کراچی: سٹی پولیس نے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا


سٹی پولیس کراچی نے تین روز قبل نوجوان عادل کے قتل میں ملوث دو ملزمان اویس اور زوہیب کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول عادل اور ملزم اویس کے درمیان سابقہ رنجش چلی آ رہی تھی کیونکہ دونوں ایک ساتھ کام کرتے تھے۔ اویس نے اپنے ماموں زکریہ کے ساتھ مل کر برگر کے ٹھیلے پر فائرنگ کرکے عادل کو قتل کیا۔ واقعے میں ملوث دیگر دو ملزمان تاحال مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے مزید بتایا کہ گارڈن پولیس چوکی کے قریب نوجوان عبداللہ کے قتل کیس میں بھی پیش رفت ہوئی ہے۔ مقتول عبداللہ کا اپنے چچا ذوالفقار سے گھریلو تنازع چل رہا تھا۔ ملزم ذوالفقار عبداللہ کو بہانے سے باہر لے گیا اور ٹریفک پولیس چوکی کے قریب گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ذوالفقار محکمہ پولیس میں تعینات ہے اور قتل میں استعمال ہونے والا سرکاری اسلحہ اس کے قبضے سے برآمد کر لیا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید

کراچی: کورنگی میں کیش وین سے 97 لاکھ کی ڈکیتی، مقدمہ درج

خیبرپختونخوا میں رواں سال 476 دہشتگردی کے واقعات، 66 پولیس اہلکار شہید

دو دریا کے قریب ایک شخص نے 2 بچوں سمیت چھلانگ لگا دی.. عینی شاہدین نے کیا بتایا؟

کراچی: کورنگی میں ڈاکو کیش وین سے97 لاکھ لوٹ کر فرار

کوئٹہ: محکمہ ایکسائز کی کارروائی، 20 کلوگرام آئس برآمد، اسمگلر گرفتار

کراچی: مال بردار گاڑیوں کو لوٹنے اور ڈرئیوارز کو اغوا کرنےوالے 6 ملزمان گرفتار

کراچی: تیسر ٹاؤن سے موٹرسائیکل چور گینگ کا کارندہ گرفتار، 5 موٹرسائیکلیں برآمد

امن و امان اور سکیورٹی اقدامات سے متعلق سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی ، قتل میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

گھگر پھاٹک کے قریب میاں، بیوی اور بچے کا لزہ خیز قتل

دھوکے سے دعوت پر بلایا اور۔۔ بلوچستان میں 7 سال پہلے پسند کی شادی کرنے والا جوڑا بچوں کے سامنے قتل! بھائی کے سنگین الزامات

کراچی: سٹی پولیس نے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

کریم آباد اور فیروز آباد میں ٹریفک حادثات، دو افراد جاں بحق، خاتون ڈرائیور گرفتار

کراچی: رینجرز کی کارروائی ، 2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی : اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی