دھوکے سے دعوت پر بلایا اور۔۔ بلوچستان میں 7 سال پہلے پسند کی شادی کرنے والا جوڑا بچوں کے سامنے قتل! بھائی کے سنگین الزامات


بلوچستان کے ضلع مستونگ میں لکپاس کے مقام پر پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو سفاکی سے قتل کردیا گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ منگل کی صبح سات بجے نوشکی کراس کے قریب پیش آیا، جب مسلح افراد نے جوڑے پر اندھا دھند فائرنگ کر کے انہیں ان کے دو معصوم بچوں کے سامنے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ قاتل واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ لیویز کے مطابق مقتولین کا تعلق پنجگور سے تھا اور وہ 7 سال قبل کورٹ میرج کے ذریعے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ مقتولہ کے خاندان کی مخالفت کے باوجود دونوں اپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے تھے۔ کچھ عرصہ قبل فریقین کے درمیان راضی نامہ ہوا، جس کے بعد مقتولہ کے بھائیوں نے مبینہ طور پر جوڑے کو دعوت پر بلایا۔ بدقسمتی سے یہ دعوت ان کی زندگی کی آخری ثابت ہوئی۔ مقتولین کو نوشکی کراس پر روکا گیا، جہاں دو موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آور پہنچے اور دونوں کو ٹی ٹی پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق جتوئی بلوچ قبائل سے ہے۔ لیویز نے واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ ولی خان میں زیر دفعات 302 ق د، 354 اور 34 ت پ کے تحت درج کرلیا ہے جس میں مقتولہ کے پانچ بھائیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس اور لیویز فورسز کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مقدمہ متن کے مطابق مقتول کے بھائی نے بتایا کہ وہ بنیادی پنجگور کے رہائشی ہیں اور ڈرائیونگ کرتے ہیں، اس کے بھائی محمد شعیب نے بے نظیر کے ساتھ 7 سال قبل کورٹ میرج کی تھی، جس سے اس کے 2 بچے بھی ہیں، 28 جولائی کو میرے بھائی کو اس کے سالوں نے کال کرکے دعوت پر کوئٹہ بلایا، میں ان کو اپنی زمباد گاڑی میں لایا، میرے بھائی نے اپنے سالے سے بات کی جس نے کہا کہ لکپاس نوشکی کراس پر انتظار کریں وہ گاڑی بھیج دے گا، اس نے بتایا کہ وہ صبح کے وقت نوشکی کراس پر پہنچے اور 7 بجے کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر پانچ افراد آئے اور میرے بھائی اور بھابی پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا اور نوشکی کی طرف فرار ہوگئے۔ یاد رہے کہ بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، قبل ازیں ڈیگاری میں مرد اور خاتون کو قتل کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس پر حکومت حرکت میں آئی اور گرفتاری عمل میں لاکر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی، اس کے بعد کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر بھی قتل کا ایک واقعہ پیش آچکا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید

کراچی: کورنگی میں کیش وین سے 97 لاکھ کی ڈکیتی، مقدمہ درج

خیبرپختونخوا میں رواں سال 476 دہشتگردی کے واقعات، 66 پولیس اہلکار شہید

دو دریا کے قریب ایک شخص نے 2 بچوں سمیت چھلانگ لگا دی.. عینی شاہدین نے کیا بتایا؟

کراچی: کورنگی میں ڈاکو کیش وین سے97 لاکھ لوٹ کر فرار

کوئٹہ: محکمہ ایکسائز کی کارروائی، 20 کلوگرام آئس برآمد، اسمگلر گرفتار

کراچی: مال بردار گاڑیوں کو لوٹنے اور ڈرئیوارز کو اغوا کرنےوالے 6 ملزمان گرفتار

کراچی: تیسر ٹاؤن سے موٹرسائیکل چور گینگ کا کارندہ گرفتار، 5 موٹرسائیکلیں برآمد

امن و امان اور سکیورٹی اقدامات سے متعلق سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی ، قتل میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

گھگر پھاٹک کے قریب میاں، بیوی اور بچے کا لزہ خیز قتل

دھوکے سے دعوت پر بلایا اور۔۔ بلوچستان میں 7 سال پہلے پسند کی شادی کرنے والا جوڑا بچوں کے سامنے قتل! بھائی کے سنگین الزامات

کراچی: سٹی پولیس نے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

کریم آباد اور فیروز آباد میں ٹریفک حادثات، دو افراد جاں بحق، خاتون ڈرائیور گرفتار

کراچی: رینجرز کی کارروائی ، 2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی : اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی