پنجاب میں شدید بارشیں ، مختلف واقعات میں 109 افراد جان کی بازی ہار گئے


پنجاب بھر میں شدید بارشوں کے دوران 23روز میں 109 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور گزشتہ 2 روز سے پوٹھوہار ریجن میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب ایمرجنسی نافذ ہے اور جہلم میں امدادی سرگرمیوں میں شامل پولیس اہلکار شہید ہو گیا، مون سون بارشوں اور گلیشیئر پگھلنے سے دریائوں میں پانی کے بہائو میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا سیلابی صورتحال پر پی ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، حکام کو بارشوں میں تمام وسائل بروکار لاتے ہوئے شہریوں کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ پنجاب میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے تین اضلاع چکوال، راولپنڈی اور جہلم شدید متاثر ہوئے ہیں جہاں ریسکیو کارروائی کر کے ایک ہزار 63 افراد کو بچایا گیا جبکہ چکوال میں 27 افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا ، ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہونے اور بارشوں کا چوتھا سلسلہ 21 جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے ۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کیساتھ ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا کے مطابق شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔بالائی اور وسطی اضلاع جیسے دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، صوابی اور نوشہرہ میں شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ چترال، پشاور، چارسدہ، بنوں، ڈی آئی خان، وزیرستان اور دیگر علاقوں میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کی حالیہ پیشگوئی کے بعد ڈپٹی کمشنر حب نے ممکنہ موسلادھار بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر حب میں دفعہ 144 نافذ کردیا، مون سون کے دوران ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ساحل، دریا، ڈیمز، نہروں اور پکنک پوائنٹس پر عوامی اجتماعات، پکنک اور نہانے پر مکمل پابندی عائد کر دی۔دفعہ 144 مون سون بارشوں اور پی ڈی ایم اے کے الرٹ کے بعد ممکنہ سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا گیا ہے

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

روس سے سستے تیل کی درآمد اور ٹرمپ کی دھمکی: کیا انڈیا امریکی دباؤ میں اپنے پرانے اتحادی سے تجارت روک سکتا ہے؟

ٹڈاپ میگا کرپشن کیس، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی تمام مقدمات سے بری

سوات سانحہ ، سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے عبدللہ نامی بچے کی لاش 21 روز بعد مل گئی

سندھ میں آج سے بارش کی پیش گوئی۔۔ کراچی میں بادل کب برسیں گے؟

مریخ کا ’ناقابلِ یقین‘ شہابی پتھر جو 53 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا

90 فیصد یقین ہے کہ میری بہن کا قتل ہوا ہے۔۔ حمیرا اصغر کے بھائی نے کن لوگوں پر شک ظاہر کردیا؟

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تاریخی تیزی، انڈیکس 1 لاکھ 40 ہزار کی سطح عبور کرگیا

تین افراد کے ڈی این اے سے بچہ پیدا کرنے کی تکنیک جو بچے کو مہلک وراثتی بیماری سے پاک کر دیتی ہے

امریکہ نے پہلگام حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروہ کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا: ’دا ریزسٹنس فرنٹ‘ کیا ہے؟

صدر ٹرمپ کے پاؤں پر سوجن، ہاتھوں پر نیل اور چہ میگوئیاں: امریکی صدر کو لاحق رگوں کی بیماری کتنی خطرناک ہے؟

سونا سستا ہونے کے بعد دوبارہ مہنگا۔۔ جانیں فی تولہ سونے کی نئی قیمت

قلات ، دہشت گردی کا نشانہ بننے والے قوالوں کی تدفین ، نماز جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت

کراچی ، لیاری میں مخدوش عمارت کے چھت گرنے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی

پنجاب میں شدید بارشیں ، مختلف واقعات میں 109 افراد جان کی بازی ہار گئے

’کیا شادی کے لیے تیار ہو؟‘: جب ایرانی یہودی پاکستان کے راستے دوسرے ملکوں کو فرار ہوئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی