ٹی20 ایشیا کپ: افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دے دی


ٹی20 ایشیا کپ کے پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دے دی۔منگل کو ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 94 رنز ہی بنا سکی۔ ہانگ کانگ کی جانب سے بابر حیات 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ ٹیم کے 9 بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے۔ یاسین مرتضیٰ 16 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب اور فضل الحق فاروقی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان اور نور احمد کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔ ہانگ کانگ کے دو کھلاڑی رن آؤٹ بھی ہوئے۔اس سے قبل، افغانستان کی اننگز میں صدیق اللہ اتل نے 52 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 73 رنز بنائے۔ عظمت اللہ عمرزئی نے صرف 21 گیندوں پر جارحانہ 53 رنز اسکور کیے، جن میں 5 شاندار چھکے شامل تھے۔ہانگ کانگ کی جانب سے کنچت شاہ اور ایوش شکلا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ (فوٹو: اے ایف پی) ہانگ کانگ کی جانب سے کنچت شاہ اور ایوش شکلا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایشیا کپ 2025 میں انڈیا اپنی ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔گروپ اے میں پاکستان، انڈیا، عمان، متحدہ عرب امارات جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان، اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔پاکستان اپنا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گا، جبکہ 14 ستمبر کو روایتی حریف انڈیا سے ٹکرائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

انڈیا کے خلاف میچ پر توجہ دیں، باقی بھول جائیں، وسیم اکرم کا پاکستانی ٹیم کو مشورہ

ایشیا کپ 2025: جنگ کے بعد پہلا ٹاکرا، ’پریشر انڈیا پر ہے پاکستان پر نہیں‘

پاکستان کا ایشیا کپ میں فاتحانہ آغاز، عمان کو 93 رنز سے شکست دے دی

کھیلوں کے ایسے مقابلے جن میں ’بے ایمانی‘ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے

پاکستان سے میچ نہ کھیلا تو ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں گے: بی جے پی رُکن پارلیمنٹ انوراج ٹھاکر

حریفوں کے لیے ’ناقابلِ پیش گوئی‘ بنتا پاکستان

ایشیا کپ میں عمان کو پاکستان کے ہاتھوں 93 رنز سے شکست: ’صائم ایوب کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ بیٹنگ بھی کر سکتے ہیں‘

ٹی20 ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

’بائیکاٹ کا مطالبہ کرنے والے چھپ کر میچ دیکھیں گے‘: پاکستان، انڈیا میچ سے قبل ٹکٹوں کی سست فروخت اور انڈین سپریم کورٹ کا فیصلہ

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ میں کیٹیگری اے کی بحالی کارکردگی سے مشروط کردی

ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے پاکستان کو واچ لسٹ سے نکال دیا

ٹی20 ایشیا کپ: انڈیا کی متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست

ٹی20 ایشیا کپ: افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دے دی

جھارا: 19 برس کی عمر میں جاپان کے انوکی کو شکست دینے والے پہلوان جو ’جوانی میں نشے کی لت‘ میں پڑ گئے

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی