’زندگی کو جیا اور اب ایک کہانی بن گئی‘، اداکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک موت پر دکھ کا اظہار


’کانٹا لگا‘ گانے سے مشہور ہونے والی 42 سالہ انڈین اداکارہ شفالی جریوالا جمعے کو ممبئی میں چل بسیں لیکن ابھی تک ان کی اچانک موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق ان کے شوہر نے انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا لیکن ڈاکٹروں نے بتایا کہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی ان کی موت ہو چکی تھی۔موت کی وجہ جاننے کے لیے ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوایا گیا ہے۔شفالی جریوالا کو 2002 میں ’کانٹا لگا‘ گانے سے شہرت ملی اور اس کے بعد انہوں نے ریئلٹی شو ’بگ باس 13‘ میں بھی کام کیا۔ وہ 2004 میں سلمان خان کی فلم ’مجھ سے شادی کرو گی‘ میں بھی نظر آئیں۔ان کی اچانک موت پر سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے حیرت اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ریتیکا نامی صارف نے لکھا کہ ’زندگی غیرمتوقع ہے۔ اگر آپ صحت مند ہیں تو یہ ایک ایسی چیز ہے جس کے لیے لاکھوں لوگ دعائیں کر رہے ہوں گے۔‘سوائپ ٹو وائرل نے لکھا کہ ’پہلے سدھارتھ شکلا اور اب شفالی جریوالا۔ کچھ غلط ہے۔ وہ جوان اور صحت مند تھے اور اچانک دل کا دورہ پڑ گیا۔‘ایک صارف نے لکھا کہ ’وہ بہت جلد چلی گئیں۔‘فلم فیئر ویب سائٹ نے اپنے ایکس ہینڈل پر شفالی کے شوہر کی ہسپتال سے نکلتے ہوئے ویڈیو شییئر کرتے ہوئے لکھا ’شفالی جریوالا دل کے دورے کے باعث چل بسیں۔ ان کے شوہر پراگ تیاگی ہسپتال سے نکلتے ہوئے تباہ حال اور افسردہ نظر آئے۔ ہم اہل خانہ سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔‘جنی نامی صارف نے لکھا ’اس نے زندگی کو جیا، ہنسی، پیار کیا اور اب وہ میڈیا کے لیے ایک کہانی بن گئیں۔ فارینزک، پولیس اور رپورٹروں کی بھیڑ، زندگی غیرمتوقع ہونے کے باعث خوفناک ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

سردار جی 3: دلجیت دوسانجھ کے لیے انڈیا میں آزمائش، پاکستان میں ’کھڑکی توڑ نمائش‘

کیا ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی راہیں جدا کر چکے ہیں؟

’زندگی کو جیا اور اب ایک کہانی بن گئی‘، اداکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک موت پر دکھ کا اظہار

ربیکا خان کا حق مہر کتنا ہے؟ سوشل میڈیا پرتہلکہ مچ گیا

’سردار جی تھری‘: دلجیت دوسانجھ پر انڈیا میں پابندی؟

جنت مرزا اور سحر مرزا کی بغیر فلٹر ویڈیو، سوشل میڈیا صارفین کا مزاحیہ رد عمل

سوات سانحہ پر شوبز ستارے بھی غمگین

بغیر ٹانگ اور ایک ہاتھ کے کیا کام کروں، اللہ سے ڈریں۔۔ ببو برال کے اپاہج بیٹے نے لوگوں سے کس چیز کی مدد مانگ لی؟ جذباتی ویڈیو

موت سے پہلے کس چیز کا انجیکشن لگوایا تھا؟ شیفالی جریوالا کی اچانک موت سے متعلق پولیس کے انکشافات

ریا، کبیر کے لائق ہی نہیں تھی۔۔ من مست ڈرامے کا اختتام کیا ہوگا؟ صارفین نے تکے لگانے شروع کردیے

شیفالی زریوالا کی اچانک موت: ’دنیا میں صرف ایک ہی ’کانٹا لگا‘ گرل ہو سکتی ہے اور وہ میں ہوں‘

بگ باس 13 سے شہرت پانے والی شیفالی جریوالہ کی اچانک موت کیسے ہوئی؟

اداکارہ نازش جہانگیر کوعدالت نے طلب کرلیا

معروف بھارتی اداکارہ چل بسیں

ہانیہ عامر کی ’سردار جی تھری‘ میں شمولیت: دلجیت دوسانجھ پر انڈیا میں پابندی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی