کہتی تھی میری سب سے بڑی فین ہے۔۔ فضا علی کے دھوبی کہنے پر جواد احمد پھٹ پڑے ! کون سا احسان یاد دلا دیا؟


"جب وہ مجھ سے ملی تھی تو کہتی تھی کہ میری سب سے بڑی فین ہے، میرے گانے پر ناچتی رہی ہے، 'مہندی' میں کام کیا جسے میرے گانے نے ہٹ بنایا. وہ آج جو بھی ہے، میرے گانے کی وجہ سے ہے، اور اب اسی پر طنز کر رہی ہے؟ یہ نادانی ہے" جواد احمد عید کے موقع پر نشر ہونے والے خصوصی پروگرام میں جہاں میزبان کامران شاہد نے شوبز اور سیاست کے سنگم پر بیٹھے مہمانوں سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی، وہیں فضا علی کی ایک تلخ بات سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی۔ پروگرام کے دوران فضا علی نے گلوکار جواد احمد پر طنز کرتے ہوئے انہیں "دھوبی" قرار دیا اور کہا، "اگر وہ گلوکار نہ ہوتے تو دوسروں کو دھونا ان کا اصل کام ہوتا۔" @ahsaniqbalmediagroup #jawadahmad #fizaaliofficial #sharevideo #likevideos #fyp #viralvideos #foryou ♬ original sound - Ali Jutt یہ جملہ سوشل میڈیا صارفین کے لیے کسی مزاحیہ کلپ سے کم نہ تھا، لیکن جواد احمد کے لیے یہ سراسر توہین آمیز تھا اور انہوں نے خاموشی اختیار کرنے کے بجائے اپنے مخصوص انداز میں اس کا جواب دیا۔ جواد احمد نے حال ہی میں ایک ویڈیو بیان میں فضا علی کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فضا علی کی کامیابی میں ان کے گانے کا کلیدی کردار رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈرامہ مہندی، جس نے فضا کو شہرت کی راہ پر ڈالا، دراصل ان کے مقبول گانے کی وجہ سے ناظرین میں ہٹ ہوا۔ "فضا علی ان چار اداکاراؤں میں شامل تھیں جنہوں نے مہندی میں کام کیا، اور وہ مجھے خود کہتی تھیں کہ وہ میرے گانوں کی دیوانی تھیں، ان پر ڈانس کیا کرتی تھیں۔ اب اگر وہ مجھ پر ایسی بات کہہ رہی ہیں، تو یہ میرے لیے نہیں بلکہ ان کی اپنی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ کہہ رہا ہے۔" جواد احمد کا کہنا تھا کہ فضا علی کا یہ بیان صرف عدم شعور اور ناشکری کی مثال ہے، اور شاید وہ شہرت کے لیے ایسے بیان دے رہی ہیں جو نہ صرف غیر مناسب ہیں بلکہ ان کے اپنے فین ہونے کے دعوے کی نفی کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس بیان کے بعد صارفین میں بحث چھڑ گئی ہے. کچھ نے جواد احمد کے جواب کو باوقار قرار دیا، تو کچھ نے فضا علی کی زبان کو غیر شائستہ اور غیر ذمہ دارانہ کہا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

عائزہ خان اور دانش تیمور کا شوبز انڈسٹری چھوڑنے سے متعلق اہم انکشاف

اداکاری میں کوئی کیرئیر نہیں، اداکارہ غنیٰ علی

اداکاری میں کوئی کرئیر نہیں، اداکارہ غنیٰ علی

طلحہ انجم پر بوتل پھینکنے کا واقعہ: ہانیہ عامر کا سخت ردعمل

طلعت حسین کے گھر جا کے رو پڑیں.. اولاد ہونے کے باوجود تنہائی میں دم کیوں توڑا؟ عائشہ خان کی زندگی سے متعلق چند راز

چاہت فتح علی نے متنازع گانوں کے دفاع میں عجیب منطق بیان کر دی

لاکھوں کا گلدستہ بیوی کو تحفہ، نعمان اعجاز برس پڑے

حکومت سندھ کا عبدالستار ایدھی پر بائیوپک بنانے کا اعلان

سجل علی تنقید کی زد میں آگئیں، وجہ کیا بنی؟

چ

محب مرزا اور صنم سعید کے گھر بیٹے کی آمد، نام کیا رکھا گیا؟

عاصم اظہر سے علیحدگی کیوں ہوئی؟ میرب علی نے اہم انکشاف کردیا

انڈین وزیراعظم عامر خان کی فلم میں اپنا قول کیوں شامل کروانا چاہتے ہیں؟

ٹام کروزآسکر ایوارڈ کیلئے نامزد

جواد احمد کا فضا علی کو کرارا جواب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی