تربیلا ڈیم 100 فیصد بھر چکا، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ


نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ تربیلا ڈیم کے اسپل ویز آج کھول دیے جائیں گے جس کے نتیجے میں دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ اسپل ویز کھلنے کے بعد پانی کا بہاؤ بڑھ کر تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق پانی کی سطح میں ممکنہ اضافے کے باعث نشیبی و ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے اور آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں کو پہلے ہی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔ اعداد و شمار کے مطابق تربیلا ڈیم 100 فیصد گنجائش تک بھر چکا ہے۔ دوسری جانب بھارت کے بھاکڑا ڈیم میں بھی پانی کی سطح 84 فیصد تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد دریاؤں میں مزید پانی آنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں دریائے سندھ اور دیگر آبی گزرگاہوں میں پانی کی سطح مزید بڑھ سکتی ہے لہٰذا شہری حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں اور کسی بھی ہنگامی اطلاع پر فوری عمل کریں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’یہ پورا ڈرامہ تھا‘: 17 کروڑ پاؤنڈ کے فراڈ میں ملوث زیورات کا بیوپاری سرمایہ کاروں کو دھوکا دے کر کیسے غائب ہوا؟

دیو سائی میں گلوکارہ قرۃ العین بلوچ پر ریچھ کا حملہ: ’بھوکا ریچھ خوراک کی تلاش میں تھا اور ٹینٹ پھاڑ کر اندر داخل ہوا‘

کابینہ اجلاس : پن بجلی منافع بڑھانے، بی آر ٹی اضافی بسوں کی منظوری کا امکان

اسکول ہیڈ ماسٹر کا ٹرک کی ٹکر سے انتقال۔۔ افسوس ناک حادثہ کس جگہ پیش آیا؟

انتونیو سالازار: پڑوسیوں کے ہاتھوں اغوا کے بعد جنسی استحصال اور تشدد کا نشانہ بننے والا بچہ جو امریکہ کا کامیاب ترین وکیل بنا

صدیوں پہلے آنے والا مہلک ترین زلزلہ، جس سے قبل لوگ قدرتی آفات کو ’خدا کا عذاب‘ سمجھتے تھے

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کا الٹی میٹم ، معافی مانگو ورنہ ؟؟

بلوچستان میں آج پھر موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس : ملزم حسن زاہد سے ملاقات کیوں روک دی گئی؟

دنیا کے مقبول ترین فیشن ڈیزائنر جورجیو ارمانی چل بسے

دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، کئی بند ٹوٹ گئے، متعدد علاقے زیر آب

تہران کا ’زیرو ڈے‘: ایرانی دارالحکومت کے ایک کروڑ باشندوں کے لیے پانی کیسے ختم ہو رہا ہے

تہران میں’پانی کا دیوالیہ پن‘: ایران کے دارالحکومت میں ایک کروڑ لوگ کیسے پانی سے محروم ہو رہے ہیں

برطانیہ میں پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف تحقیقات بند: گریٹر مانچسٹر پولیس نے کیا بتایا؟

صدر شی اور پوتن کے درمیان اعضا کے ٹرانسپلانٹ پر گفتگو: کیا اس سے موت کو ٹالا جا سکتا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی