کابینہ اجلاس : پن بجلی منافع بڑھانے، بی آر ٹی اضافی بسوں کی منظوری کا امکان


وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 38 واں اجلاس آج سہ پہر 2 بجے صوبائی سیکریٹریٹ کے کابینہ روم میں ہوگا۔ اجلاس میں پن بجلی کے خالص منافع میں متعلقہ اضلاع کا حصہ 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے اور بی آر ٹی پشاور میں مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مزید بسیں خریدنے کی بھی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں متعدد اہم معاملات شامل ہیں جن میں ملک سعد شہید پولیس لائنز کی تعمیر نو، پشاور میں پولیس ہاسٹل کی تعمیر، گردوں کے مریضوں کے لیے ٹرانسپلانٹ کی مالی امداد، نجی شعبے کے حوالے کیے گئے اسپتالوں کو فنڈز کی فراہمی کے نظام میں بہتری اور وقار نسواں کمیشن کے قواعد میں ترامیم شامل ہیں۔ اجلاس میں اوقاف کی جائیدادوں پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے، کیلاشی اور بہائی کمیونٹی کے تہواروں کے لیے خصوصی گرانٹ، ڈیرہ اسماعیل خان میں نادرا دفاتر کے قیام، باجوڑ اور ضم اضلاع میں ریلیف و بحالی کی سرگرمیوں، نوشہرہ میں سفاری پارک کے قیام اور صوبے میں چینی کی طلب کے مطابق درآمد پر بھی غور کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں محنت کشوں کی کم از کم اجرت میں اضافے، تین پہیوں والی گاڑیوں کی رجسٹریشن، اور ڈیموں والے اضلاع کے لیے پن بجلی منافع میں 5 فیصد اضافے جیسے نکات بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ کابینہ اجلاس میں ہونے والے ان فیصلوں کو صوبے میں توانائی، ٹرانسپورٹ، صحت اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’یہ پورا ڈرامہ تھا‘: 17 کروڑ پاؤنڈ کے فراڈ میں ملوث زیورات کا بیوپاری سرمایہ کاروں کو دھوکا دے کر کیسے غائب ہوا؟

دیو سائی میں گلوکارہ قرۃ العین بلوچ پر ریچھ کا حملہ: ’بھوکا ریچھ خوراک کی تلاش میں تھا اور ٹینٹ پھاڑ کر اندر داخل ہوا‘

کابینہ اجلاس : پن بجلی منافع بڑھانے، بی آر ٹی اضافی بسوں کی منظوری کا امکان

اسکول ہیڈ ماسٹر کا ٹرک کی ٹکر سے انتقال۔۔ افسوس ناک حادثہ کس جگہ پیش آیا؟

انتونیو سالازار: پڑوسیوں کے ہاتھوں اغوا کے بعد جنسی استحصال اور تشدد کا نشانہ بننے والا بچہ جو امریکہ کا کامیاب ترین وکیل بنا

صدیوں پہلے آنے والا مہلک ترین زلزلہ، جس سے قبل لوگ قدرتی آفات کو ’خدا کا عذاب‘ سمجھتے تھے

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کا الٹی میٹم ، معافی مانگو ورنہ ؟؟

بلوچستان میں آج پھر موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس : ملزم حسن زاہد سے ملاقات کیوں روک دی گئی؟

دنیا کے مقبول ترین فیشن ڈیزائنر جورجیو ارمانی چل بسے

دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، کئی بند ٹوٹ گئے، متعدد علاقے زیر آب

تہران کا ’زیرو ڈے‘: ایرانی دارالحکومت کے ایک کروڑ باشندوں کے لیے پانی کیسے ختم ہو رہا ہے

تہران میں’پانی کا دیوالیہ پن‘: ایران کے دارالحکومت میں ایک کروڑ لوگ کیسے پانی سے محروم ہو رہے ہیں

برطانیہ میں پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف تحقیقات بند: گریٹر مانچسٹر پولیس نے کیا بتایا؟

صدر شی اور پوتن کے درمیان اعضا کے ٹرانسپلانٹ پر گفتگو: کیا اس سے موت کو ٹالا جا سکتا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی