پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ میں کیٹیگری اے کی بحالی کارکردگی سے مشروط کردی


پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر قومی ٹیم کے کھلاڑی اگلے دو تین ماہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو ان کے سینٹرل کنٹریکٹ میں کیٹگری اے کو بحال کردیا جائے گا۔ پی سی بی نے پچھلے مہینے جو مالی سال 2025 اور 2026 کے لیے کھلاڑیوں کو سینٹرل کانٹریکٹس دیے اس میں کیٹگری اے کو خارج کردیا گیا تھا۔ اس کیٹگری میں بابر اعظم محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی شامل تھے اور ان کو ہر مہینے تقریباً 60 لاکھ روپے کا ریٹینرز دیے جاتے تھے اور یہ رقم ان کے میچ فیس اور دیگر مدات کے علاوہ تھی۔ پچھلے 12 ماہ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی وجہ سے یہ کیٹگری ختم کردی گئی اور کرکٹ کے حلقوں میں یہ بات ہوئی کہ یہ تین سینئر کھلاڑیوں کو سزا دی گئی ہے۔ پی سی بی نے نئے سینٹرل کانٹریکٹ میں تینوں کو کیٹگری بی میں ڈال دیا تھا جس میں کھلاڑیوں کو ہر مہینے تقریباً 45 لاکھ روپے کا ریٹینر دیا جاتا ہے۔ اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ پی سی بی میں یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ اگر ٹیم اور یہ سینئر کھلاڑی اگلے دو تین مہینوں میں اچھی پرفارمنسز دیتے ہیں تو کیٹگری اے کو بحال کردیا جائے گا۔ یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ میں کسی کھلاڑی کو کیٹگری اے میں نہیں رکھا۔ اگلے دو تین مہینے میں پاکستان ٹیم نے ساؤتھ افریقہ، سری لنکا اور افغانستان سے گھر پر مقابلہ کرنا ہے۔ ٹیم اس دوران دو ٹیسٹ تین ون ڈے اور 10 سے زیادہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔ بابر اور رضوان دونوں کو ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں دسمبر 2024 سے سلیکٹ نہیں کیا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

انڈیا کے خلاف میچ پر توجہ دیں، باقی بھول جائیں، وسیم اکرم کا پاکستانی ٹیم کو مشورہ

ایشیا کپ 2025: جنگ کے بعد پہلا ٹاکرا، ’پریشر انڈیا پر ہے پاکستان پر نہیں‘

پاکستان کا ایشیا کپ میں فاتحانہ آغاز، عمان کو 93 رنز سے شکست دے دی

کھیلوں کے ایسے مقابلے جن میں ’بے ایمانی‘ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے

پاکستان سے میچ نہ کھیلا تو ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں گے: بی جے پی رُکن پارلیمنٹ انوراج ٹھاکر

حریفوں کے لیے ’ناقابلِ پیش گوئی‘ بنتا پاکستان

ایشیا کپ میں عمان کو پاکستان کے ہاتھوں 93 رنز سے شکست: ’صائم ایوب کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ بیٹنگ بھی کر سکتے ہیں‘

ٹی20 ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

’بائیکاٹ کا مطالبہ کرنے والے چھپ کر میچ دیکھیں گے‘: پاکستان، انڈیا میچ سے قبل ٹکٹوں کی سست فروخت اور انڈین سپریم کورٹ کا فیصلہ

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ میں کیٹیگری اے کی بحالی کارکردگی سے مشروط کردی

ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے پاکستان کو واچ لسٹ سے نکال دیا

ٹی20 ایشیا کپ: انڈیا کی متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست

ٹی20 ایشیا کپ: افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دے دی

جھارا: 19 برس کی عمر میں جاپان کے انوکی کو شکست دینے والے پہلوان جو ’جوانی میں نشے کی لت‘ میں پڑ گئے

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی