جسے اللہ عزت دے اسے کوئی چھین نہیں سکتا۔۔ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو عمر کا طعنہ ! جاوید شیخ نے نادیہ خان کو منہ توڑ جواب دے دیا


"نہیں! فیصل قریشی نے کوئی میک اپ نہیں کیا۔ میں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے، ایسا کچھ نہیں ہے۔ میرے نزدیک صرف تنقید برائے تنقید کی کوئی حیثیت نہیں۔ عزت اور شہرت اللہ دیتا ہے۔ جسے وہ دینا چاہے، کوئی چھین نہیں سکتا۔ حال ہی میں لاہور کے ایک ڈاکٹر نے فلم 'لو گُرو' پر سخت تنقید کی، ماہرہ خان اور ہمایوں سعید پر زہریلے جملے کسے، یہاں تک کہ عمر کے طعنے بھی دیے، لیکن نتیجہ؟ فلم ساٹھ ملین کا بزنس کر چکی ہے۔ بعد میں پتا چلا کہ اس ڈاکٹر کی ذاتی ناراضی تھی ڈائریکٹر سے۔ اب وہ ڈاکٹر کہاں ہے؟ ایسے ہی راجا رانی فیصل کا پروجیکٹ ہے۔ نادیہ خان جو چاہے بولتی رہے، اصل فیصلے کا حق صرف ناظرین کے پاس ہے۔ یہی عوام ہیں جو کسی پراجیکٹ کو کامیاب یا ناکام بناتے ہیں۔ یہ ریویورز جو اداکاروں پر طنز کرتے ہیں، اصل میں انھی اداکاروں کے بل پر ان کے چینل چلتے ہیں۔" سینئر اداکار جاوید شیخ نے حال ہی میں وکی خان کے پوڈ کاسٹ "وکی پیڈیا" میں شرکت کی جہاں انہوں نے نادیہ خان، عمر عادل اور دیگر تنقیدی تجزیہ نگاروں کی سخت باتوں کا مدلل اور پُراعتماد جواب دیا۔ پوڈکاسٹ کے دوران میزبان نے جاوید شیخ سے سوال کیا کہ نادیہ خان نے راجا رانی ڈرامے میں فیصل قریشی کے کردار اور میک اپ پر تنقید کی ہے، اس بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ جاوید شیخ نے صاف الفاظ میں کہا کہ فیصل قریشی پر میک اپ کا الزام سراسر بے بنیاد ہے، وہ ان کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور ایسی کوئی بات نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تنقید جو صرف کسی کو نیچا دکھانے کے لیے کی جائے، وہ بے معنی ہوتی ہے۔ انہوں نے لاہور کے ایک ڈاکٹر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ فلم "لو گُرو" اور اس کی کاسٹ پر زہر اگلتا رہا، لیکن فلم نے شاندار بزنس کیا اور خود وہ تنقید کہیں گم ہو گئی۔ جاوید شیخ نے اس بات پر زور دیا کہ اصل طاقت ناظرین کے پاس ہے، وہی کسی فنکار یا پروجیکٹ کو سچا مقام دیتے ہیں۔ ان کے مطابق وہ تجزیہ کار جو اداکاروں پر طنز کرتے ہیں، ان کے اپنے چینل انہی فنکاروں کی محنت کے سہارے چلتے ہیں۔ جاوید شیخ کے اس پُرامن اور وزنی جواب کو سوشل میڈیا پر بھی کافی سراہا جا رہا ہے، جہاں شائقین ان کے الفاظ کو اداکاروں کی عزتِ نفس کے لیے ایک مضبوط مؤقف سمجھ رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

جنت مرزا اور سحر مرزا کی بغیر فلٹر ویڈیو، سوشل میڈیا صارفین کا مزاحیہ رد عمل

سوات سانحہ پر شوبز ستارے بھی غمگین

شیفالی زریوالا کی اچانک موت: ’دنیا میں صرف ایک ہی ’کانٹا لگا‘ گرل ہو سکتی ہے اور وہ میں ہوں‘

بگ باس 13 سے شہرت پانے والی شیفالی جریوالہ کی اچانک موت کیسے ہوئی؟

اداکارہ نازش جہانگیر کوعدالت نے طلب کرلیا

معروف بھارتی اداکارہ چل بسیں

ہانیہ عامر کی ’سردار جی تھری‘ میں شمولیت: دلجیت دوسانجھ پر انڈیا میں پابندی؟

شیفالی جریوالا کی اچانک موت: ’دنیا میں صرف ایک ہی ’کانٹا لگا‘ گرل ہو سکتی ہے اور وہ میں ہوں‘

سردار جی 3 بھارت کے علاوہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز.. دلچسپ کہانی سامنے آگئی

معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ

ربیکاخان اورحسین ترین کی نکاح کی جھلکیاں وا ئرل، سوشل میڈیا پردھوم

سجل علی اور امیر گیلانی کا مداحوں کو بڑا سرپرائز

اداکار ثمر جعفری کا اپنے لو لیٹرز سے متعلق بڑا انکشاف

جسے اللہ عزت دے اسے کوئی چھین نہیں سکتا۔۔ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو عمر کا طعنہ ! جاوید شیخ نے نادیہ خان کو منہ توڑ جواب دے دیا

مزار کی چادر اوڑھ کر رادھیکا بننے کے سپنے۔۔ امبانی سے مقابلے پر صارفین نے ربیکا اور کاشف خان پر طنز کے تیر برسا دیے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی