خیبر پختنوخوا: حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا


خیبر پختنوخوا میں سیلاب کے دوران ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس برآمد کر لیا گیا ہے۔سرکاری حکام کے مطابق بلیک باکس جائے حادثہ سے تقریبا 100 میٹر کے فاصلہ پر پڑا تھا، پولیس نے بلیک باکس متعلقہ حکام کے حوالہ کردیا ہے۔ہیلی کاپٹر کا سامان چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتارپولیس کے مطابق مہمند میں حادثے کے بعد جاری حفاظتی اقدامات کے دوران پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جو حادثے کے ملبے سے سامان چوری کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔گرفتار ملزمان کی شناخت یاسین ولد تسری اور باسط ولد چمن خان ساکنان دریاب کورونہ میچنی کے طور پر ہوئی۔ ملزمان ہیلی کاپٹر کا سامان موٹر سائیکل پر باندھ چوری کرنے کی کوشش میں تھے کہ موقع پر ہی پکڑ لیے گئے۔یہ کارروائی ڈی پی او مہمند اکرام اللہ کی ہدایت پر، ڈی ایس پی مہمند ڈیم جاوید خان کی نگرانی میں اے ایس آئی جان عالم خان، مہمند ڈیم پولیس، ایلیٹ فورس اور 201 ونگ ایف سی اہلکاروں کی مشترکہ کاوش سے عمل میں آئی۔ پولیس نے تمام چوری شدہ سامان برآمد کرکے محفوظ کر لیا ہے۔جائے حادثہ کی مسلسل حفاظت کے لیے فرنٹیئر کورکے اہلکار اور مقامی پولیس ہمہ وقت موقع پر تعینات ہیں اور اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ضلعی پولیس حکام کے مطابق جائے حادثہ پر ہر ممکن حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

چینی وزیر خارجہ کی شہباز شریف سے ملاقات، وزیراعظم کا غیرمتزلزل حمایت پر شکریہ

’منی لانڈرنگ اور جوئے کا کاروبار‘، حکومت نے کن موبائل ایپس کو غیرقانونی قرار دیا ہے؟

بنگلہ دیش اور پاکستان نے سرکاری افسران کے لیے ویزا فری داخلے کی منظوری دے دی

سپریم کورٹ نے 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

صحافی کے کالم پر پاکستانی فوج کے ترجمان کی وضاحت: ’سہیل وڑائچ یا ڈی جی آئی ایس پی آر، کس کی بات پر یقین کریں؟‘

نو مئی کے ذمہ داران اور سہولت کاروں کو قانون کے مطابق کٹہرے میں آنا ہو گا:ڈی جی آئی ایس پی آر

چینی وزیر خارجہ کا انڈیا کے بعد پاکستان کا دورہ، ’سٹریٹجک شراکت داری مضبوط اور تعاون بڑھ رہا ہے‘

پنجاب میں نہم کے سالانہ امتحانات، وزیرِ تعلیم کے گاؤں میں صرف ایک طالب علم کامیاب

چینی وزیر خارجہ کا دورۂ انڈیا کے بعد پاکستان میں سٹریٹجک مذاکرات کا آغاز

دو خبریں دو کہانیاں، اجمل جامی کا کالم

ڈیمز اور دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، تربیلا ڈیم 100 فیصد بھر گیا

نو مئی: سپریم کورٹ نے آٹھ مقدمات میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

’کوئی زندہ نہیں پکڑ سکتا‘، درجنوں مقدمات میں مطلوب عامر شاہ کو سی سی ڈی نے کیسے مارا؟

سیلاب سے متاثرہ ضلع بونیر کو ’منی ملائشیا‘ کیوں کہا جاتا ہے؟

لاہور کے حلقہ این اے 129 پر ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کے بائیکاٹ سے کس کو فائدہ؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی