معروف بھارتی اداکارہ چل بسیں


بھارتی اداکارہ ، ریئلیٹی ٹی وی سٹار اور گانے 'کانٹا لگا' میں اپنی ڈانس پرفارمنس سے شہرت حاصل کرنے والی شیفالی جریوالہ 42 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شیفالی کو جمعرات کی رات اچانک دل کا دورہ پڑا۔انہیں فوری طور پر ان کے شوہر اداکار پراگ تیاگی اور 3 دیگر افراد کے ہمراہ ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ہسپتال کےعملے نے تصدیق کی کہ شیفالی ہسپتال لائے جانے سے پہلے ہی انتقال کر چکی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اگرچہ اداکارہ کی موت کی حتمی وجہ کا باضابطہ اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا، لیکن ابتدائی طور پر دل کا دورہ ہی بنیادی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ شیفالی جریوالہ 2002 میں 'کانٹا لگا 'گانے کی ویڈیو میں پرفارمنس سے راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچ گئی تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے نچ بلیے اور بگ باس 13 جیسے شوز میں بھی شرکت کی۔شیفالی کی اچانک موت کی خبر نے شوبز انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ربیکا خان کا حق مہر کتنا ہے؟ سوشل میڈیا پرتہلکہ مچ گیا

’سردار جی تھری‘: دلجیت دوسانجھ پر انڈیا میں پابندی؟

جنت مرزا اور سحر مرزا کی بغیر فلٹر ویڈیو، سوشل میڈیا صارفین کا مزاحیہ رد عمل

سوات سانحہ پر شوبز ستارے بھی غمگین

شیفالی زریوالا کی اچانک موت: ’دنیا میں صرف ایک ہی ’کانٹا لگا‘ گرل ہو سکتی ہے اور وہ میں ہوں‘

بگ باس 13 سے شہرت پانے والی شیفالی جریوالہ کی اچانک موت کیسے ہوئی؟

اداکارہ نازش جہانگیر کوعدالت نے طلب کرلیا

معروف بھارتی اداکارہ چل بسیں

ہانیہ عامر کی ’سردار جی تھری‘ میں شمولیت: دلجیت دوسانجھ پر انڈیا میں پابندی؟

شیفالی جریوالا کی اچانک موت: ’دنیا میں صرف ایک ہی ’کانٹا لگا‘ گرل ہو سکتی ہے اور وہ میں ہوں‘

سردار جی 3 بھارت کے علاوہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز.. دلچسپ کہانی سامنے آگئی

معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ

ربیکاخان اورحسین ترین کی نکاح کی جھلکیاں وا ئرل، سوشل میڈیا پردھوم

سجل علی اور امیر گیلانی کا مداحوں کو بڑا سرپرائز

اداکار ثمر جعفری کا اپنے لو لیٹرز سے متعلق بڑا انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی