مزار کی چادر اوڑھ کر رادھیکا بننے کے سپنے۔۔ امبانی سے مقابلے پر صارفین نے ربیکا اور کاشف خان پر طنز کے تیر برسا دیے


"امبانی کونے میں بیٹھ کر رو رہے ہوں گے۔" "اگر واقعی مقابلہ کرنا ہے تو جسٹن بیبر کو بھی بلا لو۔" "امبانی بننے کے لیے پہلے ان جیسی تعلیم تو حاصل کرو!" “رادھیکا کے دوپٹے کے پھول کیلیفورنیا سے آئے تھے، مزار کی چادر اوڑھنے والی خاتون“ “مزار کی چادر اوڑھ کر رادھیکا بننے کے خواب“ سوشل میڈیا پر پاکستانی ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر رابعہ خان کی شادی نے دھوم مچا دی ہے، لیکن جہاں ان کے مایوں سے لے کر نکاح تک کی ہر تقریب پر لگژری اور اسٹائل کا غلبہ نظر آ رہا ہے، وہیں ان کے شادی کے ملبوسات اور سیٹ اپ کو بھارتی ارب پتی امبانی خاندان کی شادیوں سے موازنہ بھی کیا جا رہا ہے اور انٹرنیٹ اس موازنے پر بے رحم انداز میں ردعمل دے رہا ہے۔ رابعہ خان، جو یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر لاکھوں مداح رکھتی ہیں، نے حال ہی میں ساتھی یوٹیوبر حسین ترین کے ساتھ نکاح کر لیا ہے۔ ان کی شادی کی تقریبات شاندار انداز میں جاری ہیں، جنہیں سوشل میڈیا پر "پاکستان کی سب سے بڑی انفلوئنسر ویڈنگ" قرار دیا جا رہا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Ali Sheikh (@sh_aley) ایک شو میں ان کے قریبی دوست ایم جے احسن اور مدیحہ نے جب ان سے پوچھا کہ ان کی شادی کو انڈیا اور پاکستان کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ویڈنگ کیوں کہا جا رہا ہے، اور کیا یہ واقعی امبانی جیسی لگژری شادی ہے؟ تو رابعہ نے خوش دلی سے سوال کا جواب دیا۔ اسی دوران ان کے مایوں کے لباس پر بھی گفتگو ہوئی، جو کہ بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کی بہو رادھیکا مرچنٹ کے ملبوسات سے مشابہت رکھتا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب ان کے والد، مشہور کامیڈین کاشف خان سے پوچھا گیا کہ کیا رابعہ کی شادی امبانی خاندان سے بھی بڑی ہوگی؟ تو انہوں نے مسکرا کر جواب دیا، "ابھی تو یہ شروعات ہے!" تاہم، انٹرنیٹ صارفین نے اس بات کو ہلکے میں نہیں لیا اور سوشل میڈیا پر طرح طرح کے طنز و مزاح سے بھرے تبصرے شروع کر دیے۔ کچھ نے تو اسے "اوور دی ٹاپ" شادی قرار دیا اور کچھ نے اس پر طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر واقعی امبانی بننے کا شوق ہے تو پہلے ان جیسا تعلیمی معیار بھی حاصل کرو۔ رابعہ خان کی شادی بلاشبہ ایک بڑے سوشل میڈیا ایونٹ میں تبدیل ہو چکی ہے، لیکن امبانی خاندان کے ساتھ اس کا موازنہ شاید سوشل میڈیا صارفین کو کچھ زیادہ ہی غیر مناسب لگا ہے—اور وہ اس پر کھل کر اپنے تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ربیکا خان کا حق مہر کتنا ہے؟ سوشل میڈیا پرتہلکہ مچ گیا

’سردار جی تھری‘: دلجیت دوسانجھ پر انڈیا میں پابندی؟

جنت مرزا اور سحر مرزا کی بغیر فلٹر ویڈیو، سوشل میڈیا صارفین کا مزاحیہ رد عمل

سوات سانحہ پر شوبز ستارے بھی غمگین

شیفالی زریوالا کی اچانک موت: ’دنیا میں صرف ایک ہی ’کانٹا لگا‘ گرل ہو سکتی ہے اور وہ میں ہوں‘

بگ باس 13 سے شہرت پانے والی شیفالی جریوالہ کی اچانک موت کیسے ہوئی؟

اداکارہ نازش جہانگیر کوعدالت نے طلب کرلیا

معروف بھارتی اداکارہ چل بسیں

ہانیہ عامر کی ’سردار جی تھری‘ میں شمولیت: دلجیت دوسانجھ پر انڈیا میں پابندی؟

شیفالی جریوالا کی اچانک موت: ’دنیا میں صرف ایک ہی ’کانٹا لگا‘ گرل ہو سکتی ہے اور وہ میں ہوں‘

سردار جی 3 بھارت کے علاوہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز.. دلچسپ کہانی سامنے آگئی

معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ

ربیکاخان اورحسین ترین کی نکاح کی جھلکیاں وا ئرل، سوشل میڈیا پردھوم

سجل علی اور امیر گیلانی کا مداحوں کو بڑا سرپرائز

اداکار ثمر جعفری کا اپنے لو لیٹرز سے متعلق بڑا انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی