امریکی خاتون دیر کے نواجوان سے شادی کے لیے پاکستان پہنچ گئیں


فیس بک دوست سے ملنے کے لیے امریکی خاتون خیبر پختوںخوا کے ضلع دیر پہنچی ہیں۔پیر کو ضلع دیر سے تعلق رکھنے والے ساجد علی نے مقامی صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ اُن کی امریکی خاتون راسموسین منڈی سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی۔’دوستی کے بعد انہوں نے پاکستان آنے اور ملنے کی خواہش ظاہر کی تو میں نے خوش آمدید کہا۔‘ضلع اپر دیر کی پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ 43 سالہ راسموسین منڈی اس وقت علاقے میں موجود ہیں۔ وہ 32 سالہ ساجد علی سے ملنے آئی ہیں۔‘پولیس حکام کے مطابق امریکی شہری کے پاس پاکستان کا 90 دن کا ٹورسٹ ویزہ موجود ہے۔ساجد علی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایک سال پہلے امریکی خاتون سے دوستی ہوئی تھی۔ تب خاتون نے خود مجھ سے شادی کا اظہارکیا جسے میں نے قبول کیا۔ان کا کہنا ہے کہ ’ابھی نکاح کرنے کا فیصلہ نہیں کیا مگر جب بھی خاتون کہیں گی ہم نکاح کرلیں گے۔‘ساجد علی نے کہا کہ ’ہم پشتون لوگ ہیں جو ہمیں پیار دے، جواب میں ہم بھی اسے پیار دیتے ہیں۔‘امریکی خاتون راسموسین منڈی نے ضلع دیر میں لوگوں کی مہمان نوازی پر خوشی کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پہلی نظر میں ساجد علی کی ڈی پی تصویر دیکھ کر پیار ہوگیا تھا۔ ’ساجد پُرخلوص اور سلجھا ہوا شخص ہے، اس لیے اسے جیون ساتھی بنانے کا ارادہ کیا۔‘نوجوان ساجد علی کے مطابق اُن کی عمر 32 سال جبکہ امریکی خاتون کی عمر 43 برس ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

امریکی خاتون دیر کے نواجوان سے شادی کے لیے پاکستان پہنچ گئیں

سپریم کورٹ کا فیصلہ اور اراکین کی معطلی: کیا پی ٹی آئی پنجاب میں ’سیاسی تنہائی‘ کی طرف جا رہی ہے؟

سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد خیبر پختونخوا میں کون کون سے سیاحتی پوائنٹس بند کر دیے گئے ہیں؟

‘یہ بھتہ ہے‘، گیس کے بلوں پر فکسڈ چارجز میں 50 فیصد اضافہ صارفین کو کیسے متاثر کرے گا؟

’ یہ سراسر ناانصافی ہے‘، گیس صارفین کے فکسڈ چارجز میں 50 فیصد اضافہ

’پیپلز پارٹی پر انحصار کم اور آئینی ترامیم میں آسانی‘: مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد شہباز شریف حکومت کے ہاتھ کتنے مضبوط ہوئے ہیں؟

ایف آئی اے کی وردی میں کروڑوں کی ڈکیتی، معروف ٹک ٹاکر کیسے گرفتار ہوئی؟

مون سون شروع ہونے کے بعد سے 45 ہلاک، 68 زخمی، مزید الرٹس جاری

انڈیا کو آبی دہشت گردی سے پاکستانی عوام کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے: اسحاق ڈار

پاکستان کو ٹورزم برانڈ کے طور پر بیرون ملک متعارف کروایا جائے: وزیراعظم

توہینِ مذہب کے مقدمات اور ایف آئی اے پر عدالت کا اعتراض: ’ادارے خود ہی قانون میں درج ضابطہ کار کا احترام نہیں کرتے‘

’وزیرستان کی لڑکی نے مرد سے انٹرویو کیا تو طعنے ملے کہ یہ ہمارے لیے بے عزتی کی بات ہے‘

لاہور میں پوڈ کاسٹ سٹوڈیوز کا کاروبار کیوں بڑھ رہا ہے؟

مون سون کا پہلا اسپیل کراچی سے رخصت، محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق ابتک سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

گیس فکسڈ چارجز میں بڑا اضافہ۔۔ بل پر کتنا فرق پڑے گا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی