کراچی: پولیس کی کارروائی، 3 سالہ مغوی بچی بازیاب، اغوا کار گرفتار


خواجہ اجمیر نگری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا ہونے والی تین سالہ کمسن بچی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا جبکہ اغوا میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جو کہ بچی کا ہی رشتہ دار نکلا۔ تفصیلات کے مطابق 24 جولائی کو خواجہ اجمیر نگری تھانے میں داود شاہ نامی شہری نے مقدمہ درج کروایا جس میں بتایا گیا کہ اس کی تین سالہ بیٹی ریحانہ رات ساڑھے نو بجے گھر کے قریب گلی میں دکان سے چیز لینے نکلی تھی مگر دکان تک نہ پہنچ سکی اور گلی سے ہی لاپتہ ہو گئی۔ والد نے اپنی مدد آپ کے تحت کافی تلاش کیا مگر بچی نہ ملی تو بالآخر تھانے سے رجوع کیا۔ پولیس نے صرف 24 گھنٹوں کے اندر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے نہ صرف بچی کو بحفاظت بازیاب کیا بلکہ اغوا کار کو بھی گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شفیق نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ اس کا بھائی منگھوپیر پولیس کی تحویل میں ہے اور اس کی ضمانت کے لیے پیسے اکٹھے کرنے کی خاطر اس نے بچی کو اغوا کیا تاکہ تاوان وصول کر سکے۔ ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری نے بتایا کہ ملزم نے بچی کو اغوا کیا تھا اور والدین سے رابطہ کرنے کی منصوبہ بندی ہی کر رہا تھا کہ پولیس نے اسے دھر لیا۔ علاقہ مکینوں اور متاثرہ بچی کے والدین نے پولیس کی فوری، مؤثر اور انسانی ہمدردی پر مبنی کارروائی کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید

کراچی: کورنگی میں کیش وین سے 97 لاکھ کی ڈکیتی، مقدمہ درج

خیبرپختونخوا میں رواں سال 476 دہشتگردی کے واقعات، 66 پولیس اہلکار شہید

دو دریا کے قریب ایک شخص نے 2 بچوں سمیت چھلانگ لگا دی.. عینی شاہدین نے کیا بتایا؟

کراچی: کورنگی میں ڈاکو کیش وین سے97 لاکھ لوٹ کر فرار

کوئٹہ: محکمہ ایکسائز کی کارروائی، 20 کلوگرام آئس برآمد، اسمگلر گرفتار

کراچی: مال بردار گاڑیوں کو لوٹنے اور ڈرئیوارز کو اغوا کرنےوالے 6 ملزمان گرفتار

کراچی: تیسر ٹاؤن سے موٹرسائیکل چور گینگ کا کارندہ گرفتار، 5 موٹرسائیکلیں برآمد

امن و امان اور سکیورٹی اقدامات سے متعلق سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی ، قتل میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

گھگر پھاٹک کے قریب میاں، بیوی اور بچے کا لزہ خیز قتل

دھوکے سے دعوت پر بلایا اور۔۔ بلوچستان میں 7 سال پہلے پسند کی شادی کرنے والا جوڑا بچوں کے سامنے قتل! بھائی کے سنگین الزامات

کراچی: سٹی پولیس نے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

کریم آباد اور فیروز آباد میں ٹریفک حادثات، دو افراد جاں بحق، خاتون ڈرائیور گرفتار

کراچی: رینجرز کی کارروائی ، 2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی : اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی