ربیکا خان کا حق مہر کتنا ہے؟ سوشل میڈیا پرتہلکہ مچ گیا


معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر ربیکا خان بالآخر اپنی 5 سالہ محبت حسین ترین کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ یہ شاندار تقریب قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں 25 جون کو منعقد ہوئی، جس میں ربیکا نے سرخ عروسی لباس میں سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی جبکہ حسین سفید شیروانی میں دلہا بنے نظر آئے۔تقریبات کا سلسلہ کئی دنوں پر محیط رہا، جن میں مایوں، مہندی اور قوالی نائٹ جیسی رنگا رنگ محفلیں شامل تھیں۔ربیکا اور حسین کا نکاح سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوا کہ بعض صارفین نے اسے امبانی خاندان کی شادیوں سے تشبیہ دے ڈالی۔تاہم جس چیز نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی، وہ تھا حق مہر۔ نکاح کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوئی جس میں حسین ترین کو نکاح کے دوران جذباتی ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں قاضی نے اعلان کیا کہ ربیکا خان کا حق مہر 20 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔یہاں دلچسپ موڑ اُس وقت آیا جب نکاح خواں نے مذاقاً کہا، ’دو کروڑ گواہان اس نکاح کے شاہد ہیں‘۔اس جملے نے صارفین کو کنفیوژ کر دیا اور کچھ نے حق مہر کو دو کروڑ جبکہ کچھ نے دو لاکھ سمجھ کر سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان کھڑا کر دیا۔سوشل میڈیا صارفین نے مختلف انداز میں تبصرے کیے۔ کسی نے اسے ’معمولی رقم‘ کہا تو کسی نے طنز کرتے ہوئے لکھا، ’کروڑوں کی شادی اور صرف 20 لاکھ کا حق مہر؟‘ ایک صارف کا کہنا تھا، ’یہ تو وہ اسپانسرشپس سے دو دن میں واپس کما لیں گی!‘بہرحال، تنقید اور طنز کے باوجود ربیکا اور حسین کی ازدواجی زندگی کے آغاز پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ان دونوں کی شادی، جس کا آغاز منگنی سے ہوا اور اختتام نکاح پر، شوبز انڈسٹری کی حالیہ سب سے نمایاں تقریبات میں سے ایک بن چکی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

کیا ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی راہیں جدا کر چکے ہیں؟

’زندگی کو جیا اور اب ایک کہانی بن گئی‘، اداکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک موت پر دکھ کا اظہار

ربیکا خان کا حق مہر کتنا ہے؟ سوشل میڈیا پرتہلکہ مچ گیا

’سردار جی تھری‘: دلجیت دوسانجھ پر انڈیا میں پابندی؟

جنت مرزا اور سحر مرزا کی بغیر فلٹر ویڈیو، سوشل میڈیا صارفین کا مزاحیہ رد عمل

سوات سانحہ پر شوبز ستارے بھی غمگین

بغیر ٹانگ اور ایک ہاتھ کے کیا کام کروں، اللہ سے ڈریں۔۔ ببو برال کے اپاہج بیٹے نے لوگوں سے کس چیز کی مدد مانگ لی؟ جذباتی ویڈیو

موت سے پہلے کس چیز کا انجیکشن لگوایا تھا؟ شیفالی جریوالا کی اچانک موت سے متعلق پولیس کے انکشافات

ریا، کبیر کے لائق ہی نہیں تھی۔۔ من مست ڈرامے کا اختتام کیا ہوگا؟ صارفین نے تکے لگانے شروع کردیے

شیفالی زریوالا کی اچانک موت: ’دنیا میں صرف ایک ہی ’کانٹا لگا‘ گرل ہو سکتی ہے اور وہ میں ہوں‘

بگ باس 13 سے شہرت پانے والی شیفالی جریوالہ کی اچانک موت کیسے ہوئی؟

اداکارہ نازش جہانگیر کوعدالت نے طلب کرلیا

معروف بھارتی اداکارہ چل بسیں

ہانیہ عامر کی ’سردار جی تھری‘ میں شمولیت: دلجیت دوسانجھ پر انڈیا میں پابندی؟

شیفالی جریوالا کی اچانک موت: ’دنیا میں صرف ایک ہی ’کانٹا لگا‘ گرل ہو سکتی ہے اور وہ میں ہوں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی