صدر شی اور پوتن کے درمیان اعضا کے ٹرانسپلانٹ پر گفتگو: کیا اس سے موت کو ٹالا جا سکتا ہے؟


AFP via Getty Imagesصدر پوتن نے شی جن پنگ کو بتایا کہ کس طرح انسانی اعضا کی بار بار پیوند کاری سے موت کو ٹالا جاتا ہےکیا اعضا کی پیوندکاری سے موت کو ٹالا جا سکتا ہے؟ یہ ایک غیر معمولی موضوع تھا جس پر رواں ہفتے چین کے صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں بات ہوئی۔صدر پوتن کی جانب سے بات کرتے ہوئے ایک مترجم نے شی جن پنگ کو بتایا کہ کس طرح انسانی اعضا کی بار بار پیوند کاری کی جا سکتی ہے تاکہبڑھتی عمر کے باوجود بھی ’کوئی جوان ہوتا جائے اور غیر معینہ مدت تک بڑھاپے سے دور رہے۔‘انھوں نے کہا کہ ’اس صدی میں یہ توقع کی جا رہی ہے کہڈیڑھ سو سال تک بھی زندہ رہا جا سکتا ہے۔‘اُن کی مسکراہٹوں اور قہقہوں سے لگتا تھا کہ یہ بات مذاق میں کی گئی لیکن کیا واقعی ایسا کچھ ہو سکتا ہے؟اعضا کی پیوندکاری سے انسانی جانیں بچائیں جا رہی ہیں اور ایک اندازے کے مطابق گذشتہ تیس سال میں برطانیہ میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد کی زندگیاں بچائی گئی ہیں۔اس شعبے میں مسلسل تحقیق جاری ہے اور اعضا کی پیوند کاری سے مریضوں کی زندگیاں بڑھ گئی ہیں۔گردے کی پیوند کاری کے بعد بعض افراد میں گردے 50 سال سے بھی زیادہ عرصے تک کام کرتے رہے۔کسی بھی انسانی عضو کی عمر کا انحصار ڈونر یا عطیہ کرنے والے شخص اور جس مریض کو یہ عضو لگتا ہے اُس کی صحت پر ہوتا ہے۔دوسرا یہ کہ پیوند کاری کے بعد دیکھ بھال کتنی اچھی کی گئی۔مثال کے طور پر زندہ شخص کے گردہ عطیہ کرنے کے بعد مریض 20 سے 25 سال تک زندہ رہ سکتا ہے۔ اگر مردہ شخص سے لیے گئے گردے کی پیوند کاری کی جائے تو مریض کے زندہ رہنے کا امکان کم ہو کر 15 سے 20 سال تک ہو جاتا ہے۔اس میں یہ بھی اہم ہے کہ کس انسانی عضو کی پیوند کاری کی گئی۔جرنل آف میڈیکل اکنامکس میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق پیوند کاری کے بعد جگر 20 سال، دل 15 سال اور پھیپھڑے تقریباً 10 سال تک کام کر سکتے ہیں۔BBCاعضا کی پیوندکاری سے ہر سال کئی انسانوں کی جان بچائی جا سکتی ہےکیا ’ابدی زندگی‘ ممکن ہے؟ صدر پوتن اور شی ممکنہ طور پر کئی اعضا کی بار بار پیوند کاری کی بات کر رہے ہیں۔سرجروی کروانا ایک بڑا کام ہے جو خطرات سے خالی نہیں۔ فی الحال، جو لوگ نیا عضو لگواتے ہیں انھیں زندگی بھر اینٹی ریجیکشن نامی دوائی امیونوسوپریسنٹ (immunosuppressant) لینا پڑتی ہے اور اس دوا کے مضر اثرات ہو سکتے ہیں، جیسے ہائی بلڈ پریشر اور انفیکشن کا خطرہ ہونا۔ریجیکشن یعنی مسترد کرنا سے مراد یہ ہے کہ جسم کا مدافعتی نظام ٹرانسپلانٹ ہونے والے عضو پر حملہ کرتا ہے کیونکہ اُسے لگتا ہے کہ یہ کہیں باہر سے جسم میں داخل ہو رہا ہے۔ کئی مرتبہ انٹی ریجیکشن ادویات بھی موثر نہیں رہتی ہیں۔امریکی شہری کو سؤر کا دل لگا دیا گیا، کارنامہ سرانجام دینے والی ٹیم میں پاکستانی ڈاکٹر بھی شاملانسانی جسم میں سؤر کے گردے کی پیوند کاری: ’یہ لاکھوں مریضوں کو ایک نئی زندگی دے سکتی ہے‘جس کا دنیا میں کوئی نہیں اس کا ٹرانسپلانٹ کیسے ہوگا؟وہ آپریشن جس نے میڈیکل سائنس میں میڈیا کی دلچسپی جگائیٹرانسپلانٹ کیے گئے اعضاسائنسدان ایسے اعضا پر کام کر رہے ہیں جو ریجیکشن فری ہوں جیسے جنیتاتی طور پر تبدیل کیے گئے سور کے اعضا کی پیوند کاری وغیرہ۔وہ جین ایڈیٹینگ کی مدد سے سور کے عضو میں سے کچھ جین کو نکال کر انسانی جین شامل کر دیتے ہیں تاکہ یہ اعضا انسانوں جیسے ہو جائیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے خصوصی طور پر سور کی بریڈنگ کرنا اچھا رہے گا کیونکہ اُن کے اعضا کا سائز انسانی اعضا کے سائز کے برابر ہوتا ہے۔اس سلسلے میں ابھی تجربات جاری ہیں لیکن دل اور گردے کی پیوندکاری کا آپریشن ہو چکا ہے۔دو افراد جنھوں نے سور کے اعضا کے ٹرانسپلانٹ پر رضامندی ظاہر کی وہ اس دنیا میں نہیں رہے لیکن اُنھوں نے ٹشوز اور اعضا کی ٹرانسپلانٹ کے لیے کی جانے والی تحقیق میں اپنا کردار ادا کیا۔اس شعبے میں انسانی خلیے سے بھی عضو کی نشوونما پر کام ہو رہا ہے۔ سٹیم سیل میں یہ صلاحیت ہے کہ اُس سے انسانی جسم کے ہر طرح کے ٹشوز بنائے جا سکتے ہیں۔2020 میں برطانیہ کے محققین اور فرانسس کرک انسٹیٹیوٹ نے انسانی سٹیم سیلز اور بائیو انجینیئرڈ اسکافولڈ (bioengineered scaffold) کا استعمال کرتے ہوئے ایک انسانی تھیمس(thymus) بنایا تھا جو مدافعتی نظام میں ایک اہم عضو ہے۔جب اسے تجرباتی طور پر چوہوں میں ٹرانسپلانٹ کیا گیا تو اس نے کام کیا۔لندن کے گریٹ اورمنڈ سٹریٹ ہسپتال کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے مریض کے ٹشوز سے سٹیم سیلز کا استعمال کرتے ہوئے انسانی آنتوں کے گرافٹس تیار کیے ہیں جو ایک دن آنتوں کی خرابی کے شکار بچوں میں ٹرانسپلانٹ کیے جا سکیں گے۔لیکن اس تمام تحقیق کا مقصد بیماروں کا علاج کرنا ہے نہ کہ لوگوں کو 150 سال تک زندہ رکھا جائے۔Bloomberg via Getty Imagesبرائن جانسن اپنی عمر کم کرنے کی کوشش میں سالانہ لاکھوں خرچ کر رہے ہیںٹیک انڈسٹری سے وابستہ انٹرپرینیور برائن جانسن اپنی عمر کم کرنے کی کوشش میں سالانہ لاکھوں خرچ کر رہے ہیں۔دستیاب معلومات کے مطابق انھوں نے کسی اعضا کی پیوندکاری نہیں کروائی لیکن انھوں نے اپنے 17 سالہ بیٹے کا پلازما لگوایا۔کوئی خاص فائدہ نہ ہونے اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنٹسریشن جیسی تنظیموں کی جانب سے سخت ریگولیشن کے سبب انھوں نے اسے اب روک دیا۔کنگز کالج لندن سے وابستہ ڈاکٹر جولین مٹز نے کہا کہ اعضا کی پیوند کاری کے علاوہ پلازما کی تبدیلی جیسے طریقوں پر بھی کام ہو رہا ہے لیکن یہ سب تجرباتی مرحلے میں ہیں۔’کیا یہ حکمتِ عملی عمر بڑھانے یا خاص کر انسانی عمر بڑھانے کے لیے موثر ہے۔ اس بارے میں کچھ بھی حتمیٰ نہیں حالانکہ اس میں سائنس کی کافی دلچسپی موجود ہے۔‘یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے روزلن انسٹیٹیوٹ سے وابستہ ماہر امیونو پیتھولوجی پروفیسر نیل میبوٹ کا ماننا ہے کہ انسان کی زیادہ سے زیادہ عمر 125 سال تک ہو سکتی ہے۔انھوں نے بی بی سی نیوز کو بتایا کہ ’سب سے زیادہ عمر رسیدہ شخص ایک فرانسیسی خاتون تھیں، جو 1875 اور 1997 کے درمیان 122 سال زندہ رہیں۔‘Getty Imagesاب تک سب سے طویل عمر پانے والی فرانسیسی خاتونجوں جوں عمر بڑھتی ہے جسم میں دباؤ سے نمٹنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے اور اسی عمر میں خراب یا بیمار اعضا کو ٹرانسپلانٹ کے ذریعے تبدیل کیا جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ’اس عمر میں جسم انفیکشنز کے لیے کم مؤثر انداز میں ردرعمل دیتا ہے۔ جسم زیادہ کمزور اور چوٹ کا شکار ہو جاتا ہے اور ہمصحت یاب ہونے کے قابل نہیں ہوتے۔‘انھوں نے کہا کہ بظاہر زندگی بڑھانے سے زیادہ اہم یہ ہے کہ ہم صحت مند زندگی گزرانے پر زور دیں۔پروفیسر میببوٹ کا کہنا ہے کہ ’لمبی زندگی پانے کے لیے، عمر کے ساتھ ہونے والے مسائل کا سامنا کرنا اور بار بار ٹرانسپلانٹ کے لیے ہسپتال آنا جانا مجھے اپنی ریٹائرمنٹ ایسے گزارنا زیادہ اچھا نہیں لگ رہا۔‘کراچی کا ایسا جوڑا جنھوں نے صرف پیار ہی نہیں بلکہ گردہ تک شیئر کیاکیا آپ کسی اجنبی کا پاخانہ اپنے جسم میں داخل کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں؟جس کا دنیا میں کوئی نہیں اس کا ٹرانسپلانٹ کیسے ہوگا؟وہ آپریشن جس نے میڈیکل سائنس میں میڈیا کی دلچسپی جگائیمیڈیکل سائنس میں ترقی کے باوجود دماغ ٹرانسپلانٹ کرنا اب تک ممکن کیوں نہیں ہو سکا؟فواد ممتاز: درجنوں مقدمات کے باوجود 10 سال تک گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کرنے والا ڈاکٹر کیسے پکڑا گیا؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’یہ پورا ڈرامہ تھا‘: 17 کروڑ پاؤنڈ کے فراڈ میں ملوث زیورات کا بیوپاری سرمایہ کاروں کو دھوکا دے کر کیسے غائب ہوا؟

دیو سائی میں گلوکارہ قرۃ العین بلوچ پر ریچھ کا حملہ: ’بھوکا ریچھ خوراک کی تلاش میں تھا اور ٹینٹ پھاڑ کر اندر داخل ہوا‘

کابینہ اجلاس : پن بجلی منافع بڑھانے، بی آر ٹی اضافی بسوں کی منظوری کا امکان

اسکول ہیڈ ماسٹر کا ٹرک کی ٹکر سے انتقال۔۔ افسوس ناک حادثہ کس جگہ پیش آیا؟

انتونیو سالازار: پڑوسیوں کے ہاتھوں اغوا کے بعد جنسی استحصال اور تشدد کا نشانہ بننے والا بچہ جو امریکہ کا کامیاب ترین وکیل بنا

صدیوں پہلے آنے والا مہلک ترین زلزلہ، جس سے قبل لوگ قدرتی آفات کو ’خدا کا عذاب‘ سمجھتے تھے

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کا الٹی میٹم ، معافی مانگو ورنہ ؟؟

بلوچستان میں آج پھر موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس : ملزم حسن زاہد سے ملاقات کیوں روک دی گئی؟

دنیا کے مقبول ترین فیشن ڈیزائنر جورجیو ارمانی چل بسے

دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، کئی بند ٹوٹ گئے، متعدد علاقے زیر آب

تہران کا ’زیرو ڈے‘: ایرانی دارالحکومت کے ایک کروڑ باشندوں کے لیے پانی کیسے ختم ہو رہا ہے

تہران میں’پانی کا دیوالیہ پن‘: ایران کے دارالحکومت میں ایک کروڑ لوگ کیسے پانی سے محروم ہو رہے ہیں

برطانیہ میں پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف تحقیقات بند: گریٹر مانچسٹر پولیس نے کیا بتایا؟

صدر شی اور پوتن کے درمیان اعضا کے ٹرانسپلانٹ پر گفتگو: کیا اس سے موت کو ٹالا جا سکتا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی