مریخ کا ’ناقابلِ یقین‘ شہابی پتھر جو 53 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا


Getty Imagesآکشن ہاؤس کہا کہنا ہے کہ مریخ کا یہ پتھر نومبر 2023 میں نائجر کے ایک دور دراز علاقے دریافت ہوا تھانیو یارک میں ایک نیلامی کے دوران مریخ کا 'ناقابلِ یقین حد تک نایاب' پتھر کا ٹکڑا 43 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔آکشن ہاؤس اور فائن آرٹ کمپنی سوتھبائز کے مطابق 'این ڈبلیو اے' نامی شہابی پتھر کا وزن ساڑھے24 کلو ہے جبکہ یہ 15 انچ موٹا ہے۔آکشن ہاؤس کہا کہنا ہے کہ مریخ کا یہ پتھر نومبر 2023 میں نائجر کے ایک دور دراز علاقے دریافت ہوا تھا اور یہ حجم میں پتھر سے 70 فیصد بڑا تھا۔جب دم دار ستارے زمین کے مدار کے پاس سے گزرتے ہیں تو شہابی پتھر اکثر زمین میں داخل ہو جاتے ہیں۔سوتھبائز کا کہنا ہے کہ اضافی ٹیکسز اور فیس کے اطلاق کے بعد مریخ کے پتھر کی قیمت 53 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئی تھی۔آکشن ہاؤس کے مطابق اس شہابی پتھر کا رنگ سُرخی مائل گندمی ہے اور یہ 'ناقابلِ یقین حد تک نایاب' ہے۔Getty Imagesدنیا میں اب تک صرف ایسے 400 شہابی پتھر دریافت ہوئے ہیں۔سوتھبائز میں سائنس اور نیچرل ہسٹری کی نائب صدر کسانڈرا ہیٹن کا کہنا تھا کہ ’یاد رکھیں کہ دنیا کا 70 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے۔ تو ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ یہ شہابی پتھر سمندر میں نہیں بلکہ خشک زمین پر گِرا تھا۔’یہ زمین پر دریافت ہونے والا سب سے بڑا مریخ کا پتھر ہے۔‘ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہے کہ 53 لاکھ ڈالر میں یہ پتھر خرید کس نے ہے۔بدھ کو ہونے والی نیلامی میں 100 سے زیادہ اشیا فروخت کے لیے رکھی گئی تھیں۔ ان میں ایک ڈائناسور کا ڈھانچہ بھی تھا جو دو کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا فروخت ہوا تھا، جبکہ ایک ڈائناسور کی کھوپڑی 14 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔Getty Imagesخیال رہے کہ سائنسدانوں نے سنہ 2024 میں مریخ پر مائع حالت میں پانی کا ایک ذخیرہ دریافت کیا تھا جو اس سرخ سیارے کی پتھریلی بیرونی پرت کے نیچے گہرائی میں موجود ہے۔امریکی خلائی ادارے ناسا کے مارس انسائٹ لینڈر کے ڈیٹا کے ایک نئے تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے۔یہ لینڈر سنہ 2018 میں مریخ کی سرزمین پر اترا تھا۔لینڈر کے ساتھ زلزلہ ناپنے والا آلہ سیسمومیٹر بھی بھیجا گيا تھا جس نے مریخ پر چار سال کے دوران ارتعاش یا زلزلوں کو ریکارڈ کیا۔ان زلزلوں اور سیارے کی حرکت کا تجزیہ کرنے سے پتا چلا کہ اس کی پرت کے نیچے پانی موجود ہے۔ یاد رہے کہ انسائٹ کا سائنسی مشن دسمبر سنہ 2022 میں ختم ہوا اور اس دوران لینڈر نے چار سال تک خاموشی سے 'مریخ کی نبض' پر اپنی انگلی رکھی۔ واضح رہے کہ ان چار سال کے دوران اس مشن نے 1,319 سے زیادہ زلزلے ریکارڈ کیے۔جنوبی افریقہ میں تہلکہ مچانے والے ہیرے ’پتھر نکلے‘پرتگال: پتھروں کو ’جنم دینے والے‘ پراسرار پتھر جو اولاد کے خواہشمند جوڑوں کے مددگار سمجھے جاتے ہیں گلگت میں کروڑوں روپے کے پتھر اگلنے والی کان، جہاں ’ہر دھماکے کے پیچھے امید ہوتی ہے‘قیمتی پتھروں نے کان کن کو راتوں رات کروڑ پتی بنا دیاناسا روبوٹ نے مریخ پر پتھروں کے ایسے نمونے جمع کر لیے جو قدیم زندگی کا پتہ دے سکتے ہیں

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’نمونوں میں کوئی نشہ آور یا زہریلی چیز نہیں پائی گئی‘: اداکارہ حمیرا اصغر کی موت سے جڑے اہم سوالوں کے جواب

امریکہ نے پہلگام حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروہ کو ’عالمی دہشت گرد تنظیم‘ قرار دینے کا فیصلہ اب ہی کیوں کیا؟

روس سے سستے تیل کی درآمد اور ٹرمپ کی دھمکی: کیا انڈیا امریکی دباؤ میں اپنے پرانے اتحادی سے تجارت روک سکتا ہے؟

ٹڈاپ میگا کرپشن کیس، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی تمام مقدمات سے بری

سوات سانحہ ، سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے عبدللہ نامی بچے کی لاش 21 روز بعد مل گئی

سندھ میں آج سے بارش کی پیش گوئی۔۔ کراچی میں بادل کب برسیں گے؟

مریخ کا ’ناقابلِ یقین‘ شہابی پتھر جو 53 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا

90 فیصد یقین ہے کہ میری بہن کا قتل ہوا ہے۔۔ حمیرا اصغر کے بھائی نے کن لوگوں پر شک ظاہر کردیا؟

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تاریخی تیزی، انڈیکس 1 لاکھ 40 ہزار کی سطح عبور کرگیا

تین افراد کے ڈی این اے سے بچہ پیدا کرنے کی تکنیک جو بچے کو مہلک وراثتی بیماری سے پاک کر دیتی ہے

امریکہ نے پہلگام حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروہ کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا: ’دا ریزسٹنس فرنٹ‘ کیا ہے؟

صدر ٹرمپ کے پاؤں پر سوجن، ہاتھوں پر نیل اور چہ میگوئیاں: امریکی صدر کو لاحق رگوں کی بیماری کتنی خطرناک ہے؟

سونا سستا ہونے کے بعد دوبارہ مہنگا۔۔ جانیں فی تولہ سونے کی نئی قیمت

قلات ، دہشت گردی کا نشانہ بننے والے قوالوں کی تدفین ، نماز جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت

کراچی ، لیاری میں مخدوش عمارت کے چھت گرنے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی