سکیورٹی گارڈز کی نہتے فوڈ ڈلیوری بوائے پر تشدد اور کھلی غنڈہ گردی۔۔ پولیس کیا کرتی رہی؟ نوجوان پھٹ پڑا


راولپنڈی تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود میں پرائیوٹ سکیورٹی گارڈز نے کمرشل مارکیٹ میں فوڈ ڈلیوری بوائے پر تشدد کر کے قانون کی دھجیاں اڑا دیں جبکہ ہوائی فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلا دیا۔ راولپنڈی کی مصروف ترین شاہراہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کمرشل مارکیٹ پرائیوٹ سکیورٹی گارڈز نے فوڈ ڈلیوری بوائے کو تشدد کا نشانہ بنایا، اطلاع ملتے ہی دیگر فوڈ ڈلیوری بوائے بھی مارکیٹ کے قریب جمع ہوگئے۔ اس دوران سکیورٹی گارڈز نے ہوائی فائرنگ بھی کی جس سے شاپنگ کے لیے نکلے شہری اور علاقہ مکین خوف زدہ ہوگئے۔ مزدور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کے دوران کمرشل مارکیٹ علاقہ غیر کا منظر پیش کرنے لگی۔ متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ جب ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دی تو پولیس معاملے کو ٹال مٹول کررہی ہے اور مقدمہ درج نہیں کر رہی کیونکہ سکیورٹی گارڈز کی پشت پناہی راولپنڈی کی طاقت ور سیاسی شخصیت کر رہی ہے متاثرہ نوجوان نے آئی جی پنجاب، سی سی ڈی پنجاب، آر پی آو راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے اور قرار واقعی سزا دلوانے کی اپیل کی ہے۔ یاد رہے کہ پنجاب میں ڈالا کلچر، پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی کی باوجود کمرشل مارکیٹ میں نجی سکیورٹی گارڈز کا اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلانا انتظامیہ کی رٹ چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید

سکیورٹی گارڈز کی نہتے فوڈ ڈلیوری بوائے پر تشدد اور کھلی غنڈہ گردی۔۔ پولیس کیا کرتی رہی؟ نوجوان پھٹ پڑا

پولیس سوتی رہی ! بیوہ خاتون کی بیٹی سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم نے ضمانت کروالی

کراچی میں کیمرہ مین کی اہلیہ کے قتل کا ڈراپ سین، شوہر قاتل نکلا

بن قاسم میں پولیس افسر کا مبینہ قاتل گرفتار

گھر کے اندر کیمرا مین کی بیوی قتل۔۔ شوہر کے انکشاف نے کیس کا رخ موڑ دیا

شہر قائد سے 8 روز میں 3 بچے اغوا، اے وی سی سی ایک بھی بازیاب نہ کراسکی

مری کا نوجوان اغوا کے بعد قتل، لاش تیزاب ڈال کر جلائی گئی، ہڈیاں برآمد

مردان میں 6 ٹک ٹاکرز کے خلاف مقدمہ درج، 2 گرفتار

کراچی: ملیر میں ڈمپر کی ٹکر سے ڈھائی سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور فرار

سائٹ سپر ہائی وے میں 4 افراد قتل، 2 زخمی، پولیس چھاپے، 13 زیر حراست

رائیونڈ: 30 روپے کے تنازع پر دو بھائیوں کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

خاتون کو قتل کرکے خاموشی سے دفنانے کی کوشش ناکام، گرفتار دیور نے کیا اعتراف کیا؟

فشریز میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار

مسیحا بننے کے سپنے دیکھنے والی منیشا روپتا پولیس افسر کیسے بن گئیں؟

ڈرگ روڈ انڈر پاس میں ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی