’کوئی زندہ نہیں پکڑ سکتا‘، درجنوں مقدمات میں مطلوب عامر شاہ کو سی سی ڈی نے کیسے مارا؟


راولپنڈی ریجن میں درجنوں قتل کے مقدمات میں مطلوب ملزم عامر شاہ نے سی سی ڈی کے قیام کے بعد اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر پولیس کو چیلنج دیا تھا۔اس نے کہا تھا کہ ’سی سی ڈی موت تو حق ہے، ایک دن آنی ہی ہے، لیکن جس دن تمہارا سامنا عامر شاہ سے ہوا تو بس اس دن خدا ہی خیر کرے۔‘اور پھر اس اتوار کو راولپنڈی ریجن کا ایک موسٹ وانٹڈ ملزم باوا (بابا) عامر شاہ، ایس پی سی سی ڈی راولپنڈی بینش فاطمہ کی قیادت میں کام کرنے والی سی سی ڈی کی ایک ٹیم کا نشانہ بنا اور فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا۔ملزم عامر شاہ ایک بڑا مجرم کیسے بنا؟کچھ برس قبل نوجون عامر شاہ نے ایک معمولی سے فٹبال میچ میں تلخ کلامی ہونے پر عروج نامی ایک نوجوان کو قتل کیا تھا اور پھر قاتل بن جانے والے عامر شاہ کے جرائم کی ایک طویل فہرست پولیس ریکارڈ میں شامل ہونا شروع ہو گئی۔عروج کے قتل کے بعد انصاف نہ ملنے پر مقتول کے بھائیوں نے عامر شاہ کے بھائی کو بھی قتل کر دیا۔ اس کے بعد دونوں خاندانوں میں دشمنی کا آغاز ہوا۔ اس دشمنی کے نتیجے میں عامر شاہ نے اپنے مخالف خاندان کے افراد کو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکسلا اور راولپنڈی ریجن میں مختلف نوعیت کی وارداتیں کرنا شروع کر دیں اور اس دوران عامر شاہ کے خاندان  کے افراد کا بھی قتل ہوا۔ابتدائی جرائم کے بعد عامر شاہ نے بطور کرائے کے قاتل کام کرنا شروع کر دیا۔ وہ لوگوں سے پیسے لے کر مختلف علاقوں میں قتل اور دیگر سنگین جرائم کرتا تھا۔ اس دوران اس نے بھتہ خوری کا سلسلہ بھی شروع کر دیا اور پنڈی ریجن میں کئی لوگوں سے لاکھوں روپے بٹورے۔سی سی ڈی راولپنڈی کے مطابق عامر شاہ حالیہ عرصہ کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے تین اہلکاروں کے قتل، راولپنڈی کی جتلی یونین کونسل میں تین افراد کے قتل اور سرگودھا میں ایک اور ٹرپل مرڈر سمیت درجن سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔عید کے تیسرے دن بھی ملزم عامر شاہ نے سرگودھا میں ایک فیملی کے تین افراد کو قتل کر دیا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اسی نوعیت کی ایک اور واردات میں، اس نے اپنے دیگر 8 ساتھی ملزمان کے ساتھ راولپنڈی کے علاقے جتلی میں بھی تین افراد کو قتل کیا۔اردو نیوز کو دستیاب معلومات کے مطابق عامر شاہ اپنے گینگ کا سربراہ تھا۔ اس نے اپنے جیسے مختلف اشتہاریوں کو ملا کر کم از کم آٹھ افراد پر مشتمل ایک گروہ بنایا تھا، جو پیسے لے کر بڑے بڑے قتل کرتے تھے۔ گذشتہ چند سالوں سے وہ پورے علاقے میں خوف کی علامت بن چکا تھا۔ایس پی سی سی ڈی راولپنڈی بینش فاطمہ کے مطابق عامر شاہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث تھا (فوٹو: راولپنڈی پولیس)سی سی ڈی کے قیام کے بعد جب  پنجاب کے مختلف علاقوں میں بڑے مجرمان اور سنگین جرائم کی جانچ شروع کی تو راولپنڈی ریجن میں ہونے والی ان وارداتوں کا سراغ لگا، اور تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ ان سب کے پیچھے عامر شاہ ملوث ہے۔ پولیس تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ عامر شاہ اور اس کے ساتھی وارداتوں میں ہیوی ویپن استعمال کرتے تھے۔سی سی ڈی عامر شاہ تک کیسے پہنچی؟اپنے ٹک ٹاک پر یہ دعویٰ کرنے والا کہ ’مجھے کوئی زندہ نہیں پکڑ سکتا‘، عامر شاہ سی سی ڈی کی ہیومن انٹیلیجنس اور مخبروں کی مسلسل نگرانی میں تھا۔ اس اتوار کی صبح، سی سی ڈی کو اطلاع ملی کہ عامر شاہ ٹیکسلا کے ایک مقام سے گزر رہا ہے۔پولیس نے بائیک پر سوار عامر شاہ اور اس کے ساتھیوں کو روکنے کی کوشش کی، مگر انہوں نے فوری فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں درجنوں قتل کے مقدمات میں مطلوب عامر شاہ مارا گیا، جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ عامر شاہ کو بیرون ملک سے ڈالر اور پاؤنڈز میں بھی رقم بھیجی جاتی تھی، تاکہ وہ اپنے ہدف پر لوگوں کو قتل کرے۔نوجوان ایس پی سی سی ڈی راولپنڈی بینش فاطمہ نے اردو نیوز کو بتایا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی ریجن کے سب سے مطلوب اور خوف کی علامت سمجھے جانے والے مجرم عامر شاہ کو مسلح مقابلے میں ہلاک کیا۔ ان کے مطابق عامر شاہ ایک سفاک مجرم تھا، جو نہ صرف کئی قتل بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث تھا۔اردو نیوز نے سی سی ڈی کے کردار اور پنڈی ریجن میں اس کی کارروائیوں کے حوالے سے سابق ایس ایس پی ریٹائرڈ سید فرحت عباس کاظمی سے رابطہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمومی طور پر پولیس کی جانب سے ماورائے عدالت قتل کے امکانات کو مکمل طور پر رد نہیں کیا جا سکتا، لیکن کچھ مجرم ایسے ہوتے ہیں جو پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دیتے ہیں، لہٰذا پولیس کو بھی جوابی کارروائی کرنی پڑتی ہے۔ اس دوران مجرم کا مارا جانا ایک ممکنہ نتیجہ ہوتا ہے۔  فرحت عباس کاظمی کا کہنا تھا سی سی ڈی نے پنجاب بھر ماور بالخصوص راولپنڈی ریجن میں بڑے بڑے ملزمان کو ہاتھ ڈلا ہے (فوٹو: اے ایف پی)انہوں نے کہا کہ سی سی ڈی جس انداز میں پنجاب میں جرائم کے خاتمے کے لیے کام کر رہی ہے، اس کی نیت پر شک نہیں کرنا چاہیے۔اُن کا کہنا تھا سی سی ڈی نے پنجاب بھر ماور بالخصوص راولپنڈی ریجن میں بڑے بڑے ملزمان کو ہاتھ ڈلا ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس اب تک ماروائے عدالت قتل کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔پاکستان میں کریمنل پروسیڈنگز کو کور کرنے والے سینیئر وکیل کرنل (ر) انعام الرحمان نے کہا کہ جرائم میں کمی لانے کے لیے پولیس کو اپنا عوامی امیج بہتر بنانا ضروری ہے۔ تاہم،؎ کسی بھی ادارے کو یہ اختیار نہیں دیا جا سکتا کہ وہ ملزمان کی نشاندہی کر کے انہیں خود ہی قتل کر دے۔انہوں نے تسلیم کیا کہ بعض اوقات پولیس مقابلوں میں مجبوری کے تحت فائرنگ کرنی پڑتی ہے، لیکن ایسے تمام واقعات کی جوڈیشل انکوائری لازمی ہونی چاہیے تاکہ شفافیت برقرار رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ سی سی ڈی بھی روایتی پولیس سسٹم سے نکلی ہے، اس لیے یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ اس کی کارکردگی مکمل طور پر بہتر ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

چینی وزیر خارجہ کی شہباز شریف سے ملاقات، وزیراعظم کا غیرمتزلزل حمایت پر شکریہ

’منی لانڈرنگ اور جوئے کا کاروبار‘، حکومت نے کن موبائل ایپس کو غیرقانونی قرار دیا ہے؟

بنگلہ دیش اور پاکستان نے سرکاری افسران کے لیے ویزا فری داخلے کی منظوری دے دی

سپریم کورٹ نے 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

صحافی کے کالم پر پاکستانی فوج کے ترجمان کی وضاحت: ’سہیل وڑائچ یا ڈی جی آئی ایس پی آر، کس کی بات پر یقین کریں؟‘

نو مئی کے ذمہ داران اور سہولت کاروں کو قانون کے مطابق کٹہرے میں آنا ہو گا:ڈی جی آئی ایس پی آر

چینی وزیر خارجہ کا انڈیا کے بعد پاکستان کا دورہ، ’سٹریٹجک شراکت داری مضبوط اور تعاون بڑھ رہا ہے‘

پنجاب میں نہم کے سالانہ امتحانات، وزیرِ تعلیم کے گاؤں میں صرف ایک طالب علم کامیاب

چینی وزیر خارجہ کا دورۂ انڈیا کے بعد پاکستان میں سٹریٹجک مذاکرات کا آغاز

دو خبریں دو کہانیاں، اجمل جامی کا کالم

ڈیمز اور دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، تربیلا ڈیم 100 فیصد بھر گیا

نو مئی: سپریم کورٹ نے آٹھ مقدمات میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

’کوئی زندہ نہیں پکڑ سکتا‘، درجنوں مقدمات میں مطلوب عامر شاہ کو سی سی ڈی نے کیسے مارا؟

سیلاب سے متاثرہ ضلع بونیر کو ’منی ملائشیا‘ کیوں کہا جاتا ہے؟

لاہور کے حلقہ این اے 129 پر ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کے بائیکاٹ سے کس کو فائدہ؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی