کراچی میں کیمرہ مین کی اہلیہ کے قتل کا ڈراپ سین، شوہر قاتل نکلا


کراچی کے علاقے سولجر بازار کے فلیٹ سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملنے کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا مقتولہ کا قاتل اس کا شوہر ہی نکلا۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم قمر عابدی نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے بیوی کو قتل کرنے سے پہلے اپنی بیٹی کو نشہ آور دوا پلا کر سلا دیا تھا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ پر شک کرتا تھا اور آفس جانے سےپہلے گھر کو تالا لگا کرجاتا تھا لیکن واردات والے دن گھر کو تالا نہیں لگایا گیا اور قتل کے بعد وہ کام پر چلا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سولجر بازار کے فلیٹ سے خاتون کی لاش ملی تھی۔ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی عاصم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتولہ کی 15 سال پہلے پسند کی شادی ہوئی تھی لیکن ایک سال سے شوہر قمر عابدی اسے تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا۔ عاصم نے پولیس کو بیان بھی دیا کہ اس کی بہن نے بتایا تھا کہ شوہر گھر کا خرچہ نہیں دیتا اور نشہ کرتا ہےوہ سلائی کرتی تھی جس کے پیسے بھی ملزم چھین لیتا تھا۔مقتولہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بہن کو اپنے پاس لے آئے تھے اور والدہ نے اسے واپس جانے سے بھی روکا تھا لیکن چند ماہ قبل قمر عابدی اسے زبردستی واپس لے گیا اور اب قتل کی اطلاع بھی اسی نے فون پر دی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید

سکیورٹی گارڈز کی نہتے فوڈ ڈلیوری بوائے پر تشدد اور کھلی غنڈہ گردی۔۔ پولیس کیا کرتی رہی؟ نوجوان پھٹ پڑا

پولیس سوتی رہی ! بیوہ خاتون کی بیٹی سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم نے ضمانت کروالی

کراچی میں کیمرہ مین کی اہلیہ کے قتل کا ڈراپ سین، شوہر قاتل نکلا

بن قاسم میں پولیس افسر کا مبینہ قاتل گرفتار

گھر کے اندر کیمرا مین کی بیوی قتل۔۔ شوہر کے انکشاف نے کیس کا رخ موڑ دیا

شہر قائد سے 8 روز میں 3 بچے اغوا، اے وی سی سی ایک بھی بازیاب نہ کراسکی

مری کا نوجوان اغوا کے بعد قتل، لاش تیزاب ڈال کر جلائی گئی، ہڈیاں برآمد

مردان میں 6 ٹک ٹاکرز کے خلاف مقدمہ درج، 2 گرفتار

کراچی: ملیر میں ڈمپر کی ٹکر سے ڈھائی سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور فرار

سائٹ سپر ہائی وے میں 4 افراد قتل، 2 زخمی، پولیس چھاپے، 13 زیر حراست

رائیونڈ: 30 روپے کے تنازع پر دو بھائیوں کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

خاتون کو قتل کرکے خاموشی سے دفنانے کی کوشش ناکام، گرفتار دیور نے کیا اعتراف کیا؟

فشریز میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار

مسیحا بننے کے سپنے دیکھنے والی منیشا روپتا پولیس افسر کیسے بن گئیں؟

ڈرگ روڈ انڈر پاس میں ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی