90 فیصد یقین ہے کہ میری بہن کا قتل ہوا ہے۔۔ حمیرا اصغر کے بھائی نے کن لوگوں پر شک ظاہر کردیا؟


"میرے خیال میں اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے، مالک مکان کا ڈیٹا جمع کیا جائے، اس کا سی ڈی آر نکالا جائے، یہ دیکھا جائے کہ وہ کتنے عرصے سے کراچی میں رہ رہا ہے اور کیا لاہور میں بھی اس کے کوئی روابط ہیں؟" یہ کہنا ہے ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی نوید اصغر کا، جنہوں نے اپنی بہن کی پراسرار موت پر کئی سوالات اٹھا دیے ہیں۔ کراچی کے ڈیفنس علاقے میں ایک فلیٹ سے کئی ماہ پرانی لاش ملنے کے بعد جب یہ انکشاف ہوا کہ وہ لاش حمیرا اصغر کی ہے، تو سوشل میڈیا پر غم اور صدمے کی لہر دوڑ گئی۔ اب مرحومہ کے بھائی نوید اصغر نے لاہور سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر علی حمزہ سے گفتگو کرتے ہوئے نہ صرف یہ دعویٰ کیا کہ یہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا قتل ہے بلکہ حکام سے تحقیقات کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی اپیل بھی کی۔ "تحقیقات کرنے والے افسران نے مجھے بتایا کہ جب وہ اندر داخل ہوئے تو پچھلا دروازہ کھلا ہوا تھا۔ چھت بھی مسلسل کھلی رہتی تھی، اسی لیے بدبو اگلے حصے میں نہیں پھیلی۔ یہ مکمل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا قتل ہے۔" نوید اصغر کا کہنا تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نہ صرف مالک مکان بلکہ ان تمام افراد کی چھان بین کی جائے جو اس دوران حمیرا کے ساتھ رابطے میں تھے یا اس کے آخری پروجیکٹس میں کام کر رہے تھے۔ "میں حکام سے یہ بھی درخواست کرتا ہوں کہ حمیرا کی سفری تاریخ کی بھی جانچ کی جائے کہ وہ اکیلی سفر کرتی تھی یا کسی کے ساتھ؟ ہم 90 فیصد یقین سے کہتے ہیں کہ یہ قتل ہے۔" نوید نے واضح الفاظ میں کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ حمیرا کے ساتھ آخری پروجیکٹس میں کام کر رہے تھے، وہ بھی اس وقت مکمل تعاون نہیں کر رہے۔ "مجھے سمجھ نہیں آتی کہ اس کے ساتھی مکمل معلومات کیوں نہیں دے رہے، کیا وہ کسی سے خوفزدہ ہیں؟ اگر وہ بے گناہ ہیں تو پھر ان کو مکمل تعاون کرنا چاہیے۔ تحقیقات میں ان کا کردار بھی سامنے آنا چاہیے۔" نوید اصغر کے انکشافات نے اس افسوسناک کیس میں ایک نیا موڑ ڈال دیا ہے۔ اب صرف عوام ہی نہیں بلکہ پاکستان کے شوبز ستارے بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ حمیرا اصغر کی موت کی شفاف، غیرجانبدار اور مکمل تحقیقات کی جائیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ٹڈاپ میگا کرپشن کیس، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی تمام مقدمات سے بری

سوات سانحہ ، سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے عبدللہ نامی بچے کی لاش 21 روز بعد مل گئی

سندھ میں آج سے بارش کی پیش گوئی۔۔ کراچی میں بادل کب برسیں گے؟

90 فیصد یقین ہے کہ میری بہن کا قتل ہوا ہے۔۔ حمیرا اصغر کے بھائی نے کن لوگوں پر شک ظاہر کردیا؟

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تاریخی تیزی، انڈیکس 1 لاکھ 40 ہزار کی سطح عبور کرگیا

تین افراد کے ڈی این اے سے بچہ پیدا کرنے کی تکنیک جو بچے کو مہلک وراثتی بیماری سے پاک کر دیتی ہے

امریکہ نے پہلگام حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروہ کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا: ’دا ریزسٹنس فرنٹ‘ کیا ہے؟

صدر ٹرمپ کے پاؤں پر سوجن، ہاتھوں پر نیل اور چہ میگوئیاں: امریکی صدر کو لاحق رگوں کی بیماری کتنی خطرناک ہے؟

پنجاب میں شدید بارشیں ، مختلف واقعات میں 109 افراد جان کی بازی ہار گئے

’کیا شادی کے لیے تیار ہو؟‘: جب ایرانی یہودی پاکستان کے راستے دوسرے ملکوں کو فرار ہوئے

کراچی، رینجرز اور پولیس کا منشیات فروشوں اور گٹکا مافیا کے خلاف ایکشن ،3 ملزمان گرفتار

کراچی : ملیر سعود آباد میں ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

انڈیا کا جوہری صلاحیت کے حامل کم فاصلے تک مار کرنے والے ’پرتھوی ٹو‘ اور ’اگنی ون‘ کا ’کامیاب تجربہ‘

کیا حمیرا اصغر کو زہر دیا گیا؟ کیمیکل رپورٹ آگئی ! اداکارہ کی موت کے متعلق پولیس کا اہم انکشاف

تشدد سہتی رہیں پہلے شکایت کیوں نہ کی؟ جیسمین منظور نے میڈیا کے کڑے سوالات کے جواب دے دیے ! دیکھیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی