ٹی20 ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی


ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔جمعرات کو ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے 144 رنز کا ہدف 18 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان لٹن داس 59 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پرویز حسین ایمان 19 اور تنزید حسن 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔توحید ہرودئے 35 کے ساتھ ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔ہانگ کانگ کی جانب سے عتیق اقبال نے دو اور آیوش شکلا نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل بنگلہ دیش کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہانگ کانگ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز سکور کیے تھے۔ہانگ کانگ کی جانب سے نزاکت خان 42 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ ذیشان علی 30، کپتان یاسم مرتضیٰ 28، بابر حیات 14، اعزاز خان پانچ، انشے راتھ چار اور کنچت شاہ صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ کلہان چلو چار اور احسان خان دو رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔بنگلہ دیش کی جانب سے تنظیم حسن ثاقب، رشاد حسین اور تسکین احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

انڈیا کے خلاف میچ پر توجہ دیں، باقی بھول جائیں، وسیم اکرم کا پاکستانی ٹیم کو مشورہ

ایشیا کپ 2025: جنگ کے بعد پہلا ٹاکرا، ’پریشر انڈیا پر ہے پاکستان پر نہیں‘

پاکستان کا ایشیا کپ میں فاتحانہ آغاز، عمان کو 93 رنز سے شکست دے دی

کھیلوں کے ایسے مقابلے جن میں ’بے ایمانی‘ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے

پاکستان سے میچ نہ کھیلا تو ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں گے: بی جے پی رُکن پارلیمنٹ انوراج ٹھاکر

حریفوں کے لیے ’ناقابلِ پیش گوئی‘ بنتا پاکستان

ایشیا کپ میں عمان کو پاکستان کے ہاتھوں 93 رنز سے شکست: ’صائم ایوب کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ بیٹنگ بھی کر سکتے ہیں‘

ٹی20 ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

’بائیکاٹ کا مطالبہ کرنے والے چھپ کر میچ دیکھیں گے‘: پاکستان، انڈیا میچ سے قبل ٹکٹوں کی سست فروخت اور انڈین سپریم کورٹ کا فیصلہ

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ میں کیٹیگری اے کی بحالی کارکردگی سے مشروط کردی

ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے پاکستان کو واچ لسٹ سے نکال دیا

ٹی20 ایشیا کپ: انڈیا کی متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست

ٹی20 ایشیا کپ: افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دے دی

جھارا: 19 برس کی عمر میں جاپان کے انوکی کو شکست دینے والے پہلوان جو ’جوانی میں نشے کی لت‘ میں پڑ گئے

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی