پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان


پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق عثمان شنواری نے 2013 سے 2019 کے دوران پاکستان کی نمائندگی  کرتے ہوئے ایک ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔عثمان نے دسمبر 2013 میں دبئی میں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا جس میں انہوں نے صرف ایک اوور کروایا اور نو رنز دیے لیکن کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ انہوں نے چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے بعد اکتوبر 2017 میں شارجہ میں سری لنکا ہی کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا۔ ان کا واحد ٹیسٹ میچ دسمبر 2019 میں راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف تھا، جو ان کا پاکستان کے لیے آخری میچ بھی ثابت ہوا۔ان کی انٹرنیشنل کرکٹ کا سفر کمر کی انجری کے باعث متاثر رہا جو بار بار شدت اختیار کرتی رہی۔ون ڈے میں عثمان شنواری نے بہترین کارکردگی دکھائی اور دو بار پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اکتوبر 2017 کو شارجہ میں سری لنکا کے خلاف اپنے دوسرے ون ڈے میں انہوں نے 34 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لیں۔ یہ پانچ وکٹیں انہوں نے صرف 21 گیندوں میں حاصل کیں۔ دوسری پانچ وکٹیں انہوں نے ستمبر 2019 میں کراچی میں سری لنکا کے خلاف میچ میں حاصل کیں۔شنواری نے پہلی بار 2013 میں 19 برس کی عمر میں سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی جب انہوں نے ڈپارٹمنٹل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں مصباح الحق کی سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے خلاف شاندار بولنگ کی۔سوئنگ اور سیم کرتے ہوئے انہوں نے 3.1 اوورز میں صرف 9 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اسی کارکردگی پر انہیں فوری طور پر ٹی20 سکواڈ میں شامل کیا گیا، مگر وہ انٹرنیشنل سطح پر اپنی کارکردگی کو دہرا نہ سکے۔ان کی آخری شرکت پاکستان کے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کوئٹہ ریجن کے لیے تھی، جہاں وہ چار میچوں میں ایک بھی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

انڈیا کے خلاف میچ پر توجہ دیں، باقی بھول جائیں، وسیم اکرم کا پاکستانی ٹیم کو مشورہ

ایشیا کپ 2025: جنگ کے بعد پہلا ٹاکرا، ’پریشر انڈیا پر ہے پاکستان پر نہیں‘

پاکستان کا ایشیا کپ میں فاتحانہ آغاز، عمان کو 93 رنز سے شکست دے دی

کھیلوں کے ایسے مقابلے جن میں ’بے ایمانی‘ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے

پاکستان سے میچ نہ کھیلا تو ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں گے: بی جے پی رُکن پارلیمنٹ انوراج ٹھاکر

حریفوں کے لیے ’ناقابلِ پیش گوئی‘ بنتا پاکستان

ایشیا کپ میں عمان کو پاکستان کے ہاتھوں 93 رنز سے شکست: ’صائم ایوب کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ بیٹنگ بھی کر سکتے ہیں‘

ٹی20 ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

’بائیکاٹ کا مطالبہ کرنے والے چھپ کر میچ دیکھیں گے‘: پاکستان، انڈیا میچ سے قبل ٹکٹوں کی سست فروخت اور انڈین سپریم کورٹ کا فیصلہ

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ میں کیٹیگری اے کی بحالی کارکردگی سے مشروط کردی

ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے پاکستان کو واچ لسٹ سے نکال دیا

ٹی20 ایشیا کپ: انڈیا کی متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست

ٹی20 ایشیا کپ: افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دے دی

جھارا: 19 برس کی عمر میں جاپان کے انوکی کو شکست دینے والے پہلوان جو ’جوانی میں نشے کی لت‘ میں پڑ گئے

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی