مادری زبان میں صرف گالیاں آنا شرم کی بات ہے۔۔ پنجابی زبان کے متعلق زارا نور کے بیان پر صارفین نے کلاس لے لی ! دیکھیں


"اگر آپ پنجابی نہیں بول سکتیں تو کوئی مسئلہ نہیں، لیکن پنجابی زبان کو مذاق نہ بنائیں" "ماں، باپ، خاندان سب پنجابی، اور آپ کہہ رہی ہیں مجھے صرف پنجابی گالیاں آتی ہیں؟ شرم کی بات ہے!" "پنجابی ہونے پر فخر کریں، نہ کہ صرف اس زبان کو طنز کا نشانہ بنائیں" یہ وہ تاثرات ہیں جو سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ زارا نور عباس کے حالیہ انٹرویو کے بعد دیے، جس میں انہوں نے پنجابی زبان سے اپنی "ناواقفیت" کا اعتراف کچھ اس انداز میں کیا کہ نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔ زارا نور عباس حال ہی میں اپنی والدہ اور سینئر اداکارہ عاصمہ عباس کے ساتھ پروگرام سماء پنجابی میں جلوہ گر ہوئیں۔ پروگرام میں جہاں عاصمہ عباس نے بھرپور پنجابی انداز میں پرفارمنس دی، وہیں زارا نور عباس نے یہ انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا کہ وہ پنجابی زبان سے تقریباً نابلد ہیں۔ انہوں نے کہا، "میں پنجابی صرف گالیاں بول سکتی ہوں، اور وہ بھی بس تھوڑی بہت۔" ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک اردو بولنے والے گھرانے میں شادی کے بعد چلی گئی ہیں اور ویسے بھی بچپن سے پنجابی بولنے میں کمزور تھیں، اسی لیے اب زبان کا استعمال تقریباً نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے۔ ان کے اس بیان پر صارفین نے سخت ردعمل دیا ہے، خاص طور پر اس بات پر کہ پنجابی زبان کا ذکر صرف "گالیوں" کے تناظر میں کرنا توہین کے مترادف ہے، جبکہ خود ان کا پورا خاندان پنجابی ثقافت سے جڑا ہوا ہے۔ زارا کی خالہ بُشریٰ انصاری اور والدہ عاصمہ عباس دونوں پنجابی زبان میں ماہر مانی جاتی ہیں، اور ان کے مداح یہ توقع کر رہے تھے کہ زارا بھی اپنی خاندانی زبان کے ساتھ وہی لگاؤ رکھیں گی۔ مگر ان کے بیان نے نہ صرف مداحوں کو مایوس کیا بلکہ زبان سے جڑی حساسیت کو بھی اجاگر کر دیا۔ سوشل میڈیا پر یہ بحث اب زور پکڑ چکی ہے کہ فنکاروں کو اپنی علاقائی زبانوں کا احترام نہ صرف کرنا چاہیے بلکہ انہیں فخر کے ساتھ اپنانا بھی چاہیے، کیونکہ یہی زبانیں ان کی ثقافت اور شناخت کی بنیاد ہوتی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ربیکا خان کا حق مہر کتنا ہے؟ سوشل میڈیا پرتہلکہ مچ گیا

’سردار جی تھری‘: دلجیت دوسانجھ پر انڈیا میں پابندی؟

جنت مرزا اور سحر مرزا کی بغیر فلٹر ویڈیو، سوشل میڈیا صارفین کا مزاحیہ رد عمل

سوات سانحہ پر شوبز ستارے بھی غمگین

شیفالی زریوالا کی اچانک موت: ’دنیا میں صرف ایک ہی ’کانٹا لگا‘ گرل ہو سکتی ہے اور وہ میں ہوں‘

بگ باس 13 سے شہرت پانے والی شیفالی جریوالہ کی اچانک موت کیسے ہوئی؟

اداکارہ نازش جہانگیر کوعدالت نے طلب کرلیا

معروف بھارتی اداکارہ چل بسیں

ہانیہ عامر کی ’سردار جی تھری‘ میں شمولیت: دلجیت دوسانجھ پر انڈیا میں پابندی؟

شیفالی جریوالا کی اچانک موت: ’دنیا میں صرف ایک ہی ’کانٹا لگا‘ گرل ہو سکتی ہے اور وہ میں ہوں‘

سردار جی 3 بھارت کے علاوہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز.. دلچسپ کہانی سامنے آگئی

معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ

ربیکاخان اورحسین ترین کی نکاح کی جھلکیاں وا ئرل، سوشل میڈیا پردھوم

سجل علی اور امیر گیلانی کا مداحوں کو بڑا سرپرائز

اداکار ثمر جعفری کا اپنے لو لیٹرز سے متعلق بڑا انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی