’سردار جی تھری‘: دلجیت دوسانجھ پر انڈیا میں پابندی؟


آل انڈین سینی ورکرز ایسوسی ایشن (اے آئی سی ڈبلیو اے) نے معروف اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک باقاعدہ خط ارسال کیا ہے۔ایسوسی ایشن نے دلجیت دوسانجھ کی نئی آنے والی فلم ’سردار جی تھری‘ میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی کاسٹنگ پر شدید اعتراضات اٹھائے ہیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ خط حالیہ پہلگام واقعے کے بعد انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے پس منظر میں سامنے آیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر سفارتی، تجارتی اور دوسری کئی طرح کی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔بدھ کے روز اے آئی سی ڈبلیو اے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنا خط پوسٹ کیا، جس میں دلجیت پر غیر حساس رویہ اختیار کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق ’ہانیہ عامر نے ’آپریشن سندور‘ کے بعد انڈین مخالف بیانات دیے تھے اور ایسے اداکار کے ساتھ تعاون ناقابل قبول ہے۔‘اے آئی سی ڈبلیو اے نے دلجیت دوسانجھ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو انڈیا میں فوری طور پر معطل کرنے اور ان کے تمام گانے، فلمیں اور دیگر مواد یوٹیوب، سپاٹیفائی، جیو ساون اور دیگر او ٹی ٹی پلیٹ فارمز سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔All Indian Cine Workers Association ( AICWA) has officially written to Honourable Prime Minister Shri Narendra Modi ji objecting to producer, singer & actor Diljit Dosanjh casting Pakistani Terrorist Country actress Hania Aamir in Sardar Ji 3 movie, despite 26 Indians being… pic.twitter.com/93xMhojraU— All Indian Cine Workers Association (@AICWAOfficial) June 25, 2025مزید برآں ایسوسی ایشن نے ان کے ملک بھر میں لائیو کنسرٹس اور عوامی تقاریب میں شرکت پر مستقل پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ دلجیت دوسانجھ کو کسی بھی ریاستی منصوبے یا مہم کا حصہ نہ بنایا جائے۔ایسوسی ایشن نے فلم ’سردار جی تھری‘ کی مالی معاونت کی مکمل تحقیقات اور اس کی ملک گیر ریلیز پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔اس کے علاوہ بورڈ سے درخواست کی گئی ہے کہ دلجیت دوسانجھ کے تمام مستقبل کے پراجیکٹس کو سرٹیفکیٹ جاری نہ کیا جائے گویا ان پر انڈین فلم انڈسٹری میں مکمل بائیکاٹ نافذ کر دیا جائے۔یہ تنازعہ دلجیت دوسانجھ کے کیریئر کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ ان کے خلاف بڑھتی ہوئی تنقید اور بائیکاٹ کی اپیلیں بالی وُڈ میں ایک نئی بحث کو جنم دے رہی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

کیا ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی راہیں جدا کر چکے ہیں؟

’زندگی کو جیا اور اب ایک کہانی بن گئی‘، اداکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک موت پر دکھ کا اظہار

ربیکا خان کا حق مہر کتنا ہے؟ سوشل میڈیا پرتہلکہ مچ گیا

’سردار جی تھری‘: دلجیت دوسانجھ پر انڈیا میں پابندی؟

جنت مرزا اور سحر مرزا کی بغیر فلٹر ویڈیو، سوشل میڈیا صارفین کا مزاحیہ رد عمل

سوات سانحہ پر شوبز ستارے بھی غمگین

بغیر ٹانگ اور ایک ہاتھ کے کیا کام کروں، اللہ سے ڈریں۔۔ ببو برال کے اپاہج بیٹے نے لوگوں سے کس چیز کی مدد مانگ لی؟ جذباتی ویڈیو

موت سے پہلے کس چیز کا انجیکشن لگوایا تھا؟ شیفالی جریوالا کی اچانک موت سے متعلق پولیس کے انکشافات

ریا، کبیر کے لائق ہی نہیں تھی۔۔ من مست ڈرامے کا اختتام کیا ہوگا؟ صارفین نے تکے لگانے شروع کردیے

شیفالی زریوالا کی اچانک موت: ’دنیا میں صرف ایک ہی ’کانٹا لگا‘ گرل ہو سکتی ہے اور وہ میں ہوں‘

بگ باس 13 سے شہرت پانے والی شیفالی جریوالہ کی اچانک موت کیسے ہوئی؟

اداکارہ نازش جہانگیر کوعدالت نے طلب کرلیا

معروف بھارتی اداکارہ چل بسیں

ہانیہ عامر کی ’سردار جی تھری‘ میں شمولیت: دلجیت دوسانجھ پر انڈیا میں پابندی؟

شیفالی جریوالا کی اچانک موت: ’دنیا میں صرف ایک ہی ’کانٹا لگا‘ گرل ہو سکتی ہے اور وہ میں ہوں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی