امن و امان اور سکیورٹی اقدامات سے متعلق سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس


آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان اور سکیورٹی اقدامات سے متعلق سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز کراچی، اسپیشل برانچ و اسٹیبلشمنٹ،ڈی آئی جیز اسٹیبلشمنٹ، ہیڈ کوارٹرز اور اے آئی جیز، ایڈمن، آپریشنز نے بالمشافہ جبکہ زونل، ڈویژنل ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز اور ایس پیز انویسٹی گیشنز نے ذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ حکومت پاکستان و حکومت سندھ کی جانب سے "معرکہ حق" کو بھرپور انداز میں منانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس دوران ضلع اور صوبائی سطح پر سرکاری اور غیر سرکاری تقاریب کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔ معرکہ حق کے دوران دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر اپنی افواج اور قوم کو بھرپور خراج تحسین و ستائش پیش کیا جائے گا۔ ماہ اگست کے دوران ہر ضلع میں یوم شہداء پولیس، معرکہ حق اور یوم آزادی کی سرکاری تقاریب کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ تمام افسران متعلقہ اضلاع میں سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کریں۔ اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں کے اشتراک سے کومبنگ آپریشنز اور آئی بی اوز ایکشن کریں۔ ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز متعلقہ اضلاع کا سکیورٹی آڈٹ یقینی بنائیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ کومبنگ اور انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز (IBOs) میں خفیہ معلومات پر فوکس رکھا جائے۔ پولیس نفری کو تقریبات اور سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دیں، امن و امان کے حالات اور مضبوط سکیورٹی اقدامات کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید

کراچی: کورنگی میں کیش وین سے 97 لاکھ کی ڈکیتی، مقدمہ درج

خیبرپختونخوا میں رواں سال 476 دہشتگردی کے واقعات، 66 پولیس اہلکار شہید

دو دریا کے قریب ایک شخص نے 2 بچوں سمیت چھلانگ لگا دی.. عینی شاہدین نے کیا بتایا؟

کراچی: کورنگی میں ڈاکو کیش وین سے97 لاکھ لوٹ کر فرار

کوئٹہ: محکمہ ایکسائز کی کارروائی، 20 کلوگرام آئس برآمد، اسمگلر گرفتار

کراچی: مال بردار گاڑیوں کو لوٹنے اور ڈرئیوارز کو اغوا کرنےوالے 6 ملزمان گرفتار

کراچی: تیسر ٹاؤن سے موٹرسائیکل چور گینگ کا کارندہ گرفتار، 5 موٹرسائیکلیں برآمد

امن و امان اور سکیورٹی اقدامات سے متعلق سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی ، قتل میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

گھگر پھاٹک کے قریب میاں، بیوی اور بچے کا لزہ خیز قتل

دھوکے سے دعوت پر بلایا اور۔۔ بلوچستان میں 7 سال پہلے پسند کی شادی کرنے والا جوڑا بچوں کے سامنے قتل! بھائی کے سنگین الزامات

کراچی: سٹی پولیس نے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

کریم آباد اور فیروز آباد میں ٹریفک حادثات، دو افراد جاں بحق، خاتون ڈرائیور گرفتار

کراچی: رینجرز کی کارروائی ، 2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی : اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی