ریا، کبیر کے لائق ہی نہیں تھی۔۔ من مست ڈرامے کا اختتام کیا ہوگا؟ صارفین نے تکے لگانے شروع کردیے


’’مجھے پوری امید ہے کہ آخری قسط میں ریا آخرکار کبیر کی محبت پر یقین کرلے گی، ان شاء اللہ‘‘ ’’چلیں میں ایک اسپوئلر دیتا ہوں: جب عدالت سزا دینے لگے گی تو کبیر واجد کی ویڈیو دکھا دے گا، ریا کو بھی سچ پتہ چل جائے گا اور وہ کبیر سے معافی مانگے گی۔ دونوں خوشی سے جیئیں گے اور آسمہ واجد کو مار دے گی۔ کہانی ختم!‘‘ ’’جب واجد نے ویڈیو بنائی، وہ اس میں صاف نظر آ رہا تھا۔ اگر وہ ویڈیو کسی طرح کبیر تک پہنچ جائے تو واجد پکڑا جائے گا اور کبیر بے قصور ثابت ہو سکتا ہے‘‘ ’’ریا کو کبیر کا ساتھ نہیں ملنا چایئے، وہ کبیر کے لائق نہیں تھی کیونکہ اس پر کبھی اعتبار نہیں کیا، صرف ڈرامے کرتی رہی‘‘ جیونیوز کے مقبول ڈرامے ’من مست ملنگ‘ نے یوٹیوب پر ایک ارب ویوز کا سنگ میل عبور کرکے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ نوران مخدوم کی تحریر اور علی فیضان کی ہدایت کاری میں بننے والا یہ ڈراما 7th Sky Entertainment کے بینر تلے پیش کیا جا رہا ہے۔ ریا خان اور کبیر خان کی کہانی محبت، قربانی اور خاندانی مخالفتوں سے گزر کر شادی کے بندھن تک پہنچی، لیکن اب اختتام قریب ہے، اور ناظرین تجسس میں مبتلا ہیں کہ انجام کیا ہوگا۔ ڈرامے کی 55ویں قسط آج نشر ہونے جا رہی ہے، جو سکندر کی اچانک اور افسوسناک موت کے بعد کی صورتحال کو سامنے لائے گی۔ نکاح کے دن سکندر کو اس کے دشمن واجد نے قتل کر دیا، جو اس کی بڑی بہن آسمہ کا پرانا عاشق بھی نکل آیا۔ یہ موڑ ناظرین کے لیے صدمہ خیز ثابت ہوا کیونکہ وہ دونوں مرکزی جوڑوں کے خوشگوار اختتام کی توقع کر رہے تھے۔ اب جبکہ ڈراما اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، مداح سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔ کئی لوگ کبیر اور ریا کے درمیان سچائی سامنے آنے اور خوشی کا اختتام ہونے کی امید کر رہے ہیں، جبکہ کچھ اب بھی سکندر کے قتل پر افسوس میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ کہانی کو اس اندوہناک موڑ کے بغیر بھی مثبت انجام دیا جا سکتا تھا۔ مداحوں کی بڑی تعداد ریا کے رویے پر بھی تنقید کر رہی ہے اور اسے کبیر کی محبت کے لائق نہیں سمجھتی۔ تاہم کئی شائقین اب بھی چاہتے ہیں کہ کبیر کی سچائی سب پر عیاں ہو اور وہ اپنی محبت کو پا سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

سردار جی 3: دلجیت دوسانجھ کے لیے انڈیا میں آزمائش، پاکستان میں ’کھڑکی توڑ نمائش‘

کیا ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی راہیں جدا کر چکے ہیں؟

’زندگی کو جیا اور اب ایک کہانی بن گئی‘، اداکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک موت پر دکھ کا اظہار

ربیکا خان کا حق مہر کتنا ہے؟ سوشل میڈیا پرتہلکہ مچ گیا

’سردار جی تھری‘: دلجیت دوسانجھ پر انڈیا میں پابندی؟

جنت مرزا اور سحر مرزا کی بغیر فلٹر ویڈیو، سوشل میڈیا صارفین کا مزاحیہ رد عمل

سوات سانحہ پر شوبز ستارے بھی غمگین

بغیر ٹانگ اور ایک ہاتھ کے کیا کام کروں، اللہ سے ڈریں۔۔ ببو برال کے اپاہج بیٹے نے لوگوں سے کس چیز کی مدد مانگ لی؟ جذباتی ویڈیو

موت سے پہلے کس چیز کا انجیکشن لگوایا تھا؟ شیفالی جریوالا کی اچانک موت سے متعلق پولیس کے انکشافات

ریا، کبیر کے لائق ہی نہیں تھی۔۔ من مست ڈرامے کا اختتام کیا ہوگا؟ صارفین نے تکے لگانے شروع کردیے

شیفالی زریوالا کی اچانک موت: ’دنیا میں صرف ایک ہی ’کانٹا لگا‘ گرل ہو سکتی ہے اور وہ میں ہوں‘

بگ باس 13 سے شہرت پانے والی شیفالی جریوالہ کی اچانک موت کیسے ہوئی؟

اداکارہ نازش جہانگیر کوعدالت نے طلب کرلیا

معروف بھارتی اداکارہ چل بسیں

ہانیہ عامر کی ’سردار جی تھری‘ میں شمولیت: دلجیت دوسانجھ پر انڈیا میں پابندی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی