لاہور کے حلقہ این اے 129 پر ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کے بائیکاٹ سے کس کو فائدہ؟


لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 میں ضمنی الیکشن کو سیاسی منظر نامے میں اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔یہ نشست تحریک انصاف سے وابستہ رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کی وفات کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ نواز نے حافظ محمد نعمان کو ٹکٹ دے کر اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا۔منگل کو نواز شریف کی جانب سے یہ ٹکٹ جاری کیا گیا جسے وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر راشد نصراللہ نے حافظ نعمان کے حوالے کیا۔اس فیصلے سے پہلے پارٹی کے اندر سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا جہاں رانا مشہود احمد خان اور دیگر سینیئر رہنما بھی ٹکٹ کے امیدوار تھے۔ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے کئی اجلاسوں میں اس نشست پر ضمنی الیکشن میں امیدوار کے نام پر مشاورت کی اور بالآخر حافظ نعمان کو ترجیح دی گئی جو مقامی سطح پر مذہبی اور سماجی حلقوں میں مقبول ہیں۔یہ حلقہ لاہور کے مرکزی علاقوں پر مشتمل ہے، اور ہمیشہ مسلم لیگ ن کا مضبوط گڑھ رہا ہے، تاہم فروری 2024 کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے یہاں سخت مقابلہ کر کے بڑی برتری حاصل کی تھی۔ اب ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا ہے جو ایک اہم موڑ ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے یہ بیان منسوب کیا گیا ہے کہ ’یہ فیصلہ پارٹی کی حکمت عملی کا حصہ ہے کیونکہ وہ جعلی انتخابات کو تسلیم نہیں کرتے۔‘ اس پر مسلم لیگ ن کی سینیئر رہنما اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے شدید تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ ’ن لیگ کا ٹکٹ ہاٹ کیک ہے، ایک نشست پر پندرہ 15امیدوار ہیں جبکہ تحریک انصاف میدان سے بھاگ گئی ہے۔‘ عظمی بخاری کا یہ بیان پارٹی اجلاس کے بعد سامنے آیا جہاں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو کمزور اور بزدل قرار دیا۔تحریک انصاف کے بائیکاٹ کے باعث ووٹرز کا ٹرن آؤٹ کم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پیسیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا بائیکاٹ پاکستان مسلم لیگ ن کے لیے ایک سنہری موقع فراہم کر سکتا ہے مگر یہ پارٹی کی اندرونی تقسیم کو بھی عیاں کرتا ہے۔سینیئر صحافی اور سیاسی تجزیہ کار سلمان غنی کہتے ہیں کہ ’قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 129 جو کہ کسی دور میں ن لیگ کا گڑھ رہا ہے وہاں پی ٹی آئی نے گزشتہ انتخابات میں جگہ بنائی۔ میرے خیال میں اس نشست کو خالی چھوڑنا درست سیاسی فیصلہ نہیں لیکن یہ ان کی مرضی ہے۔ یہاں ایک بات اور بھی اہم ہے کہ مسلم لیگ ن ابھی تک کے سارے ضمنی انتخابات جیت رہی ہے جو سیاسی طور پر تحریک انصاف کے لیے اچھا شگون نہیں۔ میرے خیال میں بائیکاٹ سے ضمنی انتخاب کی اہمیت کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔‘انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اندر ٹکٹ کی تقسیم پر بھی شدید بحث ہوئی۔ ’رانا مشہود، جو پارٹی کے پرانے وفادار ہیں، کو ٹکٹ نہ ملنے پر کچھ حلقوں میں ناراضی دیکھی گئی۔ جبکہ پارٹی کی جانب سے راشد نصراللہ کی ڈیوٹی لگائی ہے کہ وہ اس حلقے میں ناراض دھڑوں کو اکھٹا کریں اور ان کے اختلاف دور کریں۔‘مجموعی طور پر یہ ضمنی الیکشن پاکستان مسلم لیگ ن کے لیے ایک ٹیسٹ ہے کہ وہ اپنے اندرونی تنازعات کو کیسے سنبھالتی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کا بائیکاٹ پارٹی کی کمزور پوزیشن کو عیاں کرتا ہے۔یہ نشست پی ٹی آئی کے رہنما اور سینیئر سیاست دان میاں اظہر کی وفات سے خالی ہوئی۔ فائل فوٹو: اے ایف پیسیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ اگر پاکستان مسلم لیگ ن جیت گئی تو یہ کامیابی پنجاب میں اس کی گرفت کو مضبوط کرے گی مگر پاکستان تحریک انصاف کی عدم شرکت سے ووٹر ٹرن آؤٹ کم ہو سکتا ہے۔تجزیہ کار رضا رومی کہتے ہیں کہ ’تحریک انصاف نے اپنے آپ کو ایک چومکھی لڑائی میں پھنسایا ہوا ہے، وہ اپنی مشکلات کو خود ہی کم کر سکتے ہیں۔ میرے خیال میں بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے۔ یہ تو ن لیگ کو خالی میدان دینے کے مترادف ہے، اگر تحریک انصاف کو سیاسی سرگرمیوں کی ضرورت ہے تو یہ اچھا موقع ہے۔‘دوسری طرف پنجاب کے اپوزیشن لیڈر احمد بھچر کی 9 مئی کے مقدمات میں سزا اور گرفتاری کے بعد پنجاب میں تحریک انصاف کی قیادت اس معاملے پر بیان دینے کے لیے دستیاب نہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

چینی وزیر خارجہ کی شہباز شریف سے ملاقات، وزیراعظم کا غیرمتزلزل حمایت پر شکریہ

’منی لانڈرنگ اور جوئے کا کاروبار‘، حکومت نے کن موبائل ایپس کو غیرقانونی قرار دیا ہے؟

بنگلہ دیش اور پاکستان نے سرکاری افسران کے لیے ویزا فری داخلے کی منظوری دے دی

سپریم کورٹ نے 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

صحافی کے کالم پر پاکستانی فوج کے ترجمان کی وضاحت: ’سہیل وڑائچ یا ڈی جی آئی ایس پی آر، کس کی بات پر یقین کریں؟‘

نو مئی کے ذمہ داران اور سہولت کاروں کو قانون کے مطابق کٹہرے میں آنا ہو گا:ڈی جی آئی ایس پی آر

چینی وزیر خارجہ کا انڈیا کے بعد پاکستان کا دورہ، ’سٹریٹجک شراکت داری مضبوط اور تعاون بڑھ رہا ہے‘

پنجاب میں نہم کے سالانہ امتحانات، وزیرِ تعلیم کے گاؤں میں صرف ایک طالب علم کامیاب

چینی وزیر خارجہ کا دورۂ انڈیا کے بعد پاکستان میں سٹریٹجک مذاکرات کا آغاز

دو خبریں دو کہانیاں، اجمل جامی کا کالم

ڈیمز اور دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، تربیلا ڈیم 100 فیصد بھر گیا

نو مئی: سپریم کورٹ نے آٹھ مقدمات میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

’کوئی زندہ نہیں پکڑ سکتا‘، درجنوں مقدمات میں مطلوب عامر شاہ کو سی سی ڈی نے کیسے مارا؟

سیلاب سے متاثرہ ضلع بونیر کو ’منی ملائشیا‘ کیوں کہا جاتا ہے؟

لاہور کے حلقہ این اے 129 پر ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کے بائیکاٹ سے کس کو فائدہ؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی