ابتدا ہی اس کا حل بن جاتی ہے", تو ان قیاسیوں کو مزید تقویت ملی کہ کہیں یہ جوڑی کسی جذباتی دوراہے پر تو نہیں کھڑی؟ یاد رہے کہ زارا اور اسد دونوں اپنی پہلی شادیوں کی ناکامی کے بعد 2017 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ ان کا تعلق ایک دوسرے سے نہ صرف فنی تعاون پر مبنی تھا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی دونوں ایک دوسرے کے لیے محبت بھرے جذبات کا اظہار کرتے رہتے تھے۔ نومبر 2023 میں جب زارا نے اپنی ماں بننے کی خوشخبری دی، تو یہ خبر مداحوں کے لیے خوشی کی لہر بن کر آئی۔ پھر مارچ 2024 میں ان کی بیٹی "نورِ جہاں" کی پیدائش ہوئی، جس کا چہرہ جوڑی نے پورے ایک سال تک عوام کی نظروں سے اوجھل رکھا۔ اپریل 2025 میں اپنی بیٹی کی سالگرہ پر دونوں نے پہلی بار اس کا چہرہ دکھایا، جو سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا۔ اس کے فوراً بعد ہی دونوں کی پراسرار انسٹاگرام پوسٹس سامنے آئیں، جنہوں نے اس پرفیکٹ کہی جانے والی جوڑی کے رشتے پر شکوک و شبہات کی لکیریں ڈال دی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

عائزہ خان اور دانش تیمور کا شوبز انڈسٹری چھوڑنے سے متعلق اہم انکشاف

اداکاری میں کوئی کیرئیر نہیں، اداکارہ غنیٰ علی

اداکاری میں کوئی کرئیر نہیں، اداکارہ غنیٰ علی

طلحہ انجم پر بوتل پھینکنے کا واقعہ: ہانیہ عامر کا سخت ردعمل

طلعت حسین کے گھر جا کے رو پڑیں.. اولاد ہونے کے باوجود تنہائی میں دم کیوں توڑا؟ عائشہ خان کی زندگی سے متعلق چند راز

چاہت فتح علی نے متنازع گانوں کے دفاع میں عجیب منطق بیان کر دی

لاکھوں کا گلدستہ بیوی کو تحفہ، نعمان اعجاز برس پڑے

حکومت سندھ کا عبدالستار ایدھی پر بائیوپک بنانے کا اعلان

سجل علی تنقید کی زد میں آگئیں، وجہ کیا بنی؟

چ

محب مرزا اور صنم سعید کے گھر بیٹے کی آمد، نام کیا رکھا گیا؟

عاصم اظہر سے علیحدگی کیوں ہوئی؟ میرب علی نے اہم انکشاف کردیا

انڈین وزیراعظم عامر خان کی فلم میں اپنا قول کیوں شامل کروانا چاہتے ہیں؟

ٹام کروزآسکر ایوارڈ کیلئے نامزد

جواد احمد کا فضا علی کو کرارا جواب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی