ہانیہ کے ساتھ کام کر کے کیسا لگا؟ بھارت کی تنقید کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے دلجیت دوسانجھ نے سچ بول دیا


"میں نے 'سردار جی 3' پر فروری میں کام کیا تھا۔ اُس وقت سب کچھ معمول کے مطابق تھا۔ کوئی نہیں جانتا کہ سیاست کس سمت چلی جائے۔ پروڈیوسرز نے فلم پر پیسہ لگایا ہے، اس لیے انہوں نے اسے اوورسیز میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا۔ ظاہر ہے کہ نقصان ہوگا کیونکہ بھارت جیسا بڑا مارکیٹ کٹ گیا ہے، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ کم از کم بجٹ کا کچھ حصہ واپس آجائے۔" "ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔ وہ نہایت پیشہ ور اداکارہ ہیں۔ میں ہمیشہ اپنی تمام ساتھی اداکاراؤں کو سیٹ پر پوری آزادی دیتا ہوں۔ ہانیہ کے ساتھ کام ویسا ہی خوشگوار رہا جیسا نیرو باجوا کے ساتھ ہوتا ہے۔" بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور اداکار دلیجت دوسانجھ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ اس بار وجہ ان کی فلم سردار جی 3 میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی شمولیت ہے، جس پر بھارت میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ بھارت اور پاکستان کے حالیہ سفارتی کشیدگی کے بعد بھارتی فلمی اداروں نے نہ صرف پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کر دی، بلکہ دلیجت کو بھی ہانیہ عامر کو فلم میں کاسٹ کرنے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ فلم کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد دلیجت دوسانجھ پر دباؤ بڑھ گیا۔ انہیں خبردار کیا گیا کہ اگر وہ پاکستانی اداکارہ کو فلم میں رکھیں گے تو انہیں مستقبل میں بھارت میں کسی بھی فلمی منصوبے میں جگہ نہیں ملے گی۔ اس تنقید کے باوجود دلیجت اور ان کی ٹیم نے فیصلہ کیا کہ فلم کو بھارت کے بجائے صرف بیرون ملک ریلیز کیا جائے تاکہ پروڈکشن پر آنے والے اخراجات کا کچھ حصہ واپس حاصل کیا جا سکے۔ دلیجت دوسانجھ کی بی بی سی ایشیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو نے پوری صورتحال کو مزید واضح کر دیا۔ انہوں نے نہ صرف موجودہ سیاسی ماحول پر روشنی ڈالی بلکہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو بھی خوشگوار قرار دیا۔ جہاں سوشل میڈیا پر ایک طبقہ فلم کے بائیکاٹ کی بات کر رہا ہے، وہیں بیرون ملک موجود پنجابی کمیونٹی اس فیصلے کو سراہ رہی ہے۔ فلمی مبصرین کا ماننا ہے کہ سردار جی 3 کی اوورسیز ریلیز نئی راہیں کھول سکتی ہے جہاں فن اور سیاست کو الگ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دلیجت دوسانجھ کا بیان نہ صرف فنکاروں کے لئے حوصلہ افزا ہے بلکہ یہ بھی ثابت کرتا ہے کہ وقتی سیاست کے باوجود، فن سرحدوں سے بالاتر رہتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

شیفالی زریوالا کی اچانک موت: ’دنیا میں صرف ایک ہی ’کانٹا لگا‘ گرل ہو سکتی ہے اور وہ میں ہوں‘

بگ باس 13 سے شہرت پانے والی شیفالی جریوالہ کی اچانک موت کیسے ہوئی؟

اداکارہ نازش جہانگیر کوعدالت نے طلب کرلیا

معروف بھارتی اداکارہ چل بسیں

ہانیہ عامر کی ’سردار جی تھری‘ میں شمولیت: دلجیت دوسانجھ پر انڈیا میں پابندی؟

شیفالی جریوالا کی اچانک موت: ’دنیا میں صرف ایک ہی ’کانٹا لگا‘ گرل ہو سکتی ہے اور وہ میں ہوں‘

سردار جی 3 بھارت کے علاوہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز.. دلچسپ کہانی سامنے آگئی

معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ

ربیکاخان اورحسین ترین کی نکاح کی جھلکیاں وا ئرل، سوشل میڈیا پردھوم

سجل علی اور امیر گیلانی کا مداحوں کو بڑا سرپرائز

اداکار ثمر جعفری کا اپنے لو لیٹرز سے متعلق بڑا انکشاف

جسے اللہ عزت دے اسے کوئی چھین نہیں سکتا۔۔ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو عمر کا طعنہ ! جاوید شیخ نے نادیہ خان کو منہ توڑ جواب دے دیا

مزار کی چادر اوڑھ کر رادھیکا بننے کے سپنے۔۔ امبانی سے مقابلے پر صارفین نے ربیکا اور کاشف خان پر طنز کے تیر برسا دیے

کام پر تھا کہ ماں کو برین ہیمبرج ہوگیا۔۔ اسپتال میں آخری سوال کیا پوچھا؟ سہیل سمیر نے زندگی کا سب سے بڑا دکھ بتا دیا

مادری زبان میں صرف گالیاں آنا شرم کی بات ہے۔۔ پنجابی زبان کے متعلق زارا نور کے بیان پر صارفین نے کلاس لے لی ! دیکھیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی