سپریم کورٹ نے 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی


سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی و سابق وزیر اعظم عمران خان کی نو مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانت منظور کر لی ہے۔جمعرات کو چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے زبانی فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر اعظم کی آٹھ مقدمات میں ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ ان آٹھ مقدمات میں ضمانت ملنے کے باوجود عمران خان جیل سے رہا نہیں ہو سکیں گے کیونکہ انھیں ایک سو نوے ملین پاؤنڈ میں چودہ سال قید کی سزا ہو چکی ہے۔جبکہ توشہ خانہ ٹو میں ان کی گرفتاری ظاہر کی جاچکی ہے۔ ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کے مقدمے کے فیصلے کو عمران خان کے وکلا نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔آج کی سماعتدوران سماعت سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے عدالت کو بتایا کہ ’کل طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہیں ہو سکا‘، جس پر چیف جسٹس نے ’کہا کوئی بات نہیں۔‘سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نو مئی کے واقعات کے احکامات عمران خان نے دیے تھے۔انھوں نے کہا کہ یہ آٹھ مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، دو سال سے مخلتف عدالتوں نے ان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی ہیں۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت مقدمے کے ٹرائل میں نہیں جائے گی اور صرف ضمانت کی حد تک معاملے کو دیکھے گی۔پراسیکیوٹر کے مطابق عمران خان نے پولی گرافک ٹیسٹ نہیں دیا اس لیے وہ ضمانت کے مستحق نہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)انھوں نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ اس سے مقدمے میں عمران خان کے خلاف کون سے ثبوت ہیں جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ اس معاملے میں تین گواہان کے بیانات بھی ریکارڈ پر موجود ہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ اس سے پہلے سابق سینیٹر اعجاز چوہدری کی بھی نو مئی کے مقدمے میں ضمانت منظور کی تھی اور اب پراسیکوشن یہ بتائے کہ یہ کیس اعجاز چوہدری کے کیس سے الگ کیسے ہے؟پراسیکوشن اس معاملے میں عدالت کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پولی گرافک ٹیسٹ بھی نہیں دیا اس لیے وہ ضمانت کے مستحق نہیں ہیں۔بینچ میں موجود جسٹس اظہر حسن رضوی نے پراسیکوشن سے استفسار کیا کہ کیا اعجاز چوہدری نو مئی کے واقعات میں موقع پر موجود تھے جس پر پراسیکوٹر نے جواب دیا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔عدالت نے پراسیکیوٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس بنیادی معلومات ہی نہیں ہیں۔سلمان صفدر نے کہا عمران خان ان آٹھ مقدمات میں سے پانچ مقدمات میں نامزد ہی نہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)عمران خان کے وکیل کے دلائلعدالت نے عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کو دلائل دینے کا حکم دیا اور انھوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ان آٹھ مقدمات میں سے پانچ مقدمات میں نامزد ہی نہیں ہیں۔انھوں نے کہا کہ پراسیکیوشن نے اس حوالے سے متعلقہ عدالت میں چالان پیش کیے ہیں۔انھوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میں بھی ضمانت کی درخواستوں میں یہی موقف اختیار کیا تھا لیکن ان کا موقف تسلیم نہیں کیا گیا۔عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ضمانت پر ملزم کا حق ہے اور ان کے موکل کو دو سال تک اس حق سے محروم رکھا گیا۔ عدالت نے مختصر دلائل سننے کے بعد عمران خان کی آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔یاد رہے اس سے قبل عمران خان کی ضمانتوں کی درخواستیں سننے والا بینچ تبدیل بھی ہوا۔ تین رکنی بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو شامل کیا گیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

چینی وزیر خارجہ کی شہباز شریف سے ملاقات، وزیراعظم کا غیرمتزلزل حمایت پر شکریہ

’منی لانڈرنگ اور جوئے کا کاروبار‘، حکومت نے کن موبائل ایپس کو غیرقانونی قرار دیا ہے؟

بنگلہ دیش اور پاکستان نے سرکاری افسران کے لیے ویزا فری داخلے کی منظوری دے دی

سپریم کورٹ نے 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

صحافی کے کالم پر پاکستانی فوج کے ترجمان کی وضاحت: ’سہیل وڑائچ یا ڈی جی آئی ایس پی آر، کس کی بات پر یقین کریں؟‘

نو مئی کے ذمہ داران اور سہولت کاروں کو قانون کے مطابق کٹہرے میں آنا ہو گا:ڈی جی آئی ایس پی آر

چینی وزیر خارجہ کا انڈیا کے بعد پاکستان کا دورہ، ’سٹریٹجک شراکت داری مضبوط اور تعاون بڑھ رہا ہے‘

پنجاب میں نہم کے سالانہ امتحانات، وزیرِ تعلیم کے گاؤں میں صرف ایک طالب علم کامیاب

چینی وزیر خارجہ کا دورۂ انڈیا کے بعد پاکستان میں سٹریٹجک مذاکرات کا آغاز

دو خبریں دو کہانیاں، اجمل جامی کا کالم

ڈیمز اور دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، تربیلا ڈیم 100 فیصد بھر گیا

نو مئی: سپریم کورٹ نے آٹھ مقدمات میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

’کوئی زندہ نہیں پکڑ سکتا‘، درجنوں مقدمات میں مطلوب عامر شاہ کو سی سی ڈی نے کیسے مارا؟

سیلاب سے متاثرہ ضلع بونیر کو ’منی ملائشیا‘ کیوں کہا جاتا ہے؟

لاہور کے حلقہ این اے 129 پر ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کے بائیکاٹ سے کس کو فائدہ؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی