پاکستان کا ایشیا کپ میں فاتحانہ آغاز، عمان کو 93 رنز سے شکست دے دی


متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی20 ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے شکست دے دی ہے۔جمعے کو دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں 161 رنز کے تعاقب میں عمان کی پوری ٹیم 17ویں اوور میں 67 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔عمان کی جانب سے حماد مرزا 27 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عامر کلیم 13 اور شکیل احمد 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ان کے علاوہ عمان کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، سفیان مقیم اور فہیم اشرف نے دو دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے تھے۔پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر محمد حارث 66 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کی اننگز میں تین چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔ان کے علاوہ صاحبزادہ فرحان 29، محمد نواز 19، حسن نواز نو، فہیم اشرف آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ  فخر زمان 23 اور شاہین آفریدی دو رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔عمان کی جانب سے ذکریا اسلام بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے (فوٹو: اے ایف پی)اوپنر صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے۔ عمان کی جانب سے شاہ فیصل اور عامر کلیم نے تین تین جبکہ محمد ندیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کی پلیئنگ الیوناس میچ میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، محمد حارث، فخر زمان، سلمان علی آغا، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور ابرار احمد پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ تھے۔عمان کی پلیئنگ الیوناس میچ میں عامر کلیم، جتندر سنگھ (کپتان)، حماد مرزا، محمد ندیم، سفیان محمود، وینائک شکلا، ذکریا اسلام، شاہ فیصل، شکیل احمد، حسین شاہ اور سمے شری واستو عمان کی پلیئنگ الیون میں شامل تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

انڈیا کے خلاف میچ پر توجہ دیں، باقی بھول جائیں، وسیم اکرم کا پاکستانی ٹیم کو مشورہ

ایشیا کپ 2025: جنگ کے بعد پہلا ٹاکرا، ’پریشر انڈیا پر ہے پاکستان پر نہیں‘

پاکستان کا ایشیا کپ میں فاتحانہ آغاز، عمان کو 93 رنز سے شکست دے دی

کھیلوں کے ایسے مقابلے جن میں ’بے ایمانی‘ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے

پاکستان سے میچ نہ کھیلا تو ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں گے: بی جے پی رُکن پارلیمنٹ انوراج ٹھاکر

حریفوں کے لیے ’ناقابلِ پیش گوئی‘ بنتا پاکستان

ایشیا کپ میں عمان کو پاکستان کے ہاتھوں 93 رنز سے شکست: ’صائم ایوب کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ بیٹنگ بھی کر سکتے ہیں‘

ٹی20 ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

’بائیکاٹ کا مطالبہ کرنے والے چھپ کر میچ دیکھیں گے‘: پاکستان، انڈیا میچ سے قبل ٹکٹوں کی سست فروخت اور انڈین سپریم کورٹ کا فیصلہ

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ میں کیٹیگری اے کی بحالی کارکردگی سے مشروط کردی

ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے پاکستان کو واچ لسٹ سے نکال دیا

ٹی20 ایشیا کپ: انڈیا کی متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست

ٹی20 ایشیا کپ: افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دے دی

جھارا: 19 برس کی عمر میں جاپان کے انوکی کو شکست دینے والے پہلوان جو ’جوانی میں نشے کی لت‘ میں پڑ گئے

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی