
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے ایک ویڈیو بیان میں دعوے کیے ہیں اور کہا ہے کہ ان کے پاس حسن زاہد اور اس کی فیملی کے حوالے سے ایسے شواہد اور ریکارڈ موجود ہیں جو سب کے سامنے لے کے آئیں گی۔
سامعہ حجاب کا کہنا تھا کہ ان کے پاس حسن زاہد کی فیملی کی تصاویر اور اُن کے ساتھ ہونے والی چیٹس ہیں۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ حسن زاہد کی والدہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایڈ تھیں اور رابطے میں بھی رہی ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ اصل غلطی حسن زاہد کی تھی لیکن اس کے باوجود اہلِ خانہ نے معافی نہیں مانگی بلکہ ان پر جھوٹے الزامات لگا دیے کہ وہ حسن سے پیسے لیتی رہی ہیں۔
ٹک ٹاکر نے وارننگ دی کہ کہ اگر فوری طور پر حسن زاہد اور اس کے اہل خانہ نے معافی نہ مانگی تو وہ ایک ایک کرکے خاندان کے تمام افراد کو ایکسپوز کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اتنی جلدی انکشافات نہیں کروں گی کچھ وقت انتظار کروں گی تاکہ شاید ان کو شرم آجائے اور وہ معافی مانگ لیں۔ اگر وہ باز نہ آئے تو میں سب کچھ منظرِ عام پر لے آؤں گی کیونکہ اگر وہ میری عزت پر ہاتھ ڈالیں گے تو میں بھی ان کی عزت کو نہیں چھوڑوں گی۔