اپنا خون بیچ کر ماڈل کو پیسے دیے۔۔ پہلا گانا کس حال میں گایا؟ رحیم شاہ نے غربت سے لے کر کامیابی کی داستان سنا دی


"خون بیچ کر گانا شوٹ کرایا تھا، ماڈل کو پیسے دینا تھے" "شروع میں میرے پاس بس کا کرایہ بھی نہیں ہوتا تھا، ماڈل کو پیسے کہاں سے دیتا؟ پھر میں نے خون بیچا، اور اس سے ملے پیسوں سے ماڈل کو ادا کیا۔ وہ بغیر پیسے کے کام کرنے کو تیار نہیں تھی، کہتی تھی یہ نوابوں کا شوق ہے، غریبوں کا نہیں۔ خون دے کر آیا تو جسم کمزور ہو چکا تھا، پانی پیا لیکن ڈاکٹر نے منع کر دیا، کہا فروٹ کھاؤ۔ جب جانے لگا تو ڈاکٹر نے سیب دیا، کہا میرے سامنے کھاؤ، اور میں نے کھا لیا۔ جنہوں نے ساتھ دیا، وہ آج بھی دل میں زندہ ہیں۔ جنہوں نے منہ موڑا، ان کی یاد بھی کہیں محفوظ ہے۔" یہ اعترافات ہیں پاکستان کے معروف گلوکار رحیم شاہ کے، جنہوں نے ایک نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی ابتدائی جدوجہد، قربانیوں اور شہرت کے پیچھے چھپے دردناک لمحوں کو لفظوں میں ڈھالا۔ ان کی سادگی، صداقت اور کامیابی کی تشنہ کہانی، سننے والوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہے۔ "صرف کیسٹ پر تصویر لگوانی تھی تاکہ باہر کا ویزا مل جائے" رحیم شاہ نے بتایا کہ موسیقی کی دنیا میں وہ محض قسمت آزمانے نہیں، بلکہ ایک خواب کو حقیقت میں بدلنے کی نیت سے آئے تھے۔ "مجھے تو صرف یہ لگتا تھا کہ اگر میری کوئی کیسٹ بن جائے جس پر تصویر لگی ہو تو میں غیر ملکی ویزا لے کر باہر چلا جاؤں اور پھر کبھی نہ پلٹوں" لیکن قسمت نے کچھ اور ہی لکھا تھا۔ آج وہ خود کہتے ہیں کہ دو مہینوں میں چار بار بیرونِ ملک کا سفر کرچکے ہیں. ایک وہ وقت تھا جب بس کا کرایہ نہیں تھا، اور ایک یہ وقت ہے کہ عالمی اسٹیجز پر ان کے نغمے گونجتے ہیں۔ گانے کی کہانی: "پہلے تو کبھی کبھی غم تھا" ان کے مشہور زمانہ گانے "پہلے تو کبھی کبھی غم تھا" کے پیچھے چھپی کہانی بھی کچھ کم دلچسپ نہیں۔ "میرے گھر کے سامنے ایک عمارت بن رہی تھی، اس پر ایک قرآنی آیت لکھی تھی اور نیچے بجری پڑی تھی۔ میں ایک مین ہول پر بیٹھا تھا جہاں ایک پرانے فوک پر یہ الفاظ لکھے تھے۔ بس وہیں سے خیال آیا اور باقی گانا انور رضوی نے مکمل کیا۔" یہ گانا جیسے ہی ریلیز ہوا، ہر زبان پر چھا گیا۔ وہ یاد کرتے ہیں کہ جب یہ گانا کوچ میں بیٹھ کر سنتے تھے اور برابر بیٹھا شخص کہتا، "کیا زبردست گانا ہے"، اور جب وہ بتاتے کہ "یہ میں نے گایا ہے"، تو سامنے والا مذاق سمجھتا۔ "ہر گلی، ہر نکڑ پر میرا گانا بج رہا تھا" وہ لمحہ ان کے لیے خواب جیسا تھا، جب وہ کالابورڈ، ملیر اور شہر کی ہر سڑک پر اپنے ہی گانے کی بازگشت سن رہے تھے۔ اللہ مولا اور دیگر گیت بھی سپرہٹ ہوئے، اس وقت جب شازیہ منظور، عدنان سمیع اور میرا جیسے بڑے نام میوزک چارٹس پر چھائے ہوئے تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ربیکا خان کا عمرے کی ویڈیوز پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

’سیارہ‘: سُپر سٹارز کے بغیر مگر ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 156 کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم اتنی کامیاب کیوں ثابت ہو رہی ہے؟

اتنا مسئلہ ہے تو گھر کے کام خود کر لیا کرو۔۔ ندا یاسر کی ملازمہ کی چوری کا قصہ سن کر صارفین کے کان پک گئے ! کھری کھری سنا دیں

باہر جانے کے لئے موٹر سائیکل لینا چاہتی تھی لیکن۔۔ حنا رضوی نے آن لائن شاپنگ کے نام پر ٹھگے جانے کا قصہ سنا دیا

ہاتھ میں ریکٹ پکڑے یہ کس اداکار کا بچپن ہے؟ 98 فیصد لوگ پہچاننے میں ناکام ہوجاتے ہیں

حمیرا اصغر کی واٹس ایپ پر ہونے والی مبینہ سرگرمیوں

کومل میر کی بدلی ہوئی لک اور اداکاری پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

اپنا خون بیچ کر ماڈل کو پیسے دیے۔۔ پہلا گانا کس حال میں گایا؟ رحیم شاہ نے غربت سے لے کر کامیابی کی داستان سنا دی

حمائمہ ملک نے مجھے فون کیا اور معافی مانگی۔۔ اداکارہ کس بات پر رو رو کر توبہ کرتی رہیں؟ مفتی طارق مسعود کے انکشافات

ہالی وڈ اداکارہ کاآئندہ دس سال تک جوان نظر آنے کیلئے اہم قدم

کومل میر کا فیروز خان کے بارے میں اہم انکشاف

جہاں عزت نہیں وہاں کام نہیں کروں گی،علیزے شاہ

بلوچستان میں عزت کے نام پر قتل، شوبز ستاروں کا سخت ردعمل

مجھے تھپڑ مارا تو میں نے سینڈل پھینکی۔۔ علیزے شاہ نے شازیہ منظور کے بعد کن شوبز شخصیات کی پول کھولنے کی دھمکی دے ڈالی؟ ویڈیو

غیرت اتنی کہ قتل کردیتے ہیں اور بے غیرت اتنے کہ حق کھا جاتے ہیں۔۔ سرِعام دہرے قتل کا واقعہ ! شوبز شخصیات بھی تڑپ اٹھیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی