نیشنز ہاکی کپ فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-6 سے شکست دے دی


نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ملائشیا کے دارلحکوت کوالالمپور کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں چھ گولز سے شکست دی۔پہلا کوارٹرپہلے کوارٹر کے اختتام پر نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف صفر کے مقابلے میں دو گول کی برتری حاصل تھی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کوسلیٹ سکاٹ نے پہلا جبکہ ہیہا سیم نے دوسرا گول سکور کیا۔دوسرا کوارٹرنیوزی لینڈ نے دوسرے کوارٹر کا آغاز 0-2 کی برتری کے ساتھ کیا لیکن ٹھامس ڈائلان، فنڈلے شان اور بوائیڈ سکاٹ نے ٹیم کی جانب سے گول کر کے کوارٹر کے اختتام تک برتری کو 0-5 تک بڑھا دیا۔تیسرا کوارٹرتیسرے کوارٹر کا آغاز نیوزی لینڈ نے 0-5 کی برتری کے ساتھ کیا تاہم پاکستان کے حیات ذکریا نے گول سکور کر کے ٹیم کا کھاتا کھولا اور برتری کو کم کیا۔چوتھا کوارٹرچوتھے کوارٹر میں نیوزی لینڈ کے کوسلیٹ نے میچ کا دوسرا انفرادی جبکہ ٹیم کا چھٹا گول سکور کیا جس کے بعد پاکستان نے پینالٹی کورنر پر میچ کا دوسرا گول سکور کیا۔اس سے قبل ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ادھر نیوزی لینڈ نے کوریا کو دوسرے سیمی فائنل میں پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہرا کر فتح اپنے نام کی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

نیشنز ہاکی کپ فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-6 سے شکست دے دی

ایف آئی ایچ نیشنز کپ فائنل: نیوزی لینڈ نے پاکستان کوشکست دے دی

قومی کرکٹر حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے

پینلٹی شوٹ آؤٹ پر فرانس کو شکست، پاکستان نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں

فیفا نے پاکستان میں فٹبال کے فروغ میں تعاون کی خواہش ظاہر کی

فرانس کیخلاف تاریخی فتح؛ پاکستانی ہاکی پلئیرز رو پڑے

نیشنز کپ والی بال: پاکستان اورانڈونیشیا کے درمیان کوارٹرفائنل کل کھیلا جائے گا

وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کو نیشنزکپ کے فائنل میں رسائی پرخراج تحسین

نیشنز کپ: پاکستان نے فرانس کو ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

بگ بیش لیگ اوورسیز ڈرافٹس، کون سے پاکستانی کھلاڑی نمایاں رہے؟

صدر ٹرمپ کی فٹبال پلیئرز سے ملاقات: کھلاڑیوں سے عجیب و غریب سوالات

نیشنز ہاکی کپ: سیمی فائنل میں پاکستان اور فرانس کا بڑا ٹاکرا آج ہوگا

والی بال: چین کے مقابل میں پاکستان کی بڑی فتح

نیشنز کپ؛ پاکستان نے والی بال میں چائنیز تائپے کو شکست دیدی

ایشین اسکواش چیمپئن شپ؛ ناصراقبال کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی