کیا حمیرا اصغر کو زہر دیا گیا؟ کیمیکل رپورٹ آگئی ! اداکارہ کی موت کے متعلق پولیس کا اہم انکشاف


حمیرا اصغر کی پراسرار موت پر جاری تحقیقات میں نیا موڑ سامنے آیا ہے۔ پولیس کو اب پوسٹ مارٹم کے دوران حاصل کیے گئے کیمیکل تجزیے کی ابتدائی رپورٹس موصول ہو چکی ہیں، جن کے مطابق اداکارہ کی موت کو طبعی قرار دیا جا رہا ہے اور رپورٹس کے مطابق انھیں زہر دینے کے کوئی شواہد نہیں سامنے آئے۔ ذرائع کے مطابق، یہ رپورٹس جامعہ کراچی کی فارنزک لیبارٹری سے حاصل کی گئیں ہیں، جہاں مختلف اقسام کے نمونوں کی جانچ کی گئی۔ موت کے بعد کیے گئے معائنے میں خون، اعضاء اور دیگر جسمانی نمونوں پر کئی تفصیلی ٹیسٹ کیے گئے تھے تاکہ یہ جانا جا سکے کہ کسی زہریلے مادے یا بیرونی مداخلت کا کوئی امکان تو موجود نہیں۔ اگرچہ پولیس حکام ان رپورٹس کی بنیاد پر اسے قدرتی موت قرار دے رہے ہیں، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ چند اہم ٹیسٹ کی رپورٹس تاحال زیرِ تکمیل ہیں، جن کے نتائج آنے کے بعد ہی کوئی حتمی رائے دی جا سکے گی۔ یاد رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے ڈیفنس فیز VI کے ایک فلیٹ سے ملی تھی، جو کئی ماہ پرانی تھی۔ اس واقعے نے میڈیا، عوام اور سوشل پلیٹ فارمز پر شدید تشویش پیدا کی تھی، اور ان کے اہل خانہ نے بھی واقعے کو مشکوک قرار دیا تھا۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا ابتدائی رپورٹس حقیقت کا مکمل عکس ہیں، یا آنے والی لیبارٹری رپورٹس ایک نیا پہلو سامنے لائیں گی؟ پولیس کا کہنا ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد ہی موت کی اصل نوعیت کی تصدیق ممکن ہو سکے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

روس سے سستے تیل کی درآمد اور ٹرمپ کی دھمکی: کیا انڈیا امریکی دباؤ میں اپنے پرانے اتحادی سے تجارت روک سکتا ہے؟

ٹڈاپ میگا کرپشن کیس، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی تمام مقدمات سے بری

سوات سانحہ ، سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے عبدللہ نامی بچے کی لاش 21 روز بعد مل گئی

سندھ میں آج سے بارش کی پیش گوئی۔۔ کراچی میں بادل کب برسیں گے؟

مریخ کا ’ناقابلِ یقین‘ شہابی پتھر جو 53 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا

90 فیصد یقین ہے کہ میری بہن کا قتل ہوا ہے۔۔ حمیرا اصغر کے بھائی نے کن لوگوں پر شک ظاہر کردیا؟

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تاریخی تیزی، انڈیکس 1 لاکھ 40 ہزار کی سطح عبور کرگیا

تین افراد کے ڈی این اے سے بچہ پیدا کرنے کی تکنیک جو بچے کو مہلک وراثتی بیماری سے پاک کر دیتی ہے

امریکہ نے پہلگام حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروہ کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا: ’دا ریزسٹنس فرنٹ‘ کیا ہے؟

صدر ٹرمپ کے پاؤں پر سوجن، ہاتھوں پر نیل اور چہ میگوئیاں: امریکی صدر کو لاحق رگوں کی بیماری کتنی خطرناک ہے؟

سونا سستا ہونے کے بعد دوبارہ مہنگا۔۔ جانیں فی تولہ سونے کی نئی قیمت

قلات ، دہشت گردی کا نشانہ بننے والے قوالوں کی تدفین ، نماز جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت

کراچی ، لیاری میں مخدوش عمارت کے چھت گرنے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی

پنجاب میں شدید بارشیں ، مختلف واقعات میں 109 افراد جان کی بازی ہار گئے

’کیا شادی کے لیے تیار ہو؟‘: جب ایرانی یہودی پاکستان کے راستے دوسرے ملکوں کو فرار ہوئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی