حمائمہ ملک نے مجھے فون کیا اور معافی مانگی۔۔ اداکارہ کس بات پر رو رو کر توبہ کرتی رہیں؟ مفتی طارق مسعود کے انکشافات


’’جب کھلا نہیں سکتے تو پیدا کیوں کرتے ہو؟ یہ مکالمہ میری زبان سے نکلا، اور آج مجھے اس پر افسوس ہے‘‘ پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے معروف اسلامی اسکالر مفتی طارق مسعود سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ فلم "بول" میں ان کی زبان سے ادا کیا گیا مشہور مگر متنازع جملہ آج بھی ان کے دل پر بوجھ ہے۔ انہوں نے بتایا: ’’میں نے آپ کا کلپ سنا، دل لرز گیا۔ اللہ سے بہت رو رو کر توبہ کی اور امی نے بھی مجھے سمجھایا کہ وہ جملہ نہیں بولنا چاہیے تھا۔‘‘ یہ جذباتی اعتراف سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی اُس ویڈیو کا حصہ ہے جس میں مفتی طارق مسعود نے خود یہ مکالمہ شیئر کیا۔ ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ حمائمہ ملک نے انہیں براہِ راست فون کرکے نہ صرف معذرت کی بلکہ اپنی ندامت کا واضح اظہار بھی کیا۔ سنہ 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم "بول" میں اداکارہ کا ایک مکالمہ ’’جب کھلا نہیں سکتے تو پیدا کیوں کرتے ہو؟‘‘ اُس وقت معاشرتی دباؤ، غربت اور پدر شاہی نظام پر تنقید سمجھا گیا، لیکن مذہبی طبقات کی جانب سے اسے بے ادبی قرار دیا گیا۔ @abdullah_junjua12 Bol film actress Ka dialogue #muftitariqmasood #foryou #foryoupage #video #viral #grow ♬ original sound - Account for sale مفتی طارق مسعود نے بتایا کہ وہ اس جملے پر پہلے بھی شدید تنقید کر چکے ہیں، مگر چند روز قبل جب انہیں حمائمہ ملک کی کال آئی تو وہ حیران رہ گئے۔ ’’انہوں نے کہا مفتی صاحب! وہ مکالمہ میرے دل سے کبھی نہیں نکلا، میں نے واقعی غلطی کی تھی‘‘۔ ’’اصل غلطی فلم سازوں کی ہے‘‘ حمائمہ نے مزید کہا: ’’میرے خیال میں اصل قصور ان این جی اوز کا ہے جو اس قسم کی فلموں کی سرپرستی کرتی ہیں، اور ہمیں صرف اداکار سمجھ کر اس مکالمے کی ادائیگی پر مجبور کیا جاتا ہے۔‘‘ مفتی صاحب نے بتایا کہ حمائمہ کی والدہ نے بھی فون پر بات کی اور کہا کہ بیٹی کو اس سین پر اب شدید شرمندگی ہے۔ ’’ان کے انداز میں پچھتاوا نمایاں تھا۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ میری بیٹی کو احساس ہو گیا ہے کہ یہ بات مناسب نہیں تھی۔‘‘ مفتی طارق مسعود نے کہا کہ یہ اعتراف صرف ایک انفرادی عمل نہیں بلکہ ایک مثال ہے کہ ’’جب انسان کا دل زندہ ہو، تو وہ چاہے کسی بھی شعبے سے ہو، حق بات قبول کر لیتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنی غلطیوں کو تسلیم کرتے ہیں، ان کے دل میں روشنی باقی ہوتی ہے۔ ’’مجھے خوشی ہے کہ حمائمہ جیسی معروف شخصیت نے سچ کو تسلیم کر کے ایک اعلیٰ ظرفی کی مثال قائم کی۔‘‘ سوشل میڈیا پر ردِعمل یہ ویڈیو جیسے ہی وائرل ہوئی، سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آیا۔ کچھ صارفین نے حمائمہ کے اس اعتراف کو سراہا اور کہا کہ کسی بھی غلطی کا احساس ہو جانا ہی پہلا قدم ہوتا ہے۔ وہیں کچھ لوگوں نے فلم انڈسٹری پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ مکالموں اور مواد پر سنجیدگی سے نظرثانی کی جائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ربیکا خان کا عمرے کی ویڈیوز پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

’سیارہ‘: سُپر سٹارز کے بغیر مگر ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 156 کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم اتنی کامیاب کیوں ثابت ہو رہی ہے؟

اتنا مسئلہ ہے تو گھر کے کام خود کر لیا کرو۔۔ ندا یاسر کی ملازمہ کی چوری کا قصہ سن کر صارفین کے کان پک گئے ! کھری کھری سنا دیں

باہر جانے کے لئے موٹر سائیکل لینا چاہتی تھی لیکن۔۔ حنا رضوی نے آن لائن شاپنگ کے نام پر ٹھگے جانے کا قصہ سنا دیا

ہاتھ میں ریکٹ پکڑے یہ کس اداکار کا بچپن ہے؟ 98 فیصد لوگ پہچاننے میں ناکام ہوجاتے ہیں

حمیرا اصغر کی واٹس ایپ پر ہونے والی مبینہ سرگرمیوں

کومل میر کی بدلی ہوئی لک اور اداکاری پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

اپنا خون بیچ کر ماڈل کو پیسے دیے۔۔ پہلا گانا کس حال میں گایا؟ رحیم شاہ نے غربت سے لے کر کامیابی کی داستان سنا دی

حمائمہ ملک نے مجھے فون کیا اور معافی مانگی۔۔ اداکارہ کس بات پر رو رو کر توبہ کرتی رہیں؟ مفتی طارق مسعود کے انکشافات

ہالی وڈ اداکارہ کاآئندہ دس سال تک جوان نظر آنے کیلئے اہم قدم

کومل میر کا فیروز خان کے بارے میں اہم انکشاف

جہاں عزت نہیں وہاں کام نہیں کروں گی،علیزے شاہ

بلوچستان میں عزت کے نام پر قتل، شوبز ستاروں کا سخت ردعمل

مجھے تھپڑ مارا تو میں نے سینڈل پھینکی۔۔ علیزے شاہ نے شازیہ منظور کے بعد کن شوبز شخصیات کی پول کھولنے کی دھمکی دے ڈالی؟ ویڈیو

غیرت اتنی کہ قتل کردیتے ہیں اور بے غیرت اتنے کہ حق کھا جاتے ہیں۔۔ سرِعام دہرے قتل کا واقعہ ! شوبز شخصیات بھی تڑپ اٹھیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی