بنوں میں پولیس چوکی پر حملہ، جوابی کارروائی میں تین شدت پسند ہلاک: حکام


خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کی ایک پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے ہیں۔واقعہ سنیچر کی رات فتح خیل پولیس چوکی پر پیش آیا، جس میں تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ڈی آئی جی بنوں سجاد خان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد 40 سے 50 تک تھی۔ان کے مطابق ’حملہ آوروں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جبکہ پولیس اہلکاروں نے ڈٹ کو مقابلہ کیا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او اور آر پی او نے خود آپریشن کو لیڈ کیا اور راستے میں لگائے گئے دہشتگردوں کے ناکوں کو توڑتے ہوئے وہاں پہنچے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں پولیس چوکی پر شدت پسندوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اہلکاروں کی جوابی کارروائی کو سراہا ہے۔اتوار کی صبح وزارت داخلہ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا، شہید اہلکار روح نیاز کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پولیس چوکی پر رات کی تاریکی حملہ کرنے والوں کا وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے جوانمردی سے مقابلہ کیا۔ان کے مطابق ’پولیس اہلکاروں نے جرات مندی سے حملہ ناکام بنایا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوت کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کرنسی کے غیرقانونی کاروبار پر کریک ڈاؤن میں مزید 8 گرفتار، روپے کی قدر مستحکم

پاکستان اور ایران کا مختلف معاہدوں پر دستخط، دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف

بنوں میں پولیس چوکی پر حملہ، جوابی کارروائی میں تین شدت پسند ہلاک: حکام

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی وزیراعظم ہاؤس آمد، شہباز شریف نے استقبال کیا

چار اگست سے پاکستان میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، سیلابی صورت حال کا خدشہ

اسلام آباد سمیت پاکستان کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، گہرائی 10 کلومیٹر تھی

اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے: روات فالٹ لائن کیا ہے اور یہ کتنی طویل ہے؟

’برآمدات کم، درآمدات زیادہ‘، استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر بحث کیوں؟

بنوں بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان، جیل قیدی نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی

پاکستان نے انڈیا کے جدید لڑاکا طیارے کیسے مار گرائے؟

لکی مروت کے گاؤں میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 بچے ہلاک، 12 زخمی

آرڈر کے بغیر پارسل کی ڈیلیوری، کمپنیوں کی مارکیٹنگ سٹریٹیجی یا کوئی فراڈ

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان خان اب تک پاکستان کیوں نہیں آ سکے

’کراچی کے بڑے ہوٹلوں میں آمد و رفت محدود رکھیں،‘ سکیورٹی الرٹ کے بعد امریکی سفارتخانے کی عملے کو ہدایت

’کراچی کے بڑے ہوٹلوں میں آمد و رفت محدود رکھیں،‘ سکیورٹی الرٹ کے بعد امریکہ کی عملے کو ہدایت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی