3 ننھی بیٹیوں کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگا دی۔۔ عورت نے انتہائی قدم کیوں اٹھایا ؟ محلے والوں کے انکشافات


تحصیل خیرپور ٹامیوالی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک خاتون نے سسرال کے مسلسل ناروا رویے اور گھریلو تنازعات سے تنگ آکر اپنی تین معصوم بچیوں کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق یہ اقدام خاتون نے سسر اور دیور کے طعنوں اور مسلسل ذہنی اذیت سے مجبور ہو کر اٹھایا۔ وہ اپنی تین بچیوں کے ساتھ نہر کی طرف گئی اور بظاہر موت کو گلے لگانے کا فیصلہ کر چکی تھی۔ تاہم خوش قسمتی سے اُس وقت مقامی افراد نے صورتحال کو بھانپ لیا اور فوری طور پر نہر میں چھلانگ لگا کر ماں اور بیٹیوں کو زندہ نکال لیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خاتون کافی دنوں سے پریشان اور چپ رہنے لگی تھی۔ اُن کے مطابق دیور کی سخت زبان اور سسرال کا رویہ اکثر تنازع کا باعث بنتا تھا۔ نہر سے نکالی گئی تینوں بچیوں میں سے ایک بچی کی حالت نازک ہو گئی جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال خیرپور ٹامیوالی منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بچی کی طبی امداد جاری ہے جبکہ دیگر افراد خطرے سے باہر ہیں۔ یہ واقعہ اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ معاشرتی دباؤ، گھریلو جھگڑے اور ذہنی تکلیف کسی کو کس حد تک دھکیل سکتے ہیں۔ یہ صرف ایک فیملی کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار کے گھر آمد، ’ماضی کی یادیں تازہ کیں‘

پاکستان میں ہنر سیکھ کر بیرون ملک ملازمت کیسے حاصل کی جا سکتی ہے؟

امریکہ اگر دوبارہ مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو اسے ایران پر مزید حملوں کے امکان کو مسترد کرنا ہو گا: نائب ایرانی وزیر خارجہ

دبئی میں ہوٹل سے غائب ہونے والے برطانوی شہری کے ایئرپوڈز پنجاب پولیس نے جہلم سے کیسے برآمد کیے؟

چین نے پاکستان کے 3.4 ارب ڈالر کمرشل قرضوں کو رول اوور کر دیا

والدین کے بغیر پشاور میں زیرِعلاج افغان بچے، سرحد کیسے پار کرتے ہیں؟

بلوچستان میں دو دہشت گرد ہلاک، دو گرفتار: آئی ایس پی آر

پاکستان میں مون سون کی ’قبل از وقت‘ بارشوں اور سیلاب سے درجنوں ہلاکتیں، سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

خیبر پختونخوا میں بارشیں اور سیلاب، 27 جون سے اب تک 21 افراد ہلاک ہوئے: پی ڈی ایم اے

’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ‘ متعارف، بجلی بل سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان

کہیں بارش کہیں حبس، اگلے چار روز موسم کیسا رہے گا؟

جب سیلابی ریلے نے عطا آباد جھیل کنارے ہوٹل کا رُخ کیا: ’راستے میں موجود گاڑیاں پھنس گئیں، لوگ اندر محصور ہو گئے تھے‘

بلوچستان میں 5.5 شدت کا زلزلہ، موسیٰ خیل میں مکانات منہدم، پانچ زخمی

پنجاب میں بجلی چوری کے خلاف مہم، ملزمان کو سزا کیوں نہیں ہوتی؟

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل لاہور کو ’ڈَسٹ فری‘ بنانے کا منصوبہ کامیاب ہو سکے گا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی