ٹڈاپ میگا کرپشن کیس، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی تمام مقدمات سے بری


وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ٹڈاپ میگا کرپشن کے تمام کیسز سے بری کر دیا۔۔ ٹڈاپ کیسز کی سماعت کراچی میں ہوئیں جس دوران چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو کرپشن کے 14 مقدمات سے بری کر دیا جبکہ کیس کے دیگر تمام ملزمان کو بھی بری کر دیا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کیسز ہائیکورٹ کے تھے وہ بھی ہمارے پاس آئے ہم نے ہر ایک کو انفرادی طور پر سنا۔ کیس کی سماعت کے بعد یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا 2013 اور 2014 میں 26 کیسز بنائے گئے، سب میں ایک ہی الزام تھا، ٹڈاپ میں سبسڈی کے لیے 50 لاکھ روپے لینے کا الزام تھا، ایف آئی اے نے ایک شخص کی ایما پرکیس بنایا، یوسف رضا گیلانی 10 کیسز میں ضمانت پر تھے جبکہ ایف آئی اے نے انہیں مفرور قرار دیا۔ عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو تمام کیسز میں بری کر دیا ہے، یوسف رضا گیلانی کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے تھے، عدالت نے انصاف کیا جس پر ہم جج صاحب کے شکر گزار ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھاکہ جنہوں نے کیسز بنائے میں ان کا اتحادی ہوں، ان کو چھوڑ بھی نہیں سکتا، قانون سازی ہونی چاہیے، فیصلہ نہ ہو تو کیس ختم ہونا چاہیے۔ یاد رہے کہ ایف آئی اے نے یوسف رضا گیلانی پر ٹڈاپ میگا کرپشن کیس میں 26 مقدمات درج کیے تھے، یوسف رضا گیلانی 12 مقدمات میں پہلے ہی بری ہو چکے ہیں جبکہ آج عدالت نے انھیں 14 مقدمات میں بری کیا۔ ٹڈاپ کرپشن کیسز کی تحقیقات کا آغاز 2009 میں ہوا تھا، ایف آئی اے نے مقدمات کا اندراج 2013 میں شروع کیا تھا اور یوسف رضا گیلانی کو 2015 میں مقدمات کے حتمی چالان میں بطور ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ٹڈاپ میگا کرپشن کیس، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی تمام مقدمات سے بری

سوات سانحہ ، سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے عبدللہ نامی بچے کی لاش 21 روز بعد مل گئی

سندھ میں آج سے بارش کی پیش گوئی۔۔ کراچی میں بادل کب برسیں گے؟

90 فیصد یقین ہے کہ میری بہن کا قتل ہوا ہے۔۔ حمیرا اصغر کے بھائی نے کن لوگوں پر شک ظاہر کردیا؟

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تاریخی تیزی، انڈیکس 1 لاکھ 40 ہزار کی سطح عبور کرگیا

تین افراد کے ڈی این اے سے بچہ پیدا کرنے کی تکنیک جو بچے کو مہلک وراثتی بیماری سے پاک کر دیتی ہے

امریکہ نے پہلگام حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروہ کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا: ’دا ریزسٹنس فرنٹ‘ کیا ہے؟

صدر ٹرمپ کے پاؤں پر سوجن، ہاتھوں پر نیل اور چہ میگوئیاں: امریکی صدر کو لاحق رگوں کی بیماری کتنی خطرناک ہے؟

پنجاب میں شدید بارشیں ، مختلف واقعات میں 109 افراد جان کی بازی ہار گئے

’کیا شادی کے لیے تیار ہو؟‘: جب ایرانی یہودی پاکستان کے راستے دوسرے ملکوں کو فرار ہوئے

کراچی، رینجرز اور پولیس کا منشیات فروشوں اور گٹکا مافیا کے خلاف ایکشن ،3 ملزمان گرفتار

کراچی : ملیر سعود آباد میں ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

انڈیا کا جوہری صلاحیت کے حامل کم فاصلے تک مار کرنے والے ’پرتھوی ٹو‘ اور ’اگنی ون‘ کا ’کامیاب تجربہ‘

کیا حمیرا اصغر کو زہر دیا گیا؟ کیمیکل رپورٹ آگئی ! اداکارہ کی موت کے متعلق پولیس کا اہم انکشاف

تشدد سہتی رہیں پہلے شکایت کیوں نہ کی؟ جیسمین منظور نے میڈیا کے کڑے سوالات کے جواب دے دیے ! دیکھیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی