
سوات ، بریکوٹ غالیگے کے مقام پرسیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے عبداللہ نامی بچے کا جسد خاکی اج اکیسویں روز دریائے سوات سے برآمد کرلیا گیا ، ریسکیو زرائع کے مطابق اس بچے کو تلاش کرنے لے لئے دریائے سوات میں مسلسل سرچ اپریشن جاری تھا جو آج کامیابی سے مکمل ہوا۔
بچے کی شناخت اہلِ خانہ کی تصدیق کے بعد کرلی گئی، ضروری کارروائی کے بعد ریسکیو 1122 ایمبولینس کے ذریعے جسد خاکی کو اس کے آبائی علاقے سیالکوٹ ڈ سکہ روانہ کر دیا گیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر جسد خاکی کو مکمل پروٹوکول کے ساتھ سیالکوٹ روانہ کیا گیا، جسے ڈسکہ میں لواحقین کے سپرد کیا جائے گا، ریسکیو زرائع کے مطابق 27 جون کو دریائے سوات سانحے میں تمام 13 لاپتہ افراد کے جسد خاکی نکالے جا چکے ہیں ۔