کرنسی کے غیرقانونی کاروبار پر کریک ڈاؤن میں مزید 8 گرفتار، روپے کی قدر مستحکم


پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے زرمبادلہ کے غیرقانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور گزشتہ ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں استحکام نظر آیا ہے۔عرب نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان میں چھاپوں میں کم از کم آٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق ایران اور افغانستان کی سرحدوں سے متصل ملک کے جنوبی اور جنوب مغربی علاقوں میں غیرقانونی زرمبادلہ کے کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن سے روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے۔یہ گرفتاریاں 22 جولائی کو اسلام آباد میں فوج کے محکمے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ایک سینیئر عہدیدار اور ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد کی گئیں۔یہ ملاقات ایک ایسے وقت کی گئی تھی جب روپے کی قدر میں گراوٹ پر تشویش بڑھ رہی تھی۔ گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 22 ماہ کی کم ترین سطح 284.97 تک گر گئی تھی۔اجلاس کے بعد ایف آئی اے نے غیر قانونی کرنسی ڈیلروں کو نشانہ بنانے کے لیے کارروائیاں شروع کیں، جن میں ہنڈی اور حوالہ کے آپریٹرز شامل ہیں۔ یہ لوگ غیررسمی رقم کی منتقلی کے نظام جو سرکاری بینکنگ چینلز سے باہر رہ کر کام کرتے ہیں۔اگرچہ عام طور پر ہنڈی اور حوالہ ترسیلات زر کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاہم اس سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے کا خدشہ رہتا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق کراچی، کوئٹہ، گوادر اور چمن میں چھاپے مارے گئے۔عرب نیوز کو تحریری جواب میں ایف آئی اے نے بتایا کہ ’مصدقہ ذرائع کی رپورٹوں پر کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی غیرملکی زرمبادلہ کے تاجروں اور ہنڈی-حوالہ چلانے والوں کو نشانہ بناتے ہوئے چھاپے مارے۔‘ایف آئی اے نے اس بات کی تردید کی کہ یہ کارروائیاں آئی ایس آئی کی طرف سے ’مخصوص ہدایات کے بعد‘ کی گئی تھیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق کریک ڈاؤن کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ ہوا اور یکم اگست کو انٹربینک مارکیٹ میں روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 282.72 پر بند ہوا۔ نجی ایکسچینج کمپنیوں کی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں کرنسی 284.62 روپے سے 285.30 روپے کے درمیان ٹریڈ ہوئی۔ایف آئی اے کے مطابق کراچی، کوئٹہ، گوادر اور چمن میں چھاپے مارے گئے۔ فائل فوٹو: اے ایف پیپاکستان کی کرنسی حالیہ مہینوں میں مسلسل دباؤ کا شکار رہی ہے، اور مستحکم ہوتی معیشت کے دعوؤں کے باوجود جنوری سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 2 فیصد سے زیادہ کمی آئی۔حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران 2.1 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس دکھایا گیا تھا۔پاکستان کا درآمدی بل 58 ارب ڈالر سے زیادہ ہے اور روپیہ عالمی کرنسی کے مقابلے میں اس لیے بھی دباؤ کا شکار رہتا ہے کہ ڈالر کی سمگلنگ ہوتی رہتی ہے۔ایف آئی اے نے بتایا کہ اس نے جنوری سے جولائی تک ملک بھر میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر سینکڑوں کارروائیاں کیں جن میں کم از کم 290 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور امریکی ڈالر اور سعودی ریال سمیت مقامی اور غیرملکی کرنسیوں میں 800 ملین روپے (28 لاکھ ڈالر) سے زائد رقم برآمد کی گئی۔حکام نے بلیک مارکیٹ کی سرگرمیوں سے متعلق 213 مقدمات بھی درج کرائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کرنسی کے غیرقانونی کاروبار پر کریک ڈاؤن میں مزید 8 گرفتار، روپے کی قدر مستحکم

پاکستان اور ایران کا مختلف معاہدوں پر دستخط، دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف

بنوں میں پولیس چوکی پر حملہ، جوابی کارروائی میں تین شدت پسند ہلاک: حکام

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی وزیراعظم ہاؤس آمد، شہباز شریف نے استقبال کیا

چار اگست سے پاکستان میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، سیلابی صورت حال کا خدشہ

اسلام آباد سمیت پاکستان کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، گہرائی 10 کلومیٹر تھی

اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے: روات فالٹ لائن کیا ہے اور یہ کتنی طویل ہے؟

’برآمدات کم، درآمدات زیادہ‘، استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر بحث کیوں؟

بنوں بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان، جیل قیدی نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی

پاکستان نے انڈیا کے جدید لڑاکا طیارے کیسے مار گرائے؟

لکی مروت کے گاؤں میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 بچے ہلاک، 12 زخمی

آرڈر کے بغیر پارسل کی ڈیلیوری، کمپنیوں کی مارکیٹنگ سٹریٹیجی یا کوئی فراڈ

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان خان اب تک پاکستان کیوں نہیں آ سکے

’کراچی کے بڑے ہوٹلوں میں آمد و رفت محدود رکھیں،‘ سکیورٹی الرٹ کے بعد امریکی سفارتخانے کی عملے کو ہدایت

’کراچی کے بڑے ہوٹلوں میں آمد و رفت محدود رکھیں،‘ سکیورٹی الرٹ کے بعد امریکہ کی عملے کو ہدایت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی