کراچی: لانڈھی میں فائرنگ ، 2 افراد جاں بحق


کراچی کے علاقے لانڈھی میں ہارڈ ویئر کی دکان پر فائرنگ کے واقعے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان نے ہارڈ ویئر کی دکان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دکاندار قیصر اور ایک خریدار رحیم عرف منا موقع پر جاں بحق ہوگئے۔دونوں کی لاشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا رحیم عرف منا سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا جس پر 6 سے 7 مقدمات درج تھے اور وہ کچھ عرصہ قبل ہی جیل سے رہا ہوا تھا۔ ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسلح ملزمان کا اصل ہدف رحیم عرف منا تھا تاہم فائرنگ کی زد میں دکاندار قیصر بھی آ گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ قتل کی واردات کی سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آگئی، مقتول عمر رحیم ہارڈ ویئر کی دکان سے سامان خرید رہا تھا، سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پینٹ شرٹ میں ملبوس ملزم نے پیچھے سے آ کر فائرنگ کی، ملزم کی فائرنگ سے مقتول گولی لگتے ہی زمین پر گر گیا۔ دوسرے ملزم نے پیچھے سے آکر دوبارہ فائرنگ کی، فائرنگ کرنے والا دوسرا ملزم شلوار قمیض میں ملبوس تھا ،ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد با آسانی فرار ہوگئے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید

کراچی: کورنگی میں کیش وین سے 97 لاکھ کی ڈکیتی، مقدمہ درج

خیبرپختونخوا میں رواں سال 476 دہشتگردی کے واقعات، 66 پولیس اہلکار شہید

دو دریا کے قریب ایک شخص نے 2 بچوں سمیت چھلانگ لگا دی.. عینی شاہدین نے کیا بتایا؟

کراچی: کورنگی میں ڈاکو کیش وین سے97 لاکھ لوٹ کر فرار

کوئٹہ: محکمہ ایکسائز کی کارروائی، 20 کلوگرام آئس برآمد، اسمگلر گرفتار

کراچی: مال بردار گاڑیوں کو لوٹنے اور ڈرئیوارز کو اغوا کرنےوالے 6 ملزمان گرفتار

کراچی: تیسر ٹاؤن سے موٹرسائیکل چور گینگ کا کارندہ گرفتار، 5 موٹرسائیکلیں برآمد

امن و امان اور سکیورٹی اقدامات سے متعلق سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی ، قتل میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

گھگر پھاٹک کے قریب میاں، بیوی اور بچے کا لزہ خیز قتل

دھوکے سے دعوت پر بلایا اور۔۔ بلوچستان میں 7 سال پہلے پسند کی شادی کرنے والا جوڑا بچوں کے سامنے قتل! بھائی کے سنگین الزامات

کراچی: سٹی پولیس نے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

کریم آباد اور فیروز آباد میں ٹریفک حادثات، دو افراد جاں بحق، خاتون ڈرائیور گرفتار

کراچی: رینجرز کی کارروائی ، 2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی : اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی