ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی وزیراعظم ہاؤس آمد، شہباز شریف نے استقبال کیا


پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ریڈیو پاکستان کے مطابق اتوار کی صبح وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اور معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ایرانی صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے باغ میں ایک یادگاری پودا بھی لگایا۔اس کے بعد وزیراعظم نے معزز مہمان کا وفاقی کابینہ کے ارکان سے تعارف کرایا اورگرم جوشی کے جذبات کا تبادلہ کیا۔ایران کے صدر مسعود پزشکیان سنیچر کو پاکستان کے دو روزہ دورے پر لاہور پہنچے تھے۔ان کا استقبال وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ کیا۔ایران کے صدر  دو روزہ دورے میں صدر آصف زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ریڈیو پاکستان کے مطابق ایرانی صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ایرانی صدر کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے جس میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینیئر وزرا اور دیگر اعلی حکام شامل ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا باعث بنے گا۔واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف نے27 مئی 2025 کو ایران کا دورہ کیا تھا۔ایران کے صدر کی حیثیت سے ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کا پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کرنسی کے غیرقانونی کاروبار پر کریک ڈاؤن میں مزید 8 گرفتار، روپے کی قدر مستحکم

پاکستان اور ایران کا مختلف معاہدوں پر دستخط، دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف

بنوں میں پولیس چوکی پر حملہ، جوابی کارروائی میں تین شدت پسند ہلاک: حکام

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی وزیراعظم ہاؤس آمد، شہباز شریف نے استقبال کیا

چار اگست سے پاکستان میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، سیلابی صورت حال کا خدشہ

اسلام آباد سمیت پاکستان کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، گہرائی 10 کلومیٹر تھی

اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے: روات فالٹ لائن کیا ہے اور یہ کتنی طویل ہے؟

’برآمدات کم، درآمدات زیادہ‘، استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر بحث کیوں؟

بنوں بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان، جیل قیدی نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی

پاکستان نے انڈیا کے جدید لڑاکا طیارے کیسے مار گرائے؟

لکی مروت کے گاؤں میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 بچے ہلاک، 12 زخمی

آرڈر کے بغیر پارسل کی ڈیلیوری، کمپنیوں کی مارکیٹنگ سٹریٹیجی یا کوئی فراڈ

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان خان اب تک پاکستان کیوں نہیں آ سکے

’کراچی کے بڑے ہوٹلوں میں آمد و رفت محدود رکھیں،‘ سکیورٹی الرٹ کے بعد امریکی سفارتخانے کی عملے کو ہدایت

’کراچی کے بڑے ہوٹلوں میں آمد و رفت محدود رکھیں،‘ سکیورٹی الرٹ کے بعد امریکہ کی عملے کو ہدایت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی