سوات سانحہ پر شوبز ستارے بھی غمگین


دریائے سوات میں مدد کے منتظر، بے بسی کی تصویر بنے ایک ہی خاندان کے 18 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، جس پر پاکستان کے تمام شہری انتہائی غمزدہ ہیں۔ جمعے کے روز سوات میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب سیالکوٹ اور مردان سے تعلق رکھنے والا ایک ہی خاندان مینگورہ بائی پاس کے قریب دریا کے کنارے سیر و تفریح کے لیے موجود تھا کہ اچانک آنے والے سیلابی ریلے کی زد میں آ گیا اور 18 افراد بہہ گئے۔اس دل دہلا دینے والے واقعے پر پوری قوم افسردہ ہے اور سب کے دل میں یہی سوال ہے کہ دو گھنٹے تک مدد کے منتظر ان سیاحوں کی امداد کے لیے انتظامیہ نے کچھ کیوں نہیں کیا؟اس سانحے نے شوبز ستاروں کو بھی غمزدہ کر دیا ہے اور ان کی جانب سے واقعے پر غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔اداکارہ ماہرہ خان نے اس دل دہلا دینے والے سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک دل دہلا دینے والا منظر تھا۔جب ایک خاندان بے بسی کی تصویر بنا، مدد کا انتظار کرتا رہا اور سیلاب کی لہریں انہیں بہا کر لے گئیں۔انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ یہ کیسا نظام ہے جس میں انسان مرتے رہتے ہیں اور مدد نہیں پہنچتی۔زارا نور عباس نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ان کا دل اس دلخراش واقعے پر بے حد افسردہ ہے اور ساتھ ہی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے مغفرت کی بھی دعا کی۔اداکارہ صبور علی نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں لکھا تھا کہ ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں ہیلی کاپٹر اسٹیڈیم کی پچ کو خشک کرنے کے لیے تو پہنچ جاتا ہے، مگر لوگوں کی جان بچانے کے لیے نہیں۔اداکار نعمان اعجاز نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سہولتیں تھیں، مگر صرف خاصوں کے لیے، ایک خاندان مدد کو بلاتا رہا، تباہ حال ملک۔گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے لکھا کہ اس سانحے پر گہرے دکھ میں مبتلا ہوں اور متاثرہ تمام افراد کے لیے دل سے دعا گو ہوں۔انہوں نے لکھا کہ ہمیں اس ملک میں ایسے نظام کی ضرورت ہے جو بارش کے اثرات کو قابو میں رکھ سکے۔اداکارہ حرا مانی نے بھی اس واقعے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایک دریا جو کبھی امن کے گیت گاتا تھا۔آج غم سے گونج رہا ہے، پورے گاؤں بہہ گئے اور دنیا بے خبر رہی، یہ صرف قدرتی آفت نہیں، یہ ایک انسانی سانحہ ہے جسے نظر انداز کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اموات کی اطلاعات تو سامنے آئی ہیں، لیکن گاؤں یا گھروں کے بہہ جانے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔اداکارہ نے صرف جانی نقصان ہی نہیں بلکہ اس پر چھائی خاموشی پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ نہ کوئی مدد ہے، نہ کوئی ریسکیو، یہ صرف قدرتی آفت نہیں، یہ ایک انسانی سانحہ ہے جسے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی نے پوسٹ میں اللہ سے رحم کی دعا کی، جب کہ اداکارہ ایمن خان نے لکھا کہ برائے مہربانی مون سون میں دریاؤں کے قریب جانے سے گریز کریں۔اداکارہ یشما گل نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد کے درد کا تصور بھی نہیں کر سکتیں۔ویڈیو دیکھ کر اور ان کی بے بسی کا مشاہدہ کر کے ان کا دل واقعی ٹوٹ گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

کیا ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی راہیں جدا کر چکے ہیں؟

’زندگی کو جیا اور اب ایک کہانی بن گئی‘، اداکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک موت پر دکھ کا اظہار

ربیکا خان کا حق مہر کتنا ہے؟ سوشل میڈیا پرتہلکہ مچ گیا

’سردار جی تھری‘: دلجیت دوسانجھ پر انڈیا میں پابندی؟

جنت مرزا اور سحر مرزا کی بغیر فلٹر ویڈیو، سوشل میڈیا صارفین کا مزاحیہ رد عمل

سوات سانحہ پر شوبز ستارے بھی غمگین

بغیر ٹانگ اور ایک ہاتھ کے کیا کام کروں، اللہ سے ڈریں۔۔ ببو برال کے اپاہج بیٹے نے لوگوں سے کس چیز کی مدد مانگ لی؟ جذباتی ویڈیو

موت سے پہلے کس چیز کا انجیکشن لگوایا تھا؟ شیفالی جریوالا کی اچانک موت سے متعلق پولیس کے انکشافات

ریا، کبیر کے لائق ہی نہیں تھی۔۔ من مست ڈرامے کا اختتام کیا ہوگا؟ صارفین نے تکے لگانے شروع کردیے

شیفالی زریوالا کی اچانک موت: ’دنیا میں صرف ایک ہی ’کانٹا لگا‘ گرل ہو سکتی ہے اور وہ میں ہوں‘

بگ باس 13 سے شہرت پانے والی شیفالی جریوالہ کی اچانک موت کیسے ہوئی؟

اداکارہ نازش جہانگیر کوعدالت نے طلب کرلیا

معروف بھارتی اداکارہ چل بسیں

ہانیہ عامر کی ’سردار جی تھری‘ میں شمولیت: دلجیت دوسانجھ پر انڈیا میں پابندی؟

شیفالی جریوالا کی اچانک موت: ’دنیا میں صرف ایک ہی ’کانٹا لگا‘ گرل ہو سکتی ہے اور وہ میں ہوں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی