
بھیڑ کی اون خریدنا پھر ڈوری بُننا اور اس کی رنگائی کے بعد دھاگا تیار کر کے اس سے خوبصورت قالین بُننا افغان بستی کی خواتین کا ذریعہ معاش ہے۔
افغان بستی کی خواتین اپنے گھروں میں ہی خوبصورت قالین بُنتی ہیں جسے فروخت کر کے وہ اجرت کماتی ہیں، ایک قالین بُننے میں 20 سے 30 دن بھی لگ جاتے ہیں اور اتنی محنت کے بعد ان کو محض 2 سے 3 ہزار کی بچت ہوپاتی ہے۔ روشن مستقبل کے خواب دیکھتے روز و شب محنت میں بسر کرنے والی خواتین کی پریشانی میں اس وقت اضافہ ہوگیا جب حکومت نے انھیں پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا، اب ان کا مستقبل کیا ہوگا۔
تفصیلات کے لیے وڈیو دیکھیں