
کراچی میں لیاری کھڈا مارکیٹ کے علاقے میں گزشتہ روز عمارت گرنے کے واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ، ایف آئی آر تھانہ بغدادی میں ایس بی سی اے اہلکار کی مدعیت میں درج کی گئی ۔
ایف آئی آر کے متن میں تحریر کے مطابق لیاری کھڈا مارکیٹ کے علاقے میں پانچ منزلہ عمارت پر ملزم یوسف ولد احمد غیر قانونی طریقے سے بغیر حفاظت اور ایس بی سی اے کی اجازت کے تعمیرات کررہا تھا کہ اچانک چھت گرگئی،
پانچویں منزل کی چھت گرنے کے بعد چوتھی منزل کے کمرے کی چھت بھی گر گئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین جانبحق ہوگئیں جبکہ تین خواتین کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ،
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ایس بی سی اہلکار کی جانب سے ملزم یوسف ولد احمد کو اس حوالے زمہ دار ٹہرایا گیا ہے کہ ملزم کی غیرقانونی تعمیرات کے نیتجے میں سانحہ رونما ہوا ۔