سیلاب سے متاثرہ ضلع بونیر کو ’منی ملائشیا‘ کیوں کہا جاتا ہے؟


صوبہ خیبرپختونخوا کے شمال مشرق میں واقع ضلع بونیر اپنی قدرتی خوبصورتی، وسیع و عریض میدانوں، سرسبز پہاڑوں اور آبشاروں کی وجہ سے سیاحت کے لیے مشہور ہے۔ اس ضلع کی آبادی تقریباً 10 لاکھ ہے جو زیادہ تر دیہی علاقوں پر مشتمل ہے۔بونیر کبھی سوات کی ایک تحصیل تھا، مگر 1991 میں اسے الگ ضلع کا درجہ دیا گیا۔بونیر میں مسلمانوں کے علاوہ سکھ اور ہندو برادری کے لوگ بھی بستے ہیں، جبکہ مسیحی برادری کے افراد بھی اس کے کچھ علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔ یہاں کے لوگ پشتو اور گوجری زبان بولتے ہیں۔ ضلع کے مشہور سیاحتی مقامات میں پیر بابا، دیوانہ بابا، ایلم، چغرزی، سرملنگ، آسمانی موڑ، قادرنگر، مولا بانڈہ اور گوکند شامل ہیں۔یہ ضلع قدرتی ذخائر سے مالا مال ہے اور یہاں کے پہاڑوں میں ماربل، کوئلہ، یورینیم اور قیمتی پتھر پائے جاتے ہیں۔بونیر کی زرخیز زمین زراعت کے لیے بھی موزوں ہے، جس کی وجہ سے یہاں کے بیشتر لوگ کھیتی باڑی سے منسلک ہیں۔ تاہم، بڑی تعداد روزگار کے لیے بیرون ملک بھی مقیم ہے۔بونیر کو منی ملائشیا کیوں کہا جاتا ہے؟ضلع بونیر کو ’چھوٹا ملائشیا‘ کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں کے بہت سے لوگ روزگار کے لیے ملائشیا میں مقیم ہیں۔بونیر سے تعلق رکھنے والے سینیئر صحافی شمیم شاہد نے اردو نیوز کو بتایا کہ، ’یہ ایک پہاڑی علاقہ ہے جہاں پہلے روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر تھے، اس لیے لوگ ملائشیا جایا کرتے تھے۔‘والیٔ سوات کے دور میں غربت کے باعث بہت سے لوگ بونیر سے ملائشیا ہجرت کر گئے اور وہاں محنت مزدوری کرنے لگے۔شمیم شاہد کے مطابق ’1970 کی دہائی سے پہلے بونیر کے کئی نوجوان ملائشیا میں آباد ہوئے، بونیر کے لوگ ملائشیا میں اہم سرکاری عہدوں پر فائز بھی رہے اور وہاں کی سیاسی جماعتوں میں بھی شامل ہیں۔‘شکیل خان کے مطابق، ’ملائشیا کے بعض لوگ پشتو بھی بول لیتے ہیں کیونکہ ان کے رشتہ دار بونیر کے پشتون خاندانوں سے ہیں۔‘ (فوٹو: روئٹرز)انہوں نے بتایا کہ دبئی اور خلیجی ممالک میں روزگار کے مواقع بڑھنے کے بعد لوگوں کی توجہ عرب ممالک کی جانب ہو گئی، لیکن آج بھی ملائشیا کے اہم کاروباری افراد میں بونیر کے لوگ شامل ہیں۔شادیاں اور ثقافتی روابطبونیر کے شہریوں نے ملائشیا میں شادیاں بھی کیں۔ ذاکر احمد بونیری کے مطابق، ’بہت سے بونیر کے لوگ ملائشیا جا کر مقامی خواتین سے شادی کرتے ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’ماضی میں بونیر کے لوگوں کو ملائشیا کی شہریت کارڈز دیے گئے تھے، مگر 2015 کے بعد یہ سلسلہ بند ہو گیا۔ اس کے بعد نوجوانوں نے وہاں جا کر شادیاں کیں۔‘شکیل خان گذشتہ نو برسوں سے ملائشیا کے دارالحکومت کولالمپور میں مقیم ہیں اور وہ بھی ملائشیا کی ایک خاتون سے شادی کر چکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ’بونیر کے کئی خاندانوں نے ملائشیا میں شادیاں کی ہیں، اور ان کی تیسری نسل بھی وہاں پیدا ہو چکی ہے۔‘شکیل خان کے مطابق ’ملائشیا کے بعض لوگ پشتو بھی بول لیتے ہیں کیونکہ ان کے رشتہ دار بونیر کے پشتون خاندانوں سے ہیں۔ دونوں جگہ کے لوگ ایک دوسرے کی ثقافت کی قدر کرتے ہیں اور محبت و دوستی کا رشتہ قائم ہے۔‘ملائشیا کے اکثر سیاح جب پاکستان آتے ہیں تو بونیر کا ضرور رخ کرتے ہیں کیونکہ وہ اسے اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ملائشیا میں روزگار کے مواقعذاکر احمد بونیری نے بتایا کہ، ’بونیر کے لوگ ملائشیا میں مختلف کاروبار سے منسلک ہیں، خاص طور پر قالین، گارمنٹس، الیکٹرانکس اور موبائل شاپس کے شعبے میں۔‘ضلع بونیر میں حالیہ سیلاب سے شدید نقصان کے بعد ملائشیا میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے امدادی عطیات جمع کیے ہیں۔ (فوٹو: روئٹرز)ٹریول ایجنسی کے مالک محمد ارسلان کے مطابق ’بونیر، شانگلہ اور سوات کے نوجوان پہلے ملائشیا اور انڈونیشیا جانے کو ترجیح دیتے تھے، مگر ویزا پالیسی میں سختی کی وجہ سے اب جانا کم ہو گیا ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’سال 2010 میں ملائشیا کی کئی کمپنیوں نے بونیر کے نوجوانوں کو ورک ویزے جاری کیے، جو اب بھی وہاں کام کر رہے ہیں۔‘کووڈ لاک ڈاؤن کے بعد سفری پابندیوں اور ڈی پورٹیشن کی وجہ سے کئی غیر قانونی تارکین وطن واپس بھیجے گئے۔محمد ارسلان کے مطابق ’اب بونیر کے نوجوان دبئی اور شارجہ جانا زیادہ پسند کرتے ہیں کیونکہ وہاں روزگار کے بہتر مواقع ہیں۔‘بونیر میں سیلاب متاثرین کی امدادضلع بونیر میں حالیہ سیلاب سے شدید نقصان کے بعد ملائشیا میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے امدادی عطیات جمع کیے ہیں۔سوشل میڈیا پر بھی امدادی مہمات چلائی گئی اور مقامی افراد کے ساتھ مل کر عطیات جمع کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ’ملائشیا میں مقیم پاکستانی، خاص طور پر بونیر کے شہری، امدادی رقم مختلف اداروں کو بھیج چکے ہیں۔‘واضح رہے کہ 15 اگست کو آنے والے سیلاب میں اب تک 225 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ 30 سے زائد افراد لاپتا بھی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

چینی وزیر خارجہ کی شہباز شریف سے ملاقات، وزیراعظم کا غیرمتزلزل حمایت پر شکریہ

’منی لانڈرنگ اور جوئے کا کاروبار‘، حکومت نے کن موبائل ایپس کو غیرقانونی قرار دیا ہے؟

بنگلہ دیش اور پاکستان نے سرکاری افسران کے لیے ویزا فری داخلے کی منظوری دے دی

سپریم کورٹ نے 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

صحافی کے کالم پر پاکستانی فوج کے ترجمان کی وضاحت: ’سہیل وڑائچ یا ڈی جی آئی ایس پی آر، کس کی بات پر یقین کریں؟‘

نو مئی کے ذمہ داران اور سہولت کاروں کو قانون کے مطابق کٹہرے میں آنا ہو گا:ڈی جی آئی ایس پی آر

چینی وزیر خارجہ کا انڈیا کے بعد پاکستان کا دورہ، ’سٹریٹجک شراکت داری مضبوط اور تعاون بڑھ رہا ہے‘

پنجاب میں نہم کے سالانہ امتحانات، وزیرِ تعلیم کے گاؤں میں صرف ایک طالب علم کامیاب

چینی وزیر خارجہ کا دورۂ انڈیا کے بعد پاکستان میں سٹریٹجک مذاکرات کا آغاز

دو خبریں دو کہانیاں، اجمل جامی کا کالم

ڈیمز اور دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، تربیلا ڈیم 100 فیصد بھر گیا

نو مئی: سپریم کورٹ نے آٹھ مقدمات میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

’کوئی زندہ نہیں پکڑ سکتا‘، درجنوں مقدمات میں مطلوب عامر شاہ کو سی سی ڈی نے کیسے مارا؟

سیلاب سے متاثرہ ضلع بونیر کو ’منی ملائشیا‘ کیوں کہا جاتا ہے؟

لاہور کے حلقہ این اے 129 پر ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کے بائیکاٹ سے کس کو فائدہ؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی